الاربعین فی فضائل النبی الامین

حضور ﷺ کا سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے کا بیان

فَصْلٌ فِي بَیَانِ کَوْنِهٖ صلی الله علیه وآله وسلم أَوَّلَ مَنْ یَدْخُلُ الْجَنَّةَ

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے کا بیان

74/1. عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی الله علیه وآله وسلم آتِی بَابَ الْجَنَّةِ یَوْمَ الْقِیَامَةِ فَأَسْتَفْتِحُ، فَیَقُوْلُ الْخَازِنُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَأَقُوْلُ: مُحَمَّدٌ فَیَقُوْلُ: بِکَ أُمِرْتُ لَا أَفْتَحُ لِأَحَدٍ قَبْلَکَ.

رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

أخرجه مسلم في الصحیح، کتاب الإیمان، باب قول النبي أنا أول الناس یشفع في الجنة، 1/112، الرقم: 197۔2۔ وأبو عوانة في المسند، 1/109، الرقم: 418، وأبو یعلٰی في المسند، 7/49، الرقم: 3964، 4۔وإبن أبي شیبة في المصنف، 11/503، 14/95۔، والبغوي في شرح السنة، 15/166، الرقم: 4338۔ 6۔ وإبن حبان في الصحیح، 14/401، الرقم:6481.

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ، فرماتے ہیں: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں قیامت کے روز جنت کے دروازہ پر آؤں گا اور اسے کھٹکھٹاؤں گا جنت کا پہرے دار خازن کہے گا آپ کون ہیں؟ پس میں جواب دوں گا کہ میں محمد( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہوں وہ کہے گا کہ مجھے یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں آپ سے پہلے جنت کا دروازہ کسی کے لئے بھی نہ کھولوں۔‘‘

اس حدیث کوامام مسلم نے روایت کیا ہے۔

75/2. عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی الله عنه عَنْ رَسُوْلِ ﷲِ صلی الله علیه وآله وسلم قَالَ: اَلْجَنَّةُ حُرِّمَتْ عَلَی الْأَنْبِیَاءِ حَتّٰی أَدْخُلَهَا، وَحُرِّمَتْ عَلَی الْأُمَمِ حَتّٰی تَدْخُلَهَا أُمَّتِي.

رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 1/289، الرقم: 942، والهیثمي في مجمع الزوائد، 10/69، والھندي في کنزالعمال، 11/416، الرقم: 31953.

’’حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت تمام انبیاء کرام علیھم السلام پر اس وقت تک حرام کر دی گئی ہے جب تک میں اس میں داخل نہ ہو جاؤں اور تمام اُمتوں پر اس وقت تک حرام ہے جب تک کہ میری امت اس میں داخل نہ ہو جائے۔‘‘

اس حدیث کوامام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

76/3. عَنْ أَبِي هُرَیْرَةَ رضی الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی الله علیه وآله وسلم: إِنَّمَا أَنَا أَوَّلُ مَنْ یَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَلَا فَخْرَ.

رَوَاهُ أَحْمَدُ وَ الدَّارِمِيُّ.

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 3/144، الرقم:12491، والدارمي في السنن، 1/31، الرقم: 53، والهیثمي في مجمع الزوائد، 7/349، والهندي في کنز العمال، 11/435، الرقم: 32048.

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں ہی پہلا رسول ہوں جو جنت میں داخل ہو گا اور میں یہ اعلان بطور فخر و مباہات نہیں کرتا۔‘‘

اس حدیث کوامام احمد اور دارمی نے روایت کیا ہے۔

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved