شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔
ہماری نئی شائع ہونیوالی کتابوں کی لسٹ کھولیں، جو آپ کو نئے موضوع پر کتب پڑھنے میں مدد دے گی
لرزا دینے والے حالات میں ڈٹے رہنا ہی اِستقامت کہلاتا ہے۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ حق کا راستہ بہت کٹھن ہوتا ہے اور قدم قدم پر اَہلِ حق کو دل دہلا دینے والے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِن حالات میں عزم و اِستقامت سے ڈٹے رہنا ہی اَہلِ حق کا امتحان ہوا کرتا ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اس نئی کتاب میں واضح کیا گیا ہے کہ اَہلِ حق صبر و اِستقامت کے نسخۂ کیمیا کے ذریعے اپنی منزلِ مقصود کو پا لیتے ہیں کیوں کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اِستقامت کے قدیم اور جدید فکری پہلو قارئین کے سامنے رکھے اور ایک نئے پیرائے اور اُسلوب میں اس موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔
احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں یارغار، کشتہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب کے حوالے سے سلسلہ ”الاربعینات“ میں ایک انتہائی گرانقدر اضافہ۔ اس کتاب میں فروغ اسلام اور سربلندیء دین کیلئے سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی بے مثال قربانیوں کا ذکر۔ نیز اہل بیت کے ساتھ آپ کی محبت ومؤدت کا تذکرہ مستند احادیث مبارکہ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
حدیثِ ضعیف پر اٹھنے والے تمام تر اعتراضات اور اِشکالات کو ائمہ حدیث وفقہائے اسلام کے اقوال اور ان کے اپنے طرزِ عمل سے رد کرنے والی یہ کتاب اپنے قاری کو یہ بتاتی ہے کہ محض کسی حدیث کے بارے میں لفظ ضعیف وارد ہو جانا اس بات کو مستلزم نہیں ہے کہ اب یہ حدیث قابلِ اِستفادہ و احتجاج ہی نہیں رہی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی اس تصنیف میں علمی تاریخ کے ہر دور سے شواہد جمع کرتے ہوئے یہ بات establish فرما دی ہے کہ حدیثِ ضعیف ائمہ حدیث و فقہاء کے ہاں فضا ئلِ اَعمال، ترغیب و ترہیب، قصص اور مغازی وغیرہ میں تو مقبول ہے ہی؛ مگر اس سے بڑھ کر وہ محض قیاس پر ہمیشہ حدیثِ ضعیف کو ہی ترجیح دیتے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام محدثین، بشمول امام بخاری کے، کسی باب میں حدیثِ صحیح کی عدم موجودگی میں حدیثِ ضعیف کو بطور استشہاد ذکر کرتے رہے ہیں۔
وقت انسانی زندگی کی سب سے زیادہ قیمتی متاع ہے۔ کوئی شے اس کا بدل نہیں ہوسکتی۔ جدید دور میں ہر فرد وقت کی کمی کی شکایت کرتا نظر آتاہے۔ لیکن مسئلہ وقت کی کمی سے زیادہ اس کی management کا ہے۔ وقت کو قابو میں رکھنے اور ضائع ہونے سے بچانے کے لیے تنظیم الاوقات یعنی time management کا موضوع ایک فن کی شکل اِختیار کرچکا ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی اِس مختصر کتاب میں نہ صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں وقت کی قدر و قیمت اور اَہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے بلکہ اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے کے لیے انتہائی مفید tips بھی دی گئی ہیں۔
حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات اَقدس کے ساتھ تعلقِ حُبی اُستوار کرنے کا ایک اہم ذریعہ نعت گوئی اور نعت خوانی ہے۔ اس سے آقا ﷺ کی ذاتِ اَقدس کے ساتھ مسلمان اپنا قلبی، عشقی، حبی اور ایمانی تعلق قائم کرتا ہے۔ اِس حوالے سے نعت خوانی مجرب، متحرک اور اَفضل ترین ذریعہ ہے۔ اس کتاب کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پوری دنیا سے صرف تحریکی نعت گو شعراء کا کلام شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے ایک ادبی خوبی یہ بھی ہے کہ کتاب کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مؤسسِ اَوّل حضور شیخ الاسلام کے والد گرامی قدر حضرت فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے کلام سے کیا گیا ہے۔ لیکن یہ کلام۔۔۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے دستِ اَقدس سے تحریر کردہ ہے۔ اور یہ پہلی بار اِس طرح طبع ہوا ہے۔
آج سے کچھ دہائیاں قبل جب بد اعتقادی کی بد لگام آندھیاں ہر سُو دندنا رہی تھیں۔ اس تاریک ماحول اور مکدّر فضا میں قوتِ ایمانی کمزور پڑ رہی تھی، قلبی کیفیات مسمار ہو رہیں تھیں اور اَذہان و قلوب کے آتش دانوں میں عشق و محبت کی حدت ٹھنڈی پڑ رہی تھی۔ بحمد اللہ! مالکِ دو جہاں نے ان حالات میں تحریکِ منہاج القرآن کو منتخب کیا اور آقا ﷺ کے مبارک نعلین کی خیرات عطا کرتے ہوئے اِسے رواں صدی کی رسول نما تحریک بنا دیا۔ اِس تحریک نے اُمت کو سوئے کوئے رسول گامزن کر دیا۔
عرفان القران اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجم قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ہر ذہنی سطح کے لیے یکساں قابل فہم اور منفرد اسلوب بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔ یہ ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا بھی حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کے لیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان میں اور بیرونِ ملک خصوصاً امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، سکینڈی نیویا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا خصوصاً مشرقِ وُسطی اور مشرقِ بعید میں اِسلام کے مذہبی و سیاسی، روحانی و اَخلاقی، قانونی و تاریخی، معاشی و اِقتصادی، معاشرتی و سماجی اور تقابلی پہلووں پر مشتمل مختلف النوع موضوعات پر 7000 سے زائد لیکچرز دیے، جن میں بعض موضوعات ایک ایک سو سے زائد خطابات
مزید دیکھیںماہنامہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور امن عالم کا داعی کثیر الاشاعت میگزین ہے، یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، تحریک منہاج القرآن اور ان سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے
مزید دیکھیںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ ساڑھے تین دہائیوں سے انتہا پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف علمی و فکری میدانوںمیں بھرپور جد و جہد کی ہے۔ اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ تردید دلائل و براہین پر مشتمل آپ کا تاریخی فتوی 2010ء سے کتابی شکل میں دست یاب ہے۔ اِنتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اِسلام کی محبت و رحمت، اَمن و رواداری اور عدمِ تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 46 کتب منظر عام پر آچکی ہیں
مزید دیکھیںمنفرد تصانيف
آن لائن تصانيف
کل تصانيف
کل صفحات
Copyrights © 2022 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved