حضور نبی اکرم ﷺ کی عظمت اور اختیارات

حضور ﷺ کو فضیلت اور زمین و آسمان کے خزانوں کی کنجیاں عطا کیے جانے کا بیان

بَابٌ فِي أَنَّهُ صلی الله عليه وآله وسلم أُعْطِيَ خَزَائِنَ الْأَرْضِ وَالسَّمَائِ وَمَفَاتِيْحَ الْکَرَامَةِ

{حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فضیلت اور زمین و آسمان کے خزانوں کی کنجیاں عطا کئے جانے کا بیان}

57 / 1. عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رضی الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وآله وسلم خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّی عَلَی أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَی الْمَيِّتِ تُمَّ انْصَرَفَ إِلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم إِنِّي فَرَطٌ لَکُمْ وَأَنَا شَهِيْدٌ عَلَيْکُمْ وَإِنِّي وَاﷲِ، لَأَنْظُرُ إِلَی حَوْضِي الآنَ، وَإِنِّي أُعْطِيْتُ مَفَاتِيْحَ خَزَآئِنِ الْأَرْضِ، أَوْ مَفَاتِيْحَ الْأَرْضِ، وَإِنِّي وَاﷲِ، مَا أَخَافُ عَلَيْکُمْ أَنْ تَُشْرِکُوْا بَعْدِي وَلَکِنْ أَخَافُ عَلَيْکُمْ أَنْ تَتَنَافَسُوْا فِيهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

57 : أخرجه البخاری فی الصحيح، کتاب : الجنائز، باب : الصلاة علی الشهيد، 1 / 451، الرقم : 1279، وفي کتاب : المغازي، باب : أحد يحبنا ونحبه، 4 / 1498، الرقم : 3857، کتاب : المناقب، باب : علامات النُّبُوَّةِ فِي الإِسلام، 3 / 1317، الرقم : 3401، وفي کتاب : الرقاق، باب : مَا يُحْذَرُ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا وَالتَّنَافُسِ فِيها، 5 / 2361، الرقم : 6062، ومسلم في الصحيح، کتاب : الفضائل، باب : إثبات حوض نبينا صلی الله عليه وآله وسلم وصفاته، 4 / 1795، الرقم : 2296، وأحمد بن حنبل فی المسند، 4 / 153، والأصبهاني في دلائل النبوة، 1 / 191، الرقم : 248.

’’حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک روز شہدائے اُحد (کے مزارات پر) نماز پڑھنے کے لئے تشریف لے گئے جیسے میت پر نماز پڑھی جاتی ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا : بے شک میں تمہارا پیش رو اور تم پر گواہ ہوں۔ بیشک خدا کی قسم! میں اپنے حوض کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں اور بیشک مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں (یا فرمایا : روئے زمین کی کنجیاں) عطا کر دی گئی ہیں اور خدا کی قسم مجھے یہ ڈر نہیں کہ میرے بعد تم شرک کرنے لگو گے بلکہ مجھے ڈر اس بات کا ہے کہ تم دنیا کی محبت میں مبتلا ہو جاؤ گے۔‘‘

یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

58 / 2. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی الله عنه أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ : بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الْکَلِمِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَبَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي أُتِيْتُ بِمَفَاتِيْحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ فَوُضِعَتْ فِي يَدِي. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

58 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الاعتصام بالکتاب والسنة، باب : قول النبي صلی الله عليه وآله وسلم : بعثت بجوامع الکلم، 6 / 2654، الرقم : 6845، وفي کتاب : الجهاد، باب : قول النبي صلی الله عليه وآله وسلم : نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مسيرة شهر، 3 / 1087، الرقم : 2815، وفي کتاب : التعبير، باب : المفاتيح في اليد، 6 / 2573، الرقم : 6611، ومسلم في الصحيح، کتاب : المساجد ومواضع الصلاة، 1 / 371، الرقم : 523، والنسائی فی السنن، کتاب : الجهاد، باب : وجوب الجهاد، 6 / 3. 4، الرقم : 3087. 3089، وفی السنن الکبری، 3 / 3، الرقم : 4295، وأحمد بن حنبل فی المسند، 2 / 264، 455، الرقم : 7575، 9867، وابن حبان فی الصحيح، 14 / 277، الرقم : 6363.

’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں جامع کلمات کے ساتھ مبعوث کیا گیا ہوں اور رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے اور جب میں سویا ہوا تھا اس وقت میں نے خود کو دیکھا کہ زمین کے خزانوں کی کنجیاں میرے لیے لائی گئیں اور میرے ہاتھ میں تھما دی گئیں۔‘‘

یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

59 / 3. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی الله عنه قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وآله وسلم : أُعْطِيْتُ مَفَاتِيْحَ الْکَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَبَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ الْبَارِحَةَ إِذْ أُتِيْتُ بِمَفَاتِيْحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ حَتَّی وُضِعَتْ فِي يَدِي قَالَ أَبُوْ هُرَيْرَةَ رضی الله عنه : فَذَهَبَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم وَأَنْتُمْ تَنْتَقِلُوْنَهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

59 : أخرجه البخاری في الصحيح، کتاب : التعبير، باب : رؤيا الليل، 6 / 2568، الرقم : 6597، والعسقلاني في فتح الباري، 12 / 391، والعيني في عمدة القاري، 24 / 142.

’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے (مختصر اور واضح) کلام کی کنجیاں عطا کی گئیں اور رعب و دبدبہ کے ساتھ میری مدد کی گئی اور میں رات کے وقت سویا ہوا تھا جبکہ میرے پاس روئے زمین کے خزانوں کی کنجیاں لا کر میرے ہاتھ پر رکھ دی گئیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو تشریف لے گئے اور آپ لوگ (ابھی تک اُن عطا کردہ) خزانوں کو منتقل (یعنی ان سے نفع حاصل) کر رہے ہیں۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

60 / 4. عَنْ ثَوْبَانَ رضی الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : إِنَّ اﷲَ زَوَی لِيَ الْأَرْضَ. فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا. وَإِنَّ أُمَّتِي سَيَبْلُغُ مُلْکُهَا مَا زُوِيَ لِي مِنْهَا وَأُعْطِيْتُ الْکَنْزَيْنِ الْأَحْمَرَ وَالْأَبْيَضَ. وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي لِأُمَّتِي أَنْ لَا يُهْلِکَهَا بِسَنَةٍ عَامَّةٍ، وَأَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَی أَنْفُسِهِمْ، فَيَسْتَبِيْحَ بَيْضَتَهُمْ وَإِنَّ رَبِّي قَالَ : يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي إِذَا قَضَيْتُ فَإِنَّهُ لَا يُرَدُّ وَإِنِّي أَعْطَيْتُکَ لِأُمَّتِکَ أَنْ لَا أَهْلِکَهُمْ بِسَنَةٍ عَامَّةٍ وَأَنْ لَا أُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَی أَنْفُسِهِمْ يَسْتَبِيْحُ بَيْضَتَهُمْ وَلَوِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِمْ مَنْ بِأَقْطَارِهَا أَوْ قَالَ : مَنْ بَيْنَ أَقْطَارِهَا حَتَّی يَکُوْنَ بَعْضُهُمْ يُهْلِکُ بَعْضًا وَيَسْبِي بَعْضُهُمْ بَعْضًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْدَاوُدَ.

وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ. وَقَالَ الْحَاکِمُ : هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ.

60 : أخرجه مسلم فی الصحيح، کتاب : الفتن وأشراط الساعة، باب : هلاک هذه الأمة بعضهم ببعض، 4 / 2215، الرقم : 2889، والترمذی فی السنن، کتاب : الفتن عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم ، باب : ما جاء فی سؤال النبي صلی الله عليه وآله وسلم ثلاثًا فی أمته، 4 / 472، الرقم : 2176، وأبو داود فی السنن، کتاب : الفتن والملاحم، باب : ذکر الفتن ودلائلها، 4 / 97، الرقم : 4252، وأحمد بن حنبل فی المسند، 5 / 278، الرقم : 22448، 22505، والبزار فی المسند، 8 / 413، الرقم : 3487، والحاکم فی المستدرک، 4 / 496، الرقم : 8390، وابن أبی شيبة فی المصنف، 6 / 311، الرقم : 31694، وابن حبان فی الصحيح، 15 / 109، الرقم : 6714، والبيهقی فی السنن الکبری، 9 / 181، والديلمی فی مسند الفردوس، 2 / 296، الرقم : 3347.

’’حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک اﷲ تعالیٰ نے زمین کو میرے لئے لپیٹ دیا اور میں نے اس کے مشارق و مغارب کو دیکھا۔ عنقریب میری حکومت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک میرے لئے زمین لپیٹی گئی۔ مجھے (قیصر و کسریٰ کے) سرخ اور سفید خزانے عطا کئے گئے۔ میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے بارے میں سوال کیا کہ انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ کرے اور نہ ہی ان پر ان کے غیر سے دشمن مسلط کرے جو ان کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دے اور بے شک میرے رب نے مجھے فرمایا : اے محمد! میں جب ایک فیصلہ کر لیتا ہوں تو اس کو واپس نہیں لوٹایا جا سکتا اور بیشک میں نے آپ کو آپ کی امت کے لئے یہ چیز عطا فرما دی ہے کہ میں انہیں قحط سالی سے نہیں ماروں گا اور نہ ہی ان کے علاوہ کسی اور کو ان پر دشمن مسلط کروں گا جو ان کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دے اگرچہ تمام ملکوں کے لوگ جمع ہو جائیں یہاں تک کہ ان (آپ کی امت) میں سے بعض بعض کو ہلاک نہ کریں اور بعض بعض کو قیدی نہ بنائیں۔‘‘

اسے امام مسلم، ترمذی اور ابو داود نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور امام حاکم نے بھی فرمایا کہ یہ حدیث صحیح ہے۔

61 / 5. عَنْ أَنَسٍ رضی الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : أَنَا أَوَّلُهُمْ خُرُوْجًا وَأَنَا قَائِدُهُمْ إِذَا وَفَدُوْا، وَأَنَا خَطِيْبُهُمْ إِذَا أَنْصَتُوْا، وَأَنَا مُشَفِّعُهُمْ إِذَا حُبِسُوْا، وَأَنَا مُبَشِّرُهُمْ إِذَا أَیِسُوْا. اَلْکَرَامَةُ، وَالْمَفَاتِيْحُ يَوْمَئِذٍ بِيَدِي وَأَنَا أَکْرَمُ وَلَدِ آدَمَ عَلَی رَبِّي، يَطُوْفُ عَلَيَّ أَلْفُ خَادِمٍ کَأَنَّهُمْ بَيْضٌ مَکْنُوْنٌ، أَوْ لُؤْلُؤٌ مَنْثُوْرٌ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ.

61 : أخرجه الترمذي فی السنن، کتاب : المناقب عن رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم ، باب : فی فضل النبي صلی الله عليه وآله وسلم ، 5 / 585، الرقم : 3610، والدارمی فی السنن، (8) باب : ما أعطی النبي صلی الله عليه وآله وسلم من الفضل، 1 / 39، الرقم : 48، والديلمی فی مسند الفردوس، 1 / 47، الرقم : 117، والخلال فی السنة، 1 / 208، الرقم : 235، والقزوينی فی التدوين فی أخبار قزوين، 1 / 235، وابن الجوزی فی صفة الصفوة، 1 / 182، والمناوی فی فيض القدير، 3 / 40.

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سب سے پہلے میں (اپنی قبر انور) سے نکلوں گا اور جب لوگ وفد بن کر جائیں گے تو میں ہی ان کا قائد ہوں گا اور جب وہ خاموش ہوں گے تو میں ہی ان کا خطیب ہوں گا۔ میں ہی ان کی شفاعت کرنے والا ہوں جب وہ روک دیئے جائیں گے، اور میں ہی انہیں خوشخبری دینے والا ہوں جب وہ مایوس ہو جائیں گے۔ بزرگی اور جنت کی چابیاں اس روز میرے ہاتھ میں ہوں گی۔ میں اپنے رب کے ہاں اولادِ آدم میں سب سے زیادہ مکرّم ہوں میرے اردگرد اس روز ہزار خادم پھریں گے گویا کہ وہ پوشیدہ حسن ہیں یا بکھرے ہوئے موتی ہیں۔‘‘

اس حدیث کو امام ترمذی اور دارمی نے روایت کیا ہے، مذکورہ الفاظ دارمی کے ہیں۔

62 / 6. عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رضی الله عنه يَقُوْلُ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : أُعْطِيْتُ مَا لَمْ يُعْطَ أَحَدٌ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ. فَقُلْنَا : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، مَا هُوَ؟ قَالَ : نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَأُعْطِيْتُ مَفَاتِيْحَ الْأَرْضِ وَسُمِّيْتُ أَحْمَدَ وَجُعِلَ التُّرَابُ لِي طَهُوْرًا وَجُعِلَتْ أُمَّتِي خَيْرَ الْأُمَمِ.

رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.

62 : أخرجه ابن أبی شيبة فی المصنف، 6 / 304، الرقم : 31647، وأحمد بن حنبل فی المسند، 1 / 98، الرقم : 763، 1361، والبيهقی فی السنن الکبری، 1 / 213، الرقم : 965، واللالکائي في اعتقاد أهل السنة، 4 / 783، الرقم : 1443، 1447، والمقدسی فی الأحاديث المختارة، 2 / 348، الرقم : 728. 729، والهيثمی فی مجمع الزوائد، 1 / 260، 8 / 269.

’’حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے وہ کچھ عطا کیا گیا جو انبیاء کرام علیھم السلام میں سے کسی کو نہیں عطا کیا گیا۔ ہم نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میری رعب و دبدبہ سے مدد کی گئی اور مجھے زمین (کے خزانوں) کی کنجیاں عطا کی گئیں اور میرا نام احمد رکھا گیا اور مٹی کو بھی میرے لئے پاکیزہ قرار دیا گیا اور میری امت کو بہترین امت بنایا گیا۔‘‘

اسے امام ابن ابی شیبہ اور احمد نے اسناد جید کے ساتھ روایت کیا ہے۔

63 / 7. عَنْ جَابِرٍ رضی الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : أُوْتِيْتُ بِمَقَالِيْدِ الدُّنْيَا عَلَی فَرَسٍ أَبْلَقَ عَلَيْهِ قَطِيْفَةٌ مِنْ سُنْدُسٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ.

وَقَالَ الْهَيْثَمِيُّ : رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيْحِ.

63 : أخرجه أحمد بن حنبل فی المسند، 3 / 327، الرقم : 14553، وابن حبان في الصحيح، 14 / 279، الرقم : 6364، والأصبهاني في دلائل النبوة، 1 / 191، الرقم : 249، والديلمي في مسند الفردوس، 1 / 400، الرقم : 1619، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 20، وفي موارد الظمآن، 1 / 525، الرقم : 2138، والذهبي في سير أعلام النبلاء، 7 / 104.

’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے چتکبرے گھوڑے، جس پر ریشمی کپڑے کی جھالر تھی، پر دنیا کی کنجیاں عطا کی گئیں۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ اور امام ہیثمی نے فرمایا کہ اسے امام احمد نے رجال صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔

64 / 8. عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رضی الله عنه قَالَ : أَمَرَنَا رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ قَالَ : وَعَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ فِي مَکَانٍ مِنَ الْخَنْدَقِ لَا تَأْخُذُ فِيْهَا الْمَعَاوِلُ قَالَ : فَشَکَوْهَا إِلَی رَسُوْلِ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم فَجَائَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ عَوْفٌ : وَأَحْسِبُهُ قَالَ : وَضَعَ ثَوْبَهُ ثُمَّ هَبَطَ إِلَی الصَّخْرَةِ فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ فَقَالَ : بِسْمِ اﷲِ فَضَرَبَ ضَرْبَةً فَکَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ وَقَالَ : اﷲُ أَکْبَرُ أُعْطِيْتُ مَفَاتِيْحَ الشَّامِ وَاﷲِ، إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُوْرَهَا الْحُمْرَ مِنْ مِکَانِي هَذَا ثُمَّ قَالَ : بِسْمِ اﷲِ وَضَرَبَ أُخْرَی فَکَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ فَقَالَ : اﷲُ أَکْبَرُ أُعْطِيْتُ مَفَاتِيْحَ فَارِسَ، وَاﷲِ، إِنِّي لَأُبْصِرُ الْمَدَائِنَ وَأُبْصِرُ قَصْرَهَا الْأَبْيَضَ مِنْ مَکَانِي هَذَا ثُمَّ قَالَ : بِسْمِ اﷲِ وَضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَی فَقَلَعَ بَقِيَةَ الْحَجَرِ فَقَالَ : اﷲُ أَکْبَرُ أُعْطِيْتُ مَفَاتِيْحَ الْيَمَنِ وَاﷲِ، إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَائَ مِنْ مَکَانِي هَذَا.

رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُوْ يَعْلَی.

64 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 4 / 303، الرقم : 18716، والنسائي في السنن الکبری، 5 / 269، الرقم : 8858، وابن أبي شيبة في المصنف، 7 / 378، الرقم : 36820، وأبو يعلی في المسند، 3 / 244، الرقم : 1685، والروياني في المسند، 1 / 276، الرقم : 410، وابن عساکر في تاريخ مدينة دمشق، 1 / 391، والخطيب البغدادي في تاريخ بغداد، 1 / 131، والزيلعي في تخريج الأحاديث والآثار، 1 / 181، والعسقلاني في فتح الباري، 7 / 397، وقال : إسناده حسن، والهيثمي في مجمع الزوائد، 6 / 130. 131، والسيوطي في الدر المنثور، 6 / 575. 576.

’’حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (غزوہ خندق کے موقع پر) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خندق کھودنے کا حکم دیا۔ آپ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خندق کی جگہ ہمیں ایک ایسی چٹان سے واسطہ پڑا جس پر (ہماری) کدالوں نے جواب دے دیا۔ آپ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ تب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس معاملہ کی شکایت کی، تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ میرے خیال میں انہوں نے یہ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی قیمض مبارک اُتاری پھر چٹان کی طرف اترے، کدال تھامی اور فرمایا : بسم اللہ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ضرب لگائی اور پتھر کا ایک تہائی حصہ توڑ دیا اور فرمایا : اللہ اکبر! مجھے شام کی کنجیاں عطا کر دی گئیں، اللہ کی عزت کی قسم! بے شک میں اپنی اس جگہ سے شام کے سرخ محلات دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بسم اللہ، اور ایک اور ضرب لگائی، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید ایک تہائی پتھر توڑ دیا اور فرمایا : اللہ اکبر، مجھے فارس کی کنجیاں بھی عطا کر دی گئیں، اللہ تعالی کی قسم! بے شک میں اپنی اس جگہ سے مدائن اور اس کے سفید محل کو دیکھ رہا ہوں۔ پھر فرمایا : بسم اللہ، اور ایک اور ضرب لگائی اور باقی ماندہ پتھر کو وہاں سے ہٹا دیا، اور فرمایا : اللہ اکبر، مجھے یمن کی کنجیاں عطا فرما دی گئیں، اللہ تعالیٰ کی قسم! بے شک میں اپنی اس جگہ سے (یمن کے شہر) صنعاء کے دروازے دیکھ رہا ہوں۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد، نسائی ابن ابی شیبہ اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے۔

65 / 9. عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي اﷲ عنهما قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم ذَاتَ غَدَاةٍ بَعْدَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ فَقَالَ : رَأَيْتُ قُبَيْلَ الْفَجْرِ کَأَنِّي أُعْطِيْتُ الْمَقَالِيْدَ وَالْمَوَازِيْنَ. فَأَمَّا الْمَقَالِيْدُ، فَهَذِهِ الْمَفَاتِيْحُ، وَأَمَّا الْمَوَازِيْنُ، فَهِيَ الَّتِي تَزِنُوْنَ بِهَا، فَوُضِعْتُ فِي کِفَّةٍ وَوُضِعَتْ أُمَّتِي فِي کِفَّةٍ فَوُزِنْتُ بِهِمْ، فَرَجَحْتُ. ثُمَّ جِيئَ بِأَبِي بَکْرٍ، فَوُزِنَ بِهِمْ، فَوَزَنَ. ثُمَّ جِيئَ بِعُمَرَ، فَوُزِنَ بِهِمْ، فَوَزَنَ. ثُمَّ جِيئَ بِعُثْمَانَ فَوُزِنَ بِهِمْ، ثُمَّ رُفِعَتْ.

رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ.

65 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 76، الرقم : 5469، وابن أبی شيبة في المصنف، 6 / 352، الرقم : 31960، 6 / 176، الرقم : 30484، والهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 58.

’’حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک دن سورج طلوع ہونے کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف تشریف لائے اور فرمایا : میں نے فجرسے تھوڑا پہلے خواب میں دیکھا گویا مجھے (زمین و آسمان کی) چابیاں اور ترازو عطاء کیے گئے(نبی کا خواب بھی مبنی بر وحی ہوتا ہے)۔ مقالید تو چابیاں ہیں اور ترازو وہ ہیں جن کے ساتھ تم وزن کرتے ہو۔ پھر مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں پھر وزن کیا گیا تو میرا پلڑا بھاری تھا۔ پھر ابو بکر صدیق کو لایا گیا پس ان کا وزن میری امت کے ساتھ کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری تھا۔ پھر عمر کو لایا گیا اور ان کا وزن میری امت کے ساتھ کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری تھا۔ پھر عثمان کو لایا گیا اور ان کا وزن میری امت کے ساتھ کیا گیا پھر وہ پلڑا اٹھا لیا گیا۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔

66 / 10. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ : أُعْطِيْتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي وَلَا أَقُوْلُهُنَّ فَخْرًا : بُعِثْتُ إِلَی النَّاسِ کَافَّةً الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيْرَةَ شَهْرٍ وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُوْرًا وَأُعْطِيْتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتُهَا لِأُمَّتِي فَهِيَ لِمَنْ لَا يُشْرِکُ بِاﷲِ شَيْئًا.

رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ.

وَقَالَ ابْنُ کَثِيْرٍ : رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

وَقَالَ الْهَيْثَمِيُّ : رِجَالُ أَحْمَدُ رِجَالُ الصَّحِيْحِ.

66 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 250، 301، الرقم : 2256، 2742، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 303، الرقم : 31643، و عبد بن حميد فی المسند، 1 / 215، الرقم : 643، والهيثمي في مجمع الزوائد، 8 / 258، وابن کثير في تفسير القرآن العظيم، 2 / 256.

’’حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں عطا کی گئیں اور ایسا میں بطور فخر نہیں کہہ رہا، مجھے تمام سرخ و سیاہ لوگوں کی طرف (نبی بنا کر) بھیجا گیا، ایک ماہ کی مسافت سے ہی طاری ہونے والے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، اور میرے لئے اموالِ غنیمت کو حلال کیا گیا جبکہ مجھ سے پہلے کسی نبی کے لئے یہ حلال نہیں تھے، اور تمام زمین میرے لئے پاک اور سجدہ گاہ بنا دی گئی، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی جسے میں نے اپنی امت کے لئے (روز قیامت تک) موخر کر دیا، اور یہ شفاعت اس کے لئے ہو گی جو کسی چیز کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہیں ٹھہرائے گا۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ اور علامہ ابن کثیر نے کہا کہ اسے امام احمد نے روایت کیا اور اس کی سند عمدہ ہے، اور امام ہیثمی نے کہا کہ امام احمد کی روایت کے رجال صحیح حدیث کے رجال ہیں۔

67 / 11. عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رضی الله عنه يَقُوْلُ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : أُعْطِيْتُ مَا لَمْ يُعْطَ أَحَدٌ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ فَقُلْنَا : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، مَا هُوَ؟ قَالَ : نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَأُعْطِيْتُ مَفَاتِيْحَ الْأَرْضِ وَسُمِّيْتُ أَحْمَدَ وَجُعِلَ التُّرَابُ لِي طَهُوْرًا وَجُعِلَتْ أُمَّتِي خَيْرَ الْأُمَمِ.

رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ.

وَقَالَ ابْنُ کَثِيْرٍ : إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

67 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 1 / 98، 158، الرقم : 763، 1361، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 304، الرقم : 31647، وابن عبد البر في الاستذکار، 1 / 310، وفي التمهيد، 19 / 291، والفاکهي في أخبار مکة، 3 / 117، الرقم : 1872، والمقدسي في الأحاديث المختارة، 2 / 348، الرقم : 728. 729، وقال : إسناده حسن، وابن کثير في تفسير القرآن العظيم، 1 / 392، وابن تمام الرازي في الفوائد، 2 / 109، الرقم : 1276، والهيثمي في مجمع الزوائد، 1 / 260.

’’حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مجھے وہ کچھ عطا کیا گیا ہے جو گزشتہ انبیاء کرام میں سے کسی کو عطا نہیں کیا گیا، ہم نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! وہ کون سی چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، اور مجھے روئے زمین (کے خزانوں) کی کنجیاں عطا کی گئیں ہیں، میرا نام احمد رکھا گیا ہے، اور ساری زمین میرے لئے پاک کر دی گئی ہے، اور میری امت تمام امتوں سے بہترین بنائی گئی ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اور علامہ ابن کثیر نے فرمایا کہ اس کی سند حسن ہے۔

68 / 12. عَنْ سَعِيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما قَالَ : الْکَوْثَرُ : الْخَيْرُ الْکَثِيْرُ الَّذِي أَعْطَاهُ اﷲُ إِيَاهُ. قَالَ أَبُوْ بِشْرٍ : قُلْتُ لِسَعِيْدٍ : إِنَّ أُنَاسًا يَزْعُمُوْنَ أَنَّهُ نَهَرٌ فِي الْجَنَّةِ فَقَالَ سَعِيْدٌ : النَّهَرُ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ مِنَ الْخَيْرِ الَّذِي أَعْطَاهُ اﷲُ إِيَاهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ.

68 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الرقاق، باب : في الحوض، 5 / 2405، الرقم : 6206، والنسائي في السنن الکبری، 6 / 523، الرقم : 11704، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 323، الرقم : 31767، والحاکم في المستدرک، 2 / 586، الرقم : 3979، وقال : هذا حديث صحيح علی شرط الشيخين، وابن المبارک في الزهد، 1 / 562، الرقم : 1614.

’’حضرت سعید بن جبیر کا بیان ہے کہ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما نے فرمایا : کوثر سے مراد بہت زیادہ بھلائیاں (اور انعامات) ہیں جو اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کو عطا فرمائی ہیں۔ ابو بشر کا بیان ہے کہ میں نے سعید بن جبیر سے کہا کہ بعض لوگوں کا تو یہ خیال ہے کہ وہ جنت میں ایک نہر ہے۔ حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جنت کی وہ نہر تو اس خیر کا ایک حصہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا فرمائی ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری، نسائی اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔

69 / 13. عَنْ أَنَسٍ رضی الله عنه قَالَ : بَيْنَا رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم ذَاتَ يَوْمٍ بَيْنَ أَظْهُرِنَا إِذْ أَغْفَی إِغْفَائَةً ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مُتَبَسِّمًا فَقُلْنَا : مَا أَضْحَکَکَ يَا رَسُوْلَ اﷲِ، قَالَ : أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آنِفًا سُوْرَةٌ فَقَرَأَ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ : {إِنَّا أَعْطَيْنَاکَ الْکَوْثَرَo فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْo إِنَّ شَانِئَکَ هُوَ الْأَبْتَرُo} ثُمَّ قَالَ : أَتَدْرُوْنَ مَا الْکَوْثَرُ؟ فَقُلْنَا : اﷲُ وَرَسُوْلُهُ أَعْلَمُ قَالَ : فَإِنَّهُ نَهْرٌ وَعَدَنِيْهِ رَبِّي  عَلَيْهِ خَيْرٌ کَثِيرٌ هُوَ حَوْضٌ تَرِدُ عَلَيْهِ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ آنِيَتُهُ عَدَدُ النُّجُوْمِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَبُوْدَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

69 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : الصلاة، باب : حجة من قال البسملة آية من أول کل سورة، 4 / 557، الرقم : 400، وأبو داود في السنن، کتاب : السنة، باب : في الحوض، 4 / 237، الرقم : 4747، والنسائي في السنن، کتاب : الافتتاح، باب : قراء ة، 2 / 133، الرقم : 904، أحمد بن حنبل في المسند، 3 / 102، الرقم : 12015، وأبو يعلی في المسند، 7 / 40، الرقم : 3951، والبيهقی في شعب الإيمان، 2 / 434، الرقم : 2317، والقرطبي في الحوض والکوثر، 1 / 98، الرقم : 35.

’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں تشریف فرما تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اونگھ آ گئی (جو کہ نزولِ وحی کی کیفیات میں سے ایک کیفیت تھی)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسکراتے ہوئے سر اٹھایا تو ہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ! آپ کس وجہ سے مسکرا رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ابھی مجھ پر یہ سورت {بے شک ہم نے آپ کو (ہر خیر و فضیلت میں) بے انتہا کثرت بخشی ہے o پس آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں (یہ ہدیہ تشکرّہے) oبے شک آپ کا دشمن ہی بے نسل اور بے نام و نشاں ہو گاo} نازل ہوئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم جانتے ہو کوثر کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا : اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوثر وہ نہر ہے جس کا میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے، اس میں خیر کثیر ہے، وہ ایک حوض ہے جس پر میری امت کے لوگ قیامت کے دن پانی پینے کے لیے آئیں گے، اس کے برتن ستاروں (کی تعداد) کے برابر ہیں۔‘‘

اس حدیث کو امام مسلم، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔

70 / 14. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما فِي الْکَوْثَرِ قَالَ : هَذَا الْخَيْرُ الْکَثِيْرُ فَقَالَ مُحَارِبٌ. سُبْحَانَ اﷲِ، مَا أَقَلَّ مَا يَسْقُطُ لِابْنِ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما قَوْلٌ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رضي اﷲ عنهما يَقُوْلُ : لَمَّا أُنْزِلَتْ {إِنَّا أَعْطَيْنَاکَ الْکَوْثَرَ} قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم : هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ حَافَتَاهُ مِنْ ذَهَبٍ يَجْرِي عَلَی جَنَادِلِ الدُّرِّ وَالْيَاقُوْتِ شَرَابُهُ أَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ وَأَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ وَأَطْيَبُ مِنْ رِيْحِ الْمِسْکِ قَالَ : صَدَقَ ابْنُ عَبَّاسٍ رضي اﷲ عنهما هَذَا وَاﷲِ الْخَيْرُ الْکَثِيْرُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْحَاکِمُ.

وَقَالَ الْحَاکِمُ : صَحِيْحُ الإِسْنَادِ.

70 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 112، الرقم : 5913، والحاکم في المستدرک، 3 / 625، الرقم : 6308.

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما ’’کوثر‘‘ کی تفسیر بیان فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ’’خیر کثیر‘‘ ہے (جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہی اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے)، پس امام محارب نے کہا : سبحان اﷲ، حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے بہت کم کوئی بات چھوٹتی ہے۔ میں نے حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ جب ’’اِنَّآ اَعْطَيْنٰـکَ الْکَوْثَرَ‘‘ نازل ہوئی تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوثر سے مراد جنت کی ایک نہر ہے، جس کے دونوں کنارے سونے کے ہیں اور وہ اعلی قسم کے موتیوں اور یاقوت کے بہاؤ پر چلتی ہے، اس کے پانی کا ذائقہ شہد سے زیادہ میٹھا، اور دودھ سے زیادہ سفید اور برف سے زیادہ ٹھنڈا اور مسک کی خوشبو سے زیادہ خوشبو دار ہو گا۔ امام محارب نے فرمایا کہ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما نے صحیح فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی قسم واقعی یہ خیر کثیر (میں سے) ہے۔‘‘

اس حدیث کوامام احمد اور حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے فرمایا کہ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے۔

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved