‘Aqida Tawhid awr Ishtirak-e-Sifat

فصل سوم :خالق اور مخلوق کی مشترکہ صفات (علامہ ابن تیمیہ کا مؤقف)

چونکہ محبت، اطاعت، رضا اور عطا، اﷲ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں کے لئے مشترکہ طور پر ثابت ہے۔ اسی طرح بہت سی صفات ایسی ہیں جو اﷲتعالیٰ اور مخلوق کے درمیان مشترک ہیں۔ اس اشتراک کو کبھی بھی کسی نے شرک نہیں بنایا۔ علامہ ابنِ تیمیہ نے ایک ہی جگہ اور ایک ہی عبارت میں ایسی 23 مشترکہ صفات کا ذکر کیا ہے اور ہر صفت کو قرآن سے مستنبط کیا ہے۔ علامہ ابنِ تیمیہ کا یہ ایمان افروز اقتباس مع ترجمہ ملاحظہ ہو:

الصفات المشترکة بين اﷲ و عباده

فقد سمي اﷲ نفسه حيا، فقال : ﴿اَﷲُ لَآ إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُ الْقَيُوْمُ﴾(1) و سمي بعض عباده حيا، فقال : ﴿يُخْرِجُ الْحَيَ مِنَ الْمَيتِ وَ يُخْرِجُ الْمَيتَ مِنَ الْحَي﴾(2) و ليس هذا الحي مثل هذا الحي لأن قوله : ﴿الْحَيُ﴾ اسم ﷲ مختص به، و قوله : ﴿يُخْرِجُ الْحَيَ مِنَ الْمَيتِ﴾ اسم للحي المخلوق مختص به و إنما يتفقان إذا أطلقا و جردا عن التخصيص، ولکن ليس للمطلق مسمي موجود في الخارج، ولکن العقل يفهم من المطلق قدراً مشترکاً بين المسميين، و عند الاختصاص يقيد ذلک بما يتميز به الخالق عن المخلوق والمخلوق عن الخالق. ولا بد من هذا في جميع أسماء اﷲ و صفاته، يفهم منها ما دل عليه الإسم بالمواطأة والاتفاق، وما دل عليه بالإضافة والاختصاص المانعة من مشارکة المخلوق للخالق في شيء خصائصه، سبحانه و تعالي.

(1) البقرة، 2 : 255
(2) البقرة، 2 : 255

و کذلک سمي اﷲ نفسه : ﴿عَلِيْمًا حَلِيْمًا﴾(1) و سمي بعض عباده عليما، فقال : ﴿وَ بَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ﴾(2) يعني إسحاق، وسمي آخر حليما فقال : ﴿فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيْمٍ﴾(3) يعني إسماعيل، و ليس العليم کالعليم، ولا الحليم کالحليم.

(1) الاحزاب، 33 : 51
(2) الذاريات، 51 : 28
(3) الصافات، 37 : 101

و سمي نفسه : ﴿سَمِيْعًا بَصِيْرًا﴾ فقال : ﴿اِنَّ اﷲَ يَاْمُرُکُمْ اَنْ تُؤَدُّوْا الْاَمَانَاتِ اِلٰي اَهْلِهَا وَ اِذَا حَکَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْکُمُوْا بِالْعَدْلِ اِنَّ اﷲَ نِعِمَّ يَعِظُکُمْ بِه اِنَّ اﷲَ کَانَ سَمِيْعًام بَصِيْرًا﴾(1) و سمي بعض عباده سميعاً بصيراً فقال : ﴿اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِيْعًام بَصِيْرًا﴾(2) و ليس السميع کالسميع، ولا بصير کالبصير.

(1) النساء، 4 : 58
(2) الإنسان، 76 : 2

و سمي نفسه بالرءوف الرحيم، فقال : ﴿اِنَّ اﷲَ بِالنَّاسِ لَرَؤُفٌ رَّحِيْمٌ﴾(1) و سمي بعض عباده بالرءوف الرحيم، فقال : ﴿لَقَدْ جَآءَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْکُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ﴾(2) وليس الرء وف کالرءوف، ولا الرحيم کالرحيم.

(1) البقرة، 2 : 143
(2) التوبة، 9 : 128

و سمي نفسه بالملک، فقال : ﴿اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ﴾(1) و سمي بعض عباده بالملک فقال : ﴿وَکَانَ وَرَآءَ هُمْ مَّلِکٌ يَاْخُذُ کُلَّ سَفِيْنَةٍ غَصْبًا﴾(2) ﴿وَقَالَ الْمَلِکُ ائْتُوْنِيْ بِه﴾(3) و ليس الملک کالملک.

و سمي نفسه بالمؤمن المهيمن، و سمي بعض عباده بالمؤمن. فقال : ﴿أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا لَّا يَسْتَوُونَ﴾(4) وليس المؤمن کالمؤمن.

(1) الحشر، 59 : 23
(2) الکهف، 18 : 79
(3) يوسف، 12 : 50
(4) السجدة، 32 : 18

وسمي نفسه بالعزيز، فقال : ﴿الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ﴾(1). و سمي بعض عباده بالعزيز، فقال : ﴿قَالَتِ امْرَاتُ الْعَزِيْزِ﴾(2) و ليس العزيز کالعزيز.

و سمي نفسه الجبار المتکبر، و سمي بعض خلقه بالجبار المتکبر، فقال : ﴿کَذٰلِکَ يَطْبَعُ اﷲُ عَلٰي کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ﴾(3) و ليس الجبار کالجبار، ولا المتکبر کالمتکبر، و نظائر هذا متعددة.

(1) الحشر، 59 : 23
(2) يوسف، 12 : 51
(3) غافر، 40 : 35

وکذلک سمي صفاته بأسماء، وسمي صفات عباده بنظير ذلک فقال : ﴿وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْئٍ مِّنْ عِلْمِه اِلَّا بِمَا شَآءَ﴾(1) ﴿اَنْزَلَه بِعِلْمِه﴾(2).

و قال : ﴿اِنَّ اﷲَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ﴾(3). و قال : ﴿اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اﷲَ الَّذِيْ خَلَقَهُمْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً﴾(4)

و سمي صفة المخلوق علماً و قوة فقال : ﴿وَمَآ اُوْتِيْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِيْلًا﴾(5). و قال : ﴿وَفَوْقَ کُلِّ ذِيْ عِلْمٍ عَلِيْمٌ﴾(6)

و قال : ﴿فَرِحُوْا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ﴾(7).

(1) البقرة، 2 : 255
(2) النساء، 4 : 166
(3) الذاريات، 51 : 58
(4) فصلت، 41 : 15
(5) الاسراء، 17 : 85
(6) يوسف، 12 : 76
(7) غافر، 40 : 83

و قال : ﴿اَﷲُ الَّذِيْ خَلَقَکُمْ مِّنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْم بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْم بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعْفًا وَّ شَيْبَةً﴾(1). و قال : ﴿وَّ يَزِدْکُمْ قُوَّةً اِلٰي قُوَّتِکُمْ﴾(2).

و قال : ﴿وَ السَّمَآءَ بَنَيْنٰهَا بِاَيْدٍ﴾(3) أي بقوة، وقال : ﴿وَاذْکُرْ عَبْدَنَا دَاودَ ذَا الْاَيْدِ﴾(4) أي ذا القوة، و ليس العلم کالعلم، ولا القوة کالقوة.

و وصف نفسه بالمشيئة، ووصف عبده بالمشئة. فقال : ﴿لِمَنْ شَآءَ مِنْکُمْ أَنْ يَسْتَقِيْمَO وَ مَا تَشَآؤُوْنَ إِلَّا أَنْ يَشَآءَ اﷲُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ﴾(5) وقال : ﴿اِنَّ هذِه تَذْکِرَة فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰي رَبِّهِ سَبِيْلاًO وَمَا تَشَآؤُوْنَ إِلَّآ أَنْ يَشَآءَ اﷲُط إِنَّ اﷲَ کَانَ عَلِيْمًا حَکِيْمًا﴾(6)

(1) الروم، 30 : 54
(2) هود، 11 : 52
(3) الذاريات، 51 : 47
(4) ص، 38 : 17
(5) التکوير، 81 : 28 - 29
(6) الدهر، 76 : 29 - 30

و کذلک وصف نفسه بالإرادة، ووصف عبده بالإرادة، فقال : ﴿تُرِيْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْيَا وَاﷲُ يُرِيْدُ الْاٰخِرَةط وَاﷲُ عَزِيْزٌ حَکِيْمٌ﴾(1)

و وصف نفسه بالمحبة ووصف عبده بالمحبة، فقال : ﴿فَسَوْفَ يَاْتِي اﷲُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّوْنَه﴾(2) وقال : ﴿قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اﷲَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْکُمُ اﷲُ﴾(3)

(1) الانفال، 8 : 67
(2) المائدة، 5 : 54
(3) آل عمران، 3 : 31

ووصف نفسه بالرضا، ووصف عبده بالرضا، فقال : ﴿رَضِيَ اﷲُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ﴾(1)

و معلوم أن مشيئة اﷲ ليست مثل مشيئة العبد، ولا إرادته مثل إرادته، ولا محبته مثل محبته، ولا رضاه مثل رضاه.

و کذلک وصف نفسه بأنه يمقت الکفار. ووصفهم بالمقت فقال : ﴿اِنَّ الَّذِيْنَ کَفَرُوْا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اﷲِ اَکْبَرُ مِنْ مَّقْتِکُمْ اَنْفُسَکُمْ اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَي الْاِيْمَانِ فَتَکْفُرُوْنَ﴾(2) و ليس المقت مثل المقت.

(1) البينة، 98 : 8
(2) غافر، 40 : 10

و هکذا وصف نفسه بالمکر والکيد کما وصف عبده بذلک، فقال : ﴿وَيَمْکُرُوْنً وَ يَمْکُرُ اﷲُ﴾(1) و قال : ﴿اِنَّهُمْ يَکِيْدُوْنَ کَيْدًاO وَاَکِيْدُ کَيْدًا﴾(2) و ليس المکر کالمکر ولا الکيد کالکيد.

ووصف نفسه بالعمل، فقال : ﴿اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَيْدِيْنَا اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِکُوْنَ﴾(3) ووصف عبده بالعمل فقال : ﴿تُجْزَوْنَ مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴾(4) و ليس العمل کالعمل.

(1) الأنفال، 8 : 30
(2) الطارق، 86 : 15 - 16
(3) يس، 36 : 71
(4) الطور، 52 : 16

ووصف نفسه بالمناداة والمناجاة، فقال : ﴿وَنَادَيْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَيْمَنِ وَقَرَّبْنٰهُ نَجِيًّا﴾(1) وقال : ﴿وَ يَوْمَ يُنَادِيْهِمْ﴾(2) و قال : ﴿وَنَادٰهُمَا رَبُّهُمَا﴾(3) ووصف عباده بالمناداة والمناجاة، فقال : ﴿اِنَّ الَّذِيْنَ يُنَادُوْنَکَ مِنْ وَّرَآءِ الْحُجُرَاتِ اَکْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ﴾(4) و قال : ﴿اِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُوْلَ﴾(5) وقال : ﴿اِذَا تَنَاجِيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ﴾(6) وليس المناداة والمناجاة کالمناجاة والمناداة.

(1) مريم، 19 : 52
(2) القصص، 28 : 62
(3) الاعراف، 7 : 22
(4) الحجرات، 49 : 4
(5) المجادلة، 58 : 12
(6) المجادلة، 58 : 9

ووصف نفسه بالتکليم في قوله : ﴿وَکَلَّمَ اﷲُ مُوْسٰي تَکْلِيْمًا﴾(1) و قوله : ﴿وَلَمَّا جَآءَ مُوْسٰي لِمِيْقَاتِنَا وَ کَلَّمَه رَبُّه﴾(2) وقوله : ﴿تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَي بَعْضٍ مِنْهُمْ مَّنْ کَلَّمَ اﷲُ﴾(3)

ووصف عبده بالتکليم في قوله : ﴿وَقَالَ الْمَلِکُ ائْتُوْنِيْ بِه اَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِيْج فَلَمَّا کَلَّمَهُ قَالَ اِنَّکَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَکِيْنٌ اَمِيْنٌ﴾(4)

(1) النساء، 4 : 164
(2) الاعراف،7 : 143
(3) البقرة، 2 : 253
(4) يوسف، 12 : 54

ووصف نفسه بالتنبئة، ووصف بعض الخلق بالتنبئة فقال : ﴿وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ وَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ عَرَّفَ بَعْضَهُ وَأَعْرَضَ عَن بَعْضٍ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنبَأَكَ هَذَا قَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ﴾(1) وليس الإنباء کالإنباء.

ووصف نفسه بالتعليم، فقال : ﴿اَلرَّحْمٰنُO عَلَّمَ الْقُرْاٰنَO خَلَقَ الْاِنْسَانَO عَلَّمَهُ الْبَيَانَ﴾(2) وقال : ﴿تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَکُمُ اﷲُ﴾(3) و قال : ﴿لَقَدْ مَنَّ اﷲُ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْهمْ رَسُوْلاً مِّنْ اَنْفُسِهمْ يَتْلُوْا عَلَيْهمْ اٰيتِه وَ يُزَکِّيْهمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْکِتَابَ وَ الْحِکْمَة﴾(4) وليس التعليم کالتعليم.

(1) التحريم، 66 : 3
(2) الرحمن، 55 : 1 - 4
(3) المائدة، 5 : 4
(4) آل عمران، 3 : 164

و هکذا وصف نفسه بالغضب فقال : ﴿وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهمْ وَلَعَنَهُمْ﴾(1) ووصف عبده بالغضب في قوله : ﴿وَلَمَّا رَجَعَ مُوسٰي اِلٰي قَوْمِه غَضْبَانَ اَسِفًا﴾(2) وليس الغضب کالغضب.

(1) الفتح، 48 : 6
(2) الاعراف، 7 : 150

ووصف نفسه بأنه استوي علي عرشه، فذکر ذلک في سبع مواضع من کتابه : استوي علي العرش، ووصف بعض خلقه بالاستواء علي غيره في مثل قوله : ﴿لِتَسْتَوا عَلٰي ظُهُوْرِهِ﴾(1) وقوله : ﴿فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَکَ عَلَي الْفُلْکِ﴾(2) وقوله : ﴿وَاسْتَوَتْ عَلَي الْجُوْدِي﴾(3) و ليس الاستواء کالاستواء.

ووصف نفسه ببسط اليدين، فقال : ﴿وَقَالَتِ الْيَهُوْدُ يَدُ اﷲِ مَغْلُوْلَة غُلَّتْ اَيْدِيْهمْ وَلُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا بَلْ يَدٰهُ مَبْسُوْطَتٰنِ يُنْفِقُ کَيْفَ يَشَآءُ﴾(4) ووصف بعض خلقه ببسط اليد في قوله : ﴿وَلاَ تَجْعَلْ يَدَکَ مَغْلُوْلَةً اِلٰي عُنُقِکَ وَلاَ تَبْسُطْهَا کُلَّ الْبَسْطِ﴾(5) وليس اليد کاليد، ولا البسط کالبسط، و إذا کان المراد بالبسط الإعطاء والجود، فليس إعطاء اﷲ کإعطاء خلقه، ولا جوده کجودهم و نظائر هذا کثيرة.

(1) الزخرف، 43 : 13
(2) المؤمنون، 23 : 28
(3) هود، 11 : 44
(4) المائدة، 5 : 64
(5) الاسراء، 17 : 29

فلا بد من إثبات ما أثبته اﷲ لنفسه و نفي مماثلته لخلقه، فمن قال : ليس ﷲ علم. ولا قوة ولا رحمة، ولا کلام ولا يحب، ولا يرضي ولا نادي، ولا ناجي، ولا استوي : کان معطلاً جاحداً، ممثلاً ﷲ بالمعدومات والجمادات.

ومن قال : له علم کعلمي، أو قوة کقوتي، أو حب کحبي، أو رضاء کرضائي، أو يدان کيداي، أو استواء کاستوائي : کان مشبهاً ممثلاً ﷲ بالحيوانات.

بل لا بد من إثبات بلا تمثيل و تنزيه بلا تعطيل.

ابن تيميه، الرسالة التدمرية : 21

اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں میں مشترک صفات

اللہ تعالیٰ نے اپنا نام رکھا ہے حَیٌّ (ہمیشہ زندہ رہنے والا) فرمانِ باری تعالیٰ ہے : ’’اسکے سوا کوئی معبود نہیں ہمیشہ زندہ رہنے والا سب کو قائم رکھنے والا۔‘‘ اس نے اپنے بعض بندوں کو بھی حیٌّ (زندہ) فرمایا ہے۔ ارشاد فرمایا : ’’اور زندہ کو مُردہ (یعنی جاندار کو بے جان) سے کون نکالتا ہے اور مُردہ کو زندہ (یعنی بے جان کو جاندار) سے کون نکالتا ہے۔‘‘ یہ زندہ اس زندہ کی طرح تو نہیں ہو سکتا کیونکہ الحی خاص اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور اس فرمان یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ۔ خاص مخلوق کا نام ہے۔ یہ دونوں نام جب تخصیص سے خالی کر کے مطلقًا بولے جائیں تو متفق ہیں مگر خارج میں تو مطلق پایا نہیں جاتا البتہ عقلِ مطلق سے دونوں ناموں میں ایک قدرِ مشترک سمجھتی ہے اور تخصیص کرتے وقت کچھ ایسی قیود لگائی جائیں گی جن کی بنا پر خالق مخلوق سے ممتاز ہو اور مخلوق خالق سے اور ایسی قیدیں اللہ تعالیٰ کے تمام ناموں اور صفتوں میں لگانا ضروری ہیں تاکہ اسمِ مشترک بولتے وقت خصوصیات و اضافات معلوم ہوں۔ جو خالق و مخلوق کی خصوصیات کو گڈ مڈ نہ ہونے دیں۔

یونہی اللہ تعالیٰ نے سورۂ احزاب میں اپنا نام علیم و حلیم بولا ہے اور یہی دو نام اپنے بعض بندوں کے لئے بھی استعمال کئے ہیں فرمایا : ’’فرشتوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کو علم والے بیٹے (اسحاق) کی خوشخبری دی۔‘‘ اور دوسرے بیٹے کا نام حَلِیْم رکھا۔ فرمایا : ’’پھر ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو بردبار بیٹے کی خوشخبری سنائی۔‘‘ یعنی اسماعیل ں کی حالانکہ یہ علیم اُس علیم کی طرح ہے نہ وہ حلیم اس حلیم کی طرح۔

اس نے اپنا نام رکھا : سَمِیْعًا بَصِیْرًا۔ فرمایا : ’’بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں انہی لوگوں کے سپرد کرو جو ان کے اہل ہیں، اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کیا کرو، بیشک اللہ تمہیں کیا ہی اچھی نصیحت فرماتا ہے، بیشک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے۔‘‘ اور اس نے اپنے بعض بندوں کو بھی سَمِیْعًا بَصِیْرًا فرمایا۔ ارشاد فرمایا : ’’بے شک ہم نے انسان کو مخلوط نطفہ سے پیدا فرمایا جسے ہم (تولّد تک ایک مرحلہ سے دوسرے مرحلہ کی طرف) پلٹتے اور جانچتے رہتے ہیں، پس ہم نے اسے (ترتیب سے) سننے والا (پھر) دیکھنے والا بنایا ہے۔‘‘ حالانکہ ایک سمیع دوسرے سمیع کی طرح نہیں، نہ ایک بصیر دوسرے بصیر کی طرح۔

اور اس نے اپنا نام الرَّؤُفْ الرَّحِیْم رکھا۔ فرمایا : ’’بیشک اﷲ لوگوں پر بڑی شفقت فرمانے والا مہربان ہے۔‘‘ اور اس نے اپنے بعض بندوں کا نام رَّؤُفْ رَّحِیْم۔ فرمایا : ’’بیشک تمہارے پاس تم میں سے (ایک باعظمت) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تشریف لائے۔ تمہارا تکلیف و مشقت میں پڑنا ان پر سخت گراں (گزرتا) ہے۔ (اے لوگو!) وہ تمہارے لئے (بھلائی اور ہدایت کے) بڑے طالب و آرزومند رہتے ہیں (اور) مومنوں کے لئے نہایت (ہی) شفیق بے حد رحم فرمانے والے ہیں۔‘‘ حالانکہ ایک رؤوف دوسرے رؤوف کی طرح نہیں، نہ ایک رحیم دوسرے رحیم کی مانند۔

اللہ تعالیٰ نے اپنا نام الملک بتایا ہے اور فرمایا : الْمَلِکُ الْقُدُّوسُ۔ اور اپنے بعض بندوں کو بھی الملک بتایا : فرمایا : ’’ان کے آگے ایک (جابر) بادشاہ (کھڑا) تھا جو ہر (بے عیب) کشتی کو زبردستی (مالکوں سے بلامعاوضہ) چھین رہا تھا۔‘‘ اور فرمایا : ’’اور (یہ تعبیر سنتے ہی) بادشاہ نے کہا : یوسف (علیہ السلام) کو (فورًا) میرے پاس لے آؤ۔‘‘ حالانکہ ایک مَلِک دوسرے مَلِک کی طرح نہیں۔

یونہی اس نے اپنا نام بتایا المُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ اور اپنے کچھ بندوں کو بھی مؤمن فرمایا : ’’بھلا وہ شخص جو صاحبِ ایمان ہو اس کی مثل ہو سکتا ہے جو نافرمان ہو، (نہیں) یہ (دونوں) برابر نہیں ہو سکتے۔‘‘ حالانکہ ایک مؤمن دوسرے مؤمن کی طرح نہیں۔

اس نے اپنا نام العزیز بتایا : فرمایا : العَزِیْزُ الجَبَّارُ ’’غلبہ و عزّت والا ہے، زبردست عظمت والا ہے، سلطنت و کبریائی والا ہے۔‘‘ فرمایا : اور اپنے بعض بندوں کا نام بھی العزیز بتایا ہے : ’’عزیزِ مصر کی بیوی (زلیخا بھی) بول اٹھی۔‘‘ حالانکہ ایک عزیز دوسرے عزیز کی طرح نہیں۔

اس نے اپنا نامِ اقدس الجَبَّارُ الْمُتَکَبّر بتایا اور اپنی بعض مخلوق کا نام بھی الجَبَّار المُتَکَبّر رکھا۔ فرمایا : ’’ اسی طرح اللہ ہر ایک مغرور (اور) سر کش کے دل پرمُہر لگا دیتا ہے۔‘‘ حالانکہ ایک جبار دوسرے جبار کی طرح اور ایک متکبر دوسرے متکبر کی طرح نہیں، اس کی متعدد مثالیں دی جا سکتی ہیں۔

یونہی اس نے اپنی صفات کے نام رکھے اور اسی طرح اپنے بندوں کی صفات کے۔ فرمایا : ’’اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جس قدر وہ چاہے۔‘‘ اور فرمایا : ’’اسے اپنے علم سے نازل فرمایا ہے۔‘‘

اور فرمایا : ’’بیشک اﷲ ہی ہر ایک کا روزی رساں ہے، بڑی قوت والا ہے، زبردست مضبوط ہے۔‘‘ اور فرمایا : ’’اور کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اﷲ جس نے انہیں پیدا فرمایا ہے وہ اُن سے کہیں بڑھ کر طاقتور ہے۔‘‘

اور مخلوق کی صفت کو بھی علم اور قوۃ فرمایا : ’’ اور تمہیں بہت ہی تھوڑا سا علم دیا گیا ہے۔‘‘

اور فرمایا : ’’ہر صاحبِ علم سے اوپر (بھی) ایک علم والا ہوتا ہے۔‘‘

اور فرمایا : ’’تو اُن کے پاس جو (دنیاوی) علم و فن تھا وہ اس پر اِتراتے رہے۔‘‘

اور فرمایا : ’’اﷲ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور چیز (یعنی نطفہ) سے پیدا فرمایا پھر اس نے کمزوری کے بعد قوتِ (شباب) پیدا کی، پھر اس نے قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا پیدا کر دیا۔‘‘ اور فرمایا : ’’اور تمہاری قوت پر قوت بڑھائے گا۔‘‘

اور فرمایا : ’’اور آسمانی کائنات کو ہم نے بڑی قوت کے ذریعہ بنایا۔‘‘ اور فرمایا : ’’اور ہمارے بندے داؤد (علیہ السلام) کا ذکر کریں جو بڑی قوت والے تھے۔‘‘ حالانکہ ایک علم دوسرے علم اور ایک قوت دسری قوت کی مثل نہیں۔

اور اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت مشیئت بیان کی اور بندے کی صفت بھی مشیئت بیان فرمائی۔ اور فرمایا : ’’تم میں سے ہر اس شخص کے لئے (اس چشمہ سے ہدایت میسر آ سکتی ہے) جو سیدھی راہ چلنا چاہے اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔‘‘ اور فرمایا : ’’بے شک یہ (قرآن) نصیحت ہے، سو جو کوئی چاہے اپنے رب کی طرف (پہنچنے کا) راستہ اِختیار کر لے۔ اور تم خود کچھ نہیں چاہ سکتے سوائے اس کے جو اللہ چاہے، بے شک اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے۔‘‘

یونہی اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت بیان فرمائی ارادہ کرنا۔ اور بندے کی صفت بھی ارادہ کرنا، فرمایا : ’’تم لوگ دنیا کا مال و اسباب چاہتے ہو، اور اللہ آخرت کی (بھلائی) چاہتا ہے اور اللہ خوب غالب حکمت والا ہے۔‘‘

اور اس نے اپنی صفت بیان فرمائی محبت کرنا، اور اپنے بندے کی صفت بھی محبت بیان فرمائی۔ فرمایا : ’’تو عنقریب اﷲ (ان کی جگہ) ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ (خود) محبت فرماتا ہوگا اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے۔‘‘ اور فرمایا : ’’ (اے حبیب!) آپ فرما دیں : اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اﷲ تمہیں (اپنا) محبوب بنالے گا۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت رضا (راضی ہونا) بیان فرمائی اور اپنے بندے کی صفت بھی رضا بیان فرمائی۔ فرمایا : ’’اﷲ اُن سے راضی ہوگیا ہے اور وہ لوگ اس سے راضی ہیں۔‘‘

اور معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت بندے کی مشیت جیسی نہیں، نہ اس کا ارادہ اس کے ارادہ کی طرح، نہ اس کی محبت اس کی محبت جیسی، نہ اس کی رضا اس کی رضا جیسی۔

یونہی اس نے اپنی صفت بیان کی کہ وہ کافروں سے بیزار ہے پھر ان کی صفت بیان کی کہ وہ خود بھی اپنے آپ سے بیزار ہوں گے۔ ’’بے شک جنہوں نے کفر کیا انہیں پکار کر کہا جائے گا : (آج) تم سے اللہ کی بیزاری، تمہاری جانوں سے تمہاری اپنی بیزاری سے زیادہ بڑھی ہوئی ہے، جبکہ تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے مگر تم انکار کرتے تھے۔‘‘ جبکہ ایک بیزاری دوسری کی طرح نہیں۔

یونہی اس نے اپنی صفت بیان فرمائی مکر و کید جیسے بندے کی مکرو کید صفت بیان فرمائی۔ فرمایا : ’’اور (اِدھر) وہ سازشی منصوبے بنا رہے تھے اور (اُدھر) اللہ (ان کے مکر کے رد کے لئے اپنی) تدبیر فرما رہا تھا۔‘‘ اور فرمایا : ’’بیشک وہ (کافر) پُر فریب تدبیروں میں لگے ہوئے ہیں۔ اور میں اپنی تدبیر فرما رہا ہوں۔‘‘ حالانکہ ایک مکر دوسرے مکر اور ایک کید دوسرے کید کی طرح نہیں۔

اس نے اپنی صفت بتائی عمل۔ فرمایا : ’’کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اپنے دستِ قدرت سے بنائی ہوئی (مخلوق) میں سے اُن کے لئے چوپائے پیدا کیے تو وہ ان کے مالک ہیں۔‘‘ اور اپنے بندے کی صفت بھی عمل بیان کی فرمایا : ’’تمہیں صرف انہی کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے۔‘‘ حالانکہ ایک عمل دوسرے کی مثل نہیں۔

اور اس نے اپنی صفت بیان فرمائی منادات و مناجات ۔ ’’اور ہم نے انہیں (کوہِ) طور کی دا ہنی جانب سے ندا دی اور راز و نیاز کی باتیں کرنے کے لئے ہم نے انہیں قربتِ (خاص) سے نوازا۔‘‘ اور فرمایا : ’’اور جس دن (اللہ) انہیں پکارے گا۔‘‘ اور فرمایا : ’’تو ان کے رب نے انہیں ندا فرمائی۔‘‘ اور اپنے بندوں کی صفت بھی مناداۃ و مناجات بیان فرمائی۔ ’’بیشک جو لوگ آپ کو حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر (آپ کے بلند مقام و مرتبہ اور آدابِ تعظیم کی) سمجھ نہیں رکھتے۔‘‘ اور فرمایا : ’’جب تم رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے کوئی راز کی بات تنہائی میں عرض کرنا چاہو۔‘‘ اور فرمایا : ’’جب تم آپس میں سرگوشی کرو تو گناہ اور ظلم و سرکشی کی سرگوشی نہ کیا کرو۔‘‘ حالانکہ ایک مناداۃ (پکار) و مناجات (سرگوشی) دوسری مناداۃ و مناجات کی طرح نہیں۔

اور اس نے اپنی صفت بیان کی کلام کرنا (تکلیم) ’’اور اﷲ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے (بلاواسطہ) گفتگو (بھی) فرمائی۔‘‘ اور فرمایا : ’’اور جب موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے (مقرر کردہ) وقت پر حاضر ہوا اور اس کے رب نے اس سے کلام فرمایا۔‘‘ اور فرمایا : ’’یہ سب رسول (جو ہم نے مبعوث فرمائے) ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، ان میں سے کسی سے اﷲ نے (براہِ راست) کلام فرمایا۔‘‘

اور اپنے بندے کی صفت بھی تکلیم (کلام کرنا) بیان فرمائی۔ ’’اور بادشاہ نے کہا : انہیں میرے پاس لے آؤ کہ میں انہیں اپنے لئے (مشیرِ) خاص کر لوں، سو جب بادشاہ نے آپ سے (بالمشافہ) گفتگو کی (تو نہایت متاثر ہوا اور) کہنے لگا (اے یوسف!) بیشک آپ آج سے ہمارے ہاں مقتدر (اور) معتمد ہیں (یعنی آپ کو اقتدار میں شریک کر لیا گیا ہے) ۔‘‘

اور اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت فرمائی اَلتُّنبئَۃُ (غیب بتانا) اور اپنی بعض مخلوق کی صفت بھی اَلتُّنبئَۃُ بتائی۔ ’’اور جب نبیِّ (مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ایک زوجہ سے ایک رازدارانہ بات ارشاد فرمائی، پھر جب وہ اُس (بات) کا ذکر کر بیٹھیں اور اللہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اسے ظاہر فرما دیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں اس کا کچھ حصّہ جِتا دیا اور کچھ حصّہ (بتانے) سے چشم پوشی فرمائی، پھر جب نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے انہیں اِس کی خبر دے دی (کہ آپ راز افشاء کر بیٹھی ہیں) تو وہ بولیں : آپ کو یہ کِس نے بتا دیا ہے؟ نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے فرمایا کہ مجھے بڑے علم والے بڑی آگاہی والے (رب) نے بتا دیا ہے۔‘‘ حالانکہ ایک اِنْبَاء (غیب بتانا) دوسرے انباء کی طرح نہیں۔

اور اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت بیان فرمائی تعلیم علم سکھانا۔ فرمایا : ’’ (وہ) رحمٰن ہی ہے۔ جس نے (خود رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو) قرآن سکھایا اُسی نے (اِس کامل) انسان کو پیدا فرمایا۔ اسی نے اِسے (یعنی نبیِّ برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ماکان و ما یکون کا) بیان سکھایا۔‘‘ اور فرمایا : ’’تم انہیں (شکار کے وہ طریقے) سکھاتے ہو جو تمہیں اﷲ نے سکھائے ہیں۔‘‘ اور فرمایا : ’’بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔‘‘ حالانکہ ایک تعلیم دوسری تعلیم کی طرح نہیں۔

یونہی اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت غضب بیان فرمائی۔ ’’اور ان پر اﷲ نے غضب فرمایا اور ان پر لعنت فرمائی۔‘‘ پھر اپنے بندے کی صفت غضب بیان فرمائی : ’’اور جب موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف نہایت غم و غصہ سے بھرے ہوئے پلٹے تو کہنے لگے۔‘‘ حالانکہ ایک غضب دوسرے کی مثل نہیں۔

اور اپنی صفت استواء علی العرش بیان کی کہ وہ اپنے عرش پرمتمکن ہوا۔ اور یہ بات قرآن کریم میں سات مقامات پر دھرائی اور اپنی بعض مخلوق کا کسی اور چیز پر متمکن ہوا بیان فرمایا مثلا ’’تاکہ تم ان کی پشتوں (یا نشستوں) پر درست ہو کر بیٹھ سکو۔‘‘ اور فرمایا : ’’پھر جب تم اور تمہاری سنگت والے (لوگ) کشتی میں ٹھیک طرح سے بیٹھ جائیں۔‘‘ اور فرمایا : ’’اور کشتی جودی پہاڑ پر جا ٹھہری۔‘‘ حالانکہ ایک استویٰ دوسرے استویٰ کی طرح نہیں۔

اور اس نے اپنی صفت بیان فرمائی کہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔ ’’اور یہود کہتے ہیں کہ اﷲ کا ہاتھ بندھا ہوا ہے (یعنی معاذ اﷲ وہ بخیل ہے)، ان کے (اپنے) ہاتھ باندھے جائیں اور جو کچھ انہوں نے کہا اس کے باعث ان پر لعنت کی گئی، بلکہ (حق یہ ہے کہ) اس کے دونوں ہاتھ (جودو سخا کے لئے) کشادہ ہیں، وہ جس طرح چاہتا ہے خرچ (یعنی بندوں پر عطائیں) فرماتا ہے۔‘‘ اور اپنی کچھ مخلوق کی بھی یہ صفت بیان کی کہ ان کے ہاتھ کھلے ہیں فرمایا : ’’اور نہ اپنا ہاتھ اپنی گردن سے باندھا ہوا رکھو (کہ کسی کو کچھ نہ دو) اور نہ ہی اسے سارا کا سارا کھول دو۔‘‘ حالانکہ ہاتھ ہاتھ جیسا نہیں، نہ کھولنا کھولنے کی طرح۔ جب کھولنے سے مراد ہے جود و عطاء کرنا تو اللہ تعالیٰ کی عطاء مخلوق کی عطا کی مثل نہیں۔ نہ اس کی سخاوت مخلوق کی سخاوت کی سی اور اس کی مثالیں بہت ہیں۔

پس ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو اپنے لئے ثابت کیا ہے اُسے اُسی کے لئے ثابت مانا جائے اور مخلوق سے اس کی مماثلت کی نفی کی جائے۔ تو جس نے کہا اﷲ تعالیٰ کا علم نہیں قوت نہیں، رحمت نہیں کلام نہیں، وہ محنت نہیں کرتا، راضی نہیں ہوتا، آواز نہیں دیتا، سرگوشی نہیں کرتا، استوی نہیں کرتا، وہ اﷲ تعالیٰ کو معطل ماننے والا منکر ہے۔ وہ اﷲ کو معدومات و جمادات سے تشبیہ دینے والا ہے

اور جس نے کہا اس کا علم میرے علم جیسا ہے اس کی قدرت میری قدرت جیسی ہے اس کی محبت میری محبت جیسی ہے، اس کی رضا میری رضا جیسی ہے یا اس کے ہاتھ میرے ہاتھوں جیسے ہیں یا اس کا متمکن ہونا میرے بیٹھنے کی طرح ہے۔ وہ اﷲ کو حیوانات سے تشبیہہ دینے والا ہے۔

بلکہ ضروری ہے کہ یہ سب کچھ بلامثال اور تنزیہہ (پاکی) بغیر تعطیل ثابت کی جائے۔

علامہ ابنِ تیمیہ کی تصنیف ’’العبودیۃ‘‘ کے شارح عبدالعزیز بن عبداﷲ الراجحی سورۂ توبہ کی آیت : 24، 59 اور 62 کی وضاحت میں لکھتے ہیں :

و هناک حقوق مشترکة بين اﷲ و بين الرسول، مثل المحبة فهذه تکون ﷲ و للرسول، و الطاعة تکون ﷲ و للرسول، و الإرضاء يکون ﷲ و للرسول، و الإيتاء يکون ﷲ و للرسول ﴿وَلَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَا آتَاهُمُ اﷲُ وَ رَسُوْلُهُ﴾ فلا يخلط الإنسان بين حقوق اﷲ الخاصة به و بين الحقوق المشترکة بين اﷲ و الرسول.

هناک حقوق خاصة بالرسول و هي التوقير، و التعظيم، و الإجلال، و التعزيز، کما قال اﷲ تعالٰي في سورة الفتح ﴿اِنَّآ اَرْسَلْنٰکَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِيْرًاO لِّتُؤْمِنُوْا بِاﷲِ وَ رَسُوْلِه.

وَتُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُط﴾ تعزروه و توقروه هذا للرسول، و التعزير و التوقير : أي التقدير و الإجلال، ثم قال ﴿وَ تُسَبِّحُوْهُ بُکْرَةً وَّاَصِيْلًا﴾ هذا خاص باﷲ، التسبيح و التکبير و التهليل هذا حق اﷲ لأنها عبادة، فلا تسبح الرسول و لا تهلل الرسول و لا تکبر الرسول، بل هذا خاص باﷲ، و هناک حقوق مشترکة بين اﷲ و بين الرسول و منها : المحبة و الطاعة و الإيتاء والإرضاء.

’’اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان بعض حقوق مشترکہ ہیں جیسے محبت، یہ اﷲ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں کے لئے ثابت ہے۔ طاعت، یہ بھی اﷲ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں کے لئے مشترک ہے۔ رضامندی، یہ بھی اﷲ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں کے لئے مشترکہ طور پر ثابت ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : ’’اور کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ لوگ اس پر راضی ہو جاتے جو ان کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عطا فرمایا تھا‘‘ پس (اس صراحت کے بعد) کوئی بھی انسان اﷲ تعالیٰ کے حقوقِ خاصہ اور اﷲ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقوقِ مشترکہ کے درمیان خلط ملط نہیں کر سکتا۔

عبدالعزيز بن عبداﷲ الراجحي، شرح العبودية : 21

اسی طرح بعض حقوق ایسے ہیں جو صرف رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاص ہیں وہ یہ ہیں، توقیر، تعظیم، اجلال اور تعزیر جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفتح میں فرمایا : ’’بیشک ہم نے آپ کو (روزِ قیامت گواہی دینے کے لئے اعمال و احوالِ امت کا) مشاہدہ فرمانے والا اور خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ (اے لوگو!) تم اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور ان (کے دین) کی مدد کرو اور ان کی بے حد تعظیم و تکریم کرو۔‘‘

تعزوہ و توقروہ یہ الفاظِ (تعظیم) صرف رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہیں یعنی تعظیم و تکریم اور ادب و احترام رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حق ہے۔

اور پھر فرمایا : ’’ اور (ساتھ) اﷲ کی صبح و شام تسبیح کرو۔‘‘یہ الفاظ اللہ تعالیٰ کے لئے خاص ہیں۔ تسبیح تکبیر تہلیل یہ اللہ تعالیٰ کا حق ہے کیونکہ یہ عبادت ہے پس اللہ تعالیٰ کی طرح رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تسبیح پڑھی جائے نہ تہلیل اور نہ تکبیر۔ یہ (بطورِ عبادت) صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔ اسی طرح کچھ حقوق ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مابین مشترکہ ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں۔ محبت، اطاعت، عطا اور رضا۔‘‘

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved