9/1. عَنْ عَائِشَۃَ رضی الله عنها قَالَتْ: کَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ شَدَّ مِئْزَرَهٗ، وَأَحْیَا لَیْلَهٗ، وَأَیْقَظَ أَهْلَهٗ. رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ.
أخرجه البخاري في الصحیح، کتاب صلاة التراویح، باب العمل في العشر الأواخر من رمضان، 2/711، 1920، وأحمد بن حنبل في المسند، 6/66، الرقم/24422
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں: جب (رمضان المبارک کا آخری) عشرہ شروع ہوتا تو حضور نبی اکرم ﷺ (عبادت کے لیے) کمر کس لیتے۔ رات بھر بیدار رہتے (اور قیام و عبادت فرماتے) اور اپنے اہلِ خانہ کو بھی (عبادت کے لیے) جگایا کرتے تھے۔
اِسے امام بخاری اور احمد نے روایت کیا ہے۔
10/2. عَنْ عَائِشَۃَ رضی الله عنها قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ یُجَاوِرُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَیَقُولُ تَحَرَّوْا لَیْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ.
أخرجه البخاري في الصحیح، کتاب صلاة التراویح، باب تحري لیلة القدر في الوتر من العشر الأواخر،2/710، الرقم/1916، والترمذي في السنن، کتاب الصوم، باب ما جاء في لیلة القدر 3/158، الرقم/792
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھتے اور فرماتے: شبِ قدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں تلاش کیا کرو۔
اِسے امام بخاری اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved