7/1. عَنْ عَائِشَةَ رضی الله عنها زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ، أَنَّھَا قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ شَدَّ مِئْزَرَهٗ، ثُمَّ لَمْ یَأْتِ فِرَاشَهٗ حَتّٰی یَنْسَلِخَ. رَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَةَ وَاللَّفْظُ لَهٗ وَالْبَیْهَقِيُّ.
أخرجه ابن خزیمة في الصحیح، 3/342، الرقم/2216، والبیهقي في شعب الإیمان، 3/310، الرقم/3624، وذکره الهندي في کنز العمال، 7/32، الرقم/18061، والسیوطي في الجامع الصغیر، 1/143، الرقم/211
حضور نبی اکرم ﷺ کی زوجۂ مطہرہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں: جب ماہِ رمضان المبارک شروع ہو جاتا تو رسول اللہ ﷺ اپنی کمر کس لیتے، پھر رمضان المبارک گزر جانے تک آپ ﷺ اپنے بستر پر تشریف نہ لاتے۔
اِسے ابن خزیمہ اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مذکورہ الفاظ ابن خزیمہ کے ہیں۔
8/2. عَنْ عَائِشَةَ رضی الله عنها، قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ تَغَیَّرَ لَوْنُهٗ، وَکَثُرَتْ صَلَاتُهٗ، وَابْتَھَلَ فِي الدُّعَائِ، وَأَشْفَقَ مِنْہُ. رَوَاہُ الْبَیْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الإِیْمَانِ.
أخرجه البیهقي في شعب الإیمان، 3/310، الرقم/362۵، وذکره الهندي في کنز العمال، 7/32، الرقم/18062، والسیوطي في الجامع الصغیر، 1/143، الرقم/212
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رمضان المبارک شروع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ کا رنگ مبارک (خوف و خشیتِ الٰہی کے سبب) متغیر ہو جاتا، آپ ﷺ کی (نفلی) نمازیں زیادہ ہو جاتیں اور اللہ تعالیٰ سے عاجزی سے اور گڑگڑا کر دعا کیا کرتے تھے اور اس ماہ میں آپ ﷺ پر اللہ تعالیٰ کی خشیت زیادہ طاری ہو جاتی تھی۔
اِسے امام بیہقی نے ’شعب الایمان‘ میں روایت کیا ہے۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved