المنہاج السوی من الحدیث النبوی

اُحادیات، ثنائیات اور ثلاثیات

اَلْبَابُ السَّادِسُ عَشَرَ: اَ لْأُحَادِيَاتُ وَالثُّنَائِيَاتُ وَالثُلَاثِيَاتُ

(اُحادیات، ثنائیات اور ثلاثیات)

1. فَصْلٌ فِي أُحَادِيَاتِ الإِمَامِ أَبِي حَنِيْفَةَ رضي الله عنه

( امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک واسطہ کی روایات کا بیان)

2. فَصْلٌ فِي ثُنَائِيَاتِ الإِمَامِ أَبِي حَنِيْفَةَ رضي الله عنه

(امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی دو واسطوں کی روایات کا بیان)

3. فَصْلٌ فِي ثُلَاثِيَاتِ الإِمَامِ الْبُخَارِيِّ رضي الله عنه

(امام بخاری رضی اللہ عنہ سے مروی تین واسطوں کی روایات کا بیان)

فَصْلٌ فِي أُحَادِيَاتِ الإِمَامِ أَبِي حَنِيْفَةَ رضي الله عنه

(امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک واسطہ کی روایات کا بیان)

1041 / 1. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُوْلُ: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيْضَةٌ عَلىٰ کُلِّ مُسْلِمٍ.

رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 1: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 83، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: ابن ماجه في السنن، المقدمة، باب: فضل العلماء والحث علي طلب العلم، 1 / 81، الرقم: 224، وأبويعلي في المسند، 5 / 223، الرقم: 2837، وفي المعجم، 1 / 257، الرقم: 320، والطبراني في المعجم الأوسط، 2 / 289، الرقم: 2008، وفي المعجم الکبير، 10 / 195، الرقم: 10439، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 136، الرقم: 175، والصيداوي في معجم الشيوخ، 1 / 177.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔‘‘

1042 / 2. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: اَلدَّالُ عَلىٰ الْخَيْرِ کَفَاعِلِهِ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 2: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 85، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: أبو نعيم الأصبهاني في مسند أبي حنيفة برواية أبي حنيفة من ثلاثياته عن بريدة رضي الله عنه، 1 / 150، 151، والروياني في المسند برواية أبي حنيفة من ثلاثياته عن بريدة رضي الله عنه، 1 / 63، الرقم: 6، والترمذي في السنن، کتاب: العلم عن رسول الله ﷺ، باب: ما جاء الدال علي الخير کفاعله، 5 / 41، رقم: 2670، وأحمد بن حنبل في المسند، 5 / 357، وأبو يعلي في المسند، 7 / 275، الرقم: 4296، والبزار في المسند، 5 / 150، الرقم: 1742، والطبراني في المعجم الأوسط، 3 / 34، الرقم: 2384، وفي المعجم الکبير، 17 / 228، الرقم: 631، 632، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 85، الرقم: 86، وأبو بکر الإسماعيلي في معجم شيوخ أبي بکر، 1 / 466، والصيداوي في معجم الشيوخ، 1 / 184.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا (اجر و ثواب کے حصول میں) اس نیکی کرنے والے کی طرح ہی ہے۔‘‘

1043 / 3. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: إِنَّ اللهَ يُحِبُّ إِغَاثَةَ اللَّهْفَانِ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 3: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 85، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: أبو يعلي في المسند، 7 / 275، الرقم: 4296، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 / 254، الرقم: 1664، والصيداوي في معجم الشيوخ، 1 / 184، وأبو نعيم في مسند أبي حنيفة، 1 / 151، وفي حلية الأولياء، 3 / 42، والمنذري في الترغيب والترهيب، 1 / 70، الرقم: 195.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: بیشک الله تعالیٰ مصیبت زدہ کی مدد کرنے والے کو پسند فرماتا ہے۔‘‘

1044 / 4. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُوْلُ: مَنْ تَفَقَّهَ فِي دِيْنِ اللهِ کَفَاهُ اللهُ هَمَّهُ وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 4: أخرجه القزويني في التدوين في أخبار قزوين، 3 / 261، وأبو نعيم في مسند أبي حنيفة عن عبد الله بن الحارث رضي الله عنه، 1 / 25.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص الله تعالیٰ کے دین میں تفقہ (سمجھ بوجھ حاصل) کرتا ہے الله تعالیٰ اس کے غموں کو کافی ہو جاتا ہے اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔‘‘

1045 / 5. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رضي الله عنه يَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ خَالِصًا مُخْلِصًا بِهَا قَلْبَهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَلَوْ تَوَکَّلْتُمْ عَلىٰ اللهِ حَقَّ تَوَکُّلِهِ لَرُزِقْتُمْ کَمَا تُرْزَقُ الطَّيْرُ تَغْدُوْ خِمَاصًا وَتَرُوْحُ بِطَانًا. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 5: أخرجه الموفق في مناقب الإمام الأعظم أبي حنيفة، 1 / 36، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الترمذي في السنن، کتاب: الزهد عن رسول الله ﷺ، باب: في التوکل علي الله، 4 / 573، الرقم: 2344، وابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: التوکل واليقين، 2 / 1394، الرقم: 4164، وأحمد بن حنبل في المسند، 1 / 30، 52: 5 / 229، والطيالسي في المسند، 1 / 11، الرقم: 51، والحميدي في المسند، 1 / 181، الرقم: 369، وأبو يعلي في المسند، 1 / 212، الرقم: 247، والشيباني في الآحاد والمثاني، 4 / 229، الرقم: 2213، والقضاعي في مسند الشهاب، 2 / 319، الرقم: 1444.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا: انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص خلوص دل کے ساتھ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ) کہتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا اور اگر تم نے الله تعالیٰ پر اس طرح توکل کیا جس طرح توکل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اس طرح رزق دیا جائے گا جس طرح پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے وہ خالی پیٹ صبح کرتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر (واپس اپنے گھروں کو) لوٹتے ہیں۔‘‘

1046 / 6. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أُنَيْسٍ رضي الله عنه صَاحِبَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: حُبُّکَ لِلشَّيئِ يُعْمِي وَيُصِمُّ.

رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 6: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 78، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: أبوداود في السنن، کتاب: الأدب، باب: في الهوي، 4 / 334، الرقم: 5130، وأحمد بن حنبل في المسند، 5 / 194، والطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 334، الرقم: 4359، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 99، الرقم: 205، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 157، الرقم: 219، والبيهقي في شعب الإيمان، 1 / 368، الرقم: 411.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالله بن اُنیس رضی اللہ عنہ سے سنا: انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: تمہاری کسی چیز سے محبت تمہیں اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے (یعنی انسان اپنے محبوب کے خلاف کچھ دیکھنا سننا گوارا نہیں کرتا)۔‘‘

1047 / 7. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أُنَيْسٍ رضي الله عنه يَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: رَأَيْتُ فِي عَارِضِي الْجَنَّةِ مَکْتُوْبًا ثَلَاثَةَ أَسْطُرٍ بِالذَّهَبِ الْأَحْمَرِ لَا بِمَاءِ الذَّهَبِ: (اَلسَّطْرُ الْأَوَّلُ) لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ، (وَالسَّطْرُ الثَّانِيُّ) الإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ فَأَرْشَدَ اللهُ الْأَئِمَّةَ وَغَفَرَ لِلْمُؤَذِّنِيْنَ (وَالسَّطْرُ الثَّالِثُ) وَجَدْنَا مَا عَمِلْنَا، رَبِحْنَا مَا قَدِمْنَا، خَسِرْنَا مَا خَلَفْنَا، قَدِمْنَا عَلىٰ رَبٍّ غَفُوْرٍ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 7: أخرجه الموفق في مناقب الإمام الأعظم أبي حنيفة، 1 / 35. 36، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: القزويني في التدوين في أخبار قزوين، 3 / 91، والمناوي في فيض القدير، 3 / 521.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالله بن انیس رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: میں نے جنت کے افق میں سرخ سونے (یعنی خالص سونے) کے ساتھ نہ کہ سونے کے پانی کے ساتھ تین سطریں لکھی ہوئی دیکھیں: پہلی سطر میں لکھا ہوا تھا (لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُوْلُ اللهِ) ’’الله تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد ﷺ الله تعالیٰ کے رسول ہیں‘‘ اور دوسری سطر میں لکھا ہوا تھا کہ امام ضامن ہے اور مؤذن امانت دار، پس الله تعالیٰ ائمہ کو ہدایت دے اور مؤذنین کی مغفرت فرمائے اور تیسری سطر میں لکھا ہوا تھا ہم نے جو عمل کیا (اس کا صلہ) ہم نے پا لیا ہم نے جو جو کچھ آگے بھیجا اس کا نفع پا لیا اور جو پیچھے چھوڑ آئے اس کو ہم نے کھو دیا اور ہم رب غفور کی طرف آگئے ہیں۔‘‘

1048 / 8. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: وُلِدْتُ سَنَةَ ثَمَانِيْنَ وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي سَنَةَ سِتٍّ وَتِسْعِيْنَ وَأَنَا ابْنُ سِتَّ عَشَرَةَ سَنَةً فَلَمَّا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ رَأَيْتُ حَلَقَةً عَظِيْمَةً فَقُلْتُ لِأَبِي: حَلَقَةُ مَنْ هَذِهِ؟ قَالَ: حَلَقَةُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَزْءِ الزُّبَيْدِيِّ رضي الله عنه صَاحِبِ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ فَتَقَدَّمْتُ فَسَمِعْتُهُ يَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ: مَنْ تَفَقَّهَ فِي دِيْنِ اللهِ کَفَاهُ اللهُ هَمَّهُ وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 8: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 80، والخطيب البغدادي في تاريخ بغداد، 3 / 32، الرقم: 956.

’’حضرت امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں 80 ہجری میں پیدا ہوا اور میں نے اپنے والد کے ساتھ 96 ہجری میں 16 سال کی عمر میں حج کیا پس جب میں مسجد حرام میں داخل ہوا میں نے ایک بہت بڑا حلقہ دیکھا تو میں نے اپنے والد محترم سے پوچھا: یہ کس کا حلقہ ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ رسول الله ﷺ کے صحابی حضرت عبدالله بن جَزء زبیدی رضی اللہ عنہ کا حلقہ (درس) ہے پس میں آگے بڑھا اور انہیں فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جو الله تعالیٰ کے دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرتا ہے الله تعالیٰ اس کے غموں کو کافی ہو جاتا ہے اور اسے وہاں وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔‘‘

1049 / 9. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: لَقِيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْحَارِثِ جَزْءَ الزُّبَيْدِيَّ رضي الله عنه صَاحِبَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ، فَقُلْتُ: أُرِيْدُ أَنْ أَسْمَعَ مِنْهُ فَحَمَلَنِي أَبِي عَلىٰ عَاتِقِهِ وَذَهَبَ بِي إِلَيْهِ. فَقَالَ: مَا تُرِيْدُ؟ فَقُلْتُ: أُرِيْدُ أَنْ تُحَدِّثَنِي حَدِيْثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ: فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ: إِغَاثَةُ الْمَلْهُوْفِ فَرْضٌ عَلىٰ کُلِّ مُسْلِمٍ، مَنْ تَفَقَّهَ فِي دِيْنِ اللهِ کَفَاهُ اللهُ هَمَّهُ وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 9: أخرجه الموفق في مناقب الإمام الأعظم أبي حنيفة، 1 / 35.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدالله بن حارث جزء زبیدی رضی اللہ عنہ صحابی رسول ﷺ سے ملا اور تو میں نے عرض کیا: میں چاہتا ہوں کہ ان سے سنوں تو میرے والد گرامی نے مجھے اپنے کندھے پر اٹھالیا اور مجھے ان کے پاس لے گئے تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: آپ کیا چاہتے ہیں؟ میں نے ان سے عرض کیا: میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے وہ حدیث سنائیں جو آپ نے حضور نبی اکرم ﷺ سے سنی ہو تو انہوں نے فرمایا: میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: مصیبت زدہ کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور جو شخص دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرتا ہے الله تعالیٰ اس کے غموں کو کافی ہوجاتا ہے اور اسے وہاں وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔‘‘

1050 / 10. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مَعَاوِيَةَ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي أَوْفَي رضي الله عنه أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ: مَنْ بَنَى لِلّٰهِ مَسْجِدًا وَلَوْ کَمَفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 10: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 82، والقزويني في التدوين في أخبار قزوين، 1 / 438، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: ابن ماجه في السنن، کتاب: المساجد والجماعات، باب: من بني ﷲ مسجدا، 1 / 244، الرقم: 738، وأحمد بن حنبل في المسند، 1 / 241، وابن حبان في الصحيح، 4 / 490، الرقم: 1610، وابن خزيمة في الصحيح، 2 / 269، الرقم: 1292، والطيالسي في المسند، 1 / 62، الرقم: 461، وأبو يعلي في المسند، 7 / 85، الرقم: 4018، والطبراني في المعجم الأوسط، 2 / 240، الرقم: 1857، والبيهقي في شعب الإيمان، 3 / 81، الرقم: 2942، والبخاري في التاريخ الکبير، 1 / 331، الرقم: 1046.

’’حضرت ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو معاویہ عبد الله بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص مسجد بناتا ہے چاہے وہ تیتر کے انڈے دینے کی جگہ کے برابر ہی کیوں نہ ہو الله تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے۔‘‘

1051 / 11. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي أَوْفَي رضي الله عنه يَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: حُبُّکَ الشَّيئَ يُعْمِي وَيُصِمُّ، وَالدَّالُ عَلىٰ الْخَيْرِ کَفَاعِلِهِ وَالدَّالُ عَلىٰ الشَّرِّ کَمِثْلِهِ، إِنَّ اللهَ يُحِبُّ إِغَاثَةَ اللَّهْفَانِ.

رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 11: أخرجه الموفق في مناقب الإمام الأعظم أبي حنيفة، 1 / 36.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالله بن اوفی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تمہاری کسی چیز سے محبت (تمہیں اس کے بارے میں) اندھا اور بہرا کر دیتی ہے اور نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہوتا ہے اور برائی کی طرف راہنمائی کرنے والا برائی کرنے والے کی طرح ہوتا ہے اور بے شک الله تعالیٰ مصیبت زدہ کی مدد کرنے کو پسند فرماتا ہے۔‘‘

1052 / 12. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ بِنْتَ عَجْرَدٍ رضي الله عنها قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ: أَکْثَرُ جُنْدِ اللهِ فِي الْأَرْضِ: الْجَرَادُ لَا آکُلُهُ وَلَا أُحَرِّمُهُ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 12: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 79، والقزويني في التدوين في أخبار قزوين، 1 / 438، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: أبوداود في السنن، کتاب: الأطعمة، باب: في أکل الجراد، 3 / 357، الرقم: 3813، وابن ماجه في السنن، کتاب: الصيد، باب: صيد الحيتان والجراد، 2 / 1073، الرقم: 3219، والبيهقي في السنن الکبري، 9 / 257، وعبد الرزاق في المصنف، 4 / 531، الرقم: 8757، والبزار في المسند، 6 / 477، الرقم: 2509، والطبراني في المعجم الکبير، 6 / 256، الرقم: 6149، وابن قانع في معجم الصحابة، 1 / 285.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ بنت عجرد رضی الله عنہا کو فرماتے سنا کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے سنا ہے: زمین میں الله تعالیٰ کا زیادہ تعداد میں لشکر ٹڈی دَل ہے، نہ تو میں اسے کھاتا ہوں اور نہ اسے حرام ٹھہراتا ہوں۔‘‘

1053 / 13. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: لَا تُظْهِرَنَّ شَمَاتَةً لِأَخِيْکَ فَيُعَافِيَهُ اللهُ وَيَبْتَلِيَکَ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 13: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 86، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الترمذي في السنن، کتاب: صفة القيامة والرقائق عن رسول الله ﷺ، باب: (54)، 4 / 662، الرقم: 2506، والطبراني في المعجم الأوسط، 4 / 111، الرقم: 3739، وفي المعجم الکبير، 22 / 53، الرقم: 127، وفي مسند الشاميين، 1 / 214، الرقم: 384، والقضاعي في مسند الشهاب، 2 / 77، الرقم: 917، والبيهقي في شعب الإيمان، 5 / 315، الرقم: 6777، والمنذري في الترغيب والترهيب، 3 / 212، الرقم: 3726، والخطيب البغدادي في تاريخ بغداد، 9 / 95، الرقم: 4679.

’’حضرت ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: تم اپنے بھائی کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کرو اگر تم ایسا کرو گے تو الله تعالیٰ اسے مصیبت سے نجات دے دے گا اور تمہیں اس مصیبت میں ڈال دے گا۔‘‘

1054 / 14. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: دَعْ مَا يَرِيْبُکَ إِلىٰ مَا لَا يَرِيْبُکَ.

رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 14: أخرجه السيوطي في تبييض الصحيفة بمناقب أبي حنيفة: 36، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الترمذي في السنن، کتاب: صفة القيامة والرقائق عن رسول الله ﷺ، باب: (60)، 4 / 668، الرقم: 2518، والنسائي في السنن، کتاب: الأشربة، باب: الحث علي ترک الشبهات، 8 / 327، الرقم: 5711، وأحمد بن حنبل في المسند، 3 / 153، وابن حبان في الصحيح، 2 / 498، الرقم: 722، والحاکم في المستدرک، 2 / 16: 4 / 110، الرقم: 2170، 7046، والدارمي في السنن، 2 / 319، الرقم: 2532، والبيهقي في السنن الکبري، 5 / 335، الرقم: 10601، وعبد الرزاق في المصنف، 3 / 117، الرقم: 4984، وأبو يعلي في المسند، 12 / 132، الرقم: 6762، والطبراني في المعجم الکبير، 3 / 76، الرقم: 2711.

’’حضرت ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: تو اس چیز کو چھوڑ دے جو تجھے شک میں ڈالے اس چیز کے لیے جو تجھے شک میں نہ ڈالے۔‘‘

1055 / 15. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ رضي الله عنه يَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: لَا يَظُنُّ أَحَدُکُمْ أَنَّهُ يَتَقَرَّبُ إِلىٰ اللهِ بِأَقْرَبِ مِنْ هَذِهِ الرَّکْعَاتِ يَعْنِي الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 15: أخرجه الموفق في مناقب الإمام الأعظم أبي حنيفة، 1 / 36.

’’حضرت ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی یہ گمان نہ کرلے کہ وہ ان رکعات یعنی پانچ وقت کی فرض نمازوں سے بڑھ کر (دن کے علاوہ) کسی اور شے سے الله تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔‘‘

1056 / 16. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حَبِيْبَةَ رضي الله عنه (الصَّحَابِيِّ) قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الدًّرْدَاءِ رضي الله عنه يَقُوْلُ: کُنْتُ رَدِيْفَ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ فَقَالَ: يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ! مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُوْلُ اللهِ مُخْلِصًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: وَإِنْ زَنَي وَإِنْ سَرَقَ؟ فَسَارَ سَاعَةً ثُمَّ عَادَ لِکَلَامِهِ، قَالَ: فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنَي وَإِنْ سَرَقَ؟ فَسَارَ سَاعَةً ثُمَّ عَادَ لِکَلَامِهِ، فَقُلْتُ: وَإِنْ زَنَي وَإِنْ سَرَقَ؟ فَقَالَ: وَإِنْ زَنَي وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أَبِي الدَّرْدَاءِ. فَکَانَ أَبُوالدَّرْدَاءِ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيْثِ عِنْدَ کُلِّ جُمُعَةٍ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ وَيَضَعُ إِصْبَعَهُ عَلىٰ أَنْفِهِ وَيَقُوْلُ: وَإِنْ زَنَي وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أَبِي الدَّرْدَاءِ. رَوَاهُ أَبُوْحَنِيْفَةَ.

الحديث رقم 16: أخرجه أبو يوسف في کتاب الآثار، 1 / 197، الرقم: 891، وأبو نعيم في مسند الإمام أبي حنيفة، 1 / 175، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: البخاري في الصحيح، کتاب: اللباس، باب: الثياب البيض، 5 / 2193، الرقم: 5489، ومسلم في الصحيح، کتاب: الإيمان، باب: من مات لا يشرک بالله شيئا، 1 / 95، الرقم: 94، وابن حبان في الصحيح، 1 / 392، الرقم: 169، وأحمد بن حنبل في المسند، 5 / 166، وأبو عوانة في المسند، 1 / 28، الرقم: 36، والنسائي في السنن الکبري، 6 / 276، الرقم: 10964، والبزار في المسند، 9 / 354، الرقم: 3920.

’’حضرت ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ صحابی رسول الله حضرت عبدالله بن ابی حبیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا سو آپ ﷺ نے فرمایا: اے ابو درداء! جو شخص اخلاص کے ساتھ یہ گواہی دیتا ہے کہ ’’الله تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں الله تعالیٰ کا رسول ہوں‘‘ تو اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ میں نے عرض کیا: یارسول الله! اگرچہ وہ زنا اور چوری بھی کرلے؟ آپ ﷺ تھوڑی دیر خاموش رہے پھر اپنے کلام کی طرف لوٹے تو میں نے عرض کیا: یا رسول الله! اگرچہ وہ زنا اور چوری بھی کرے؟ آپ ﷺ تھوڑی دیر خاموش رہے پھر آپ ﷺ نے فرمایا: اگرچہ وہ زنا اور چوری ہی کیوں نہ کرے اور اگرچہ ابو درداء کی ناک خاک آلود ہی کیوں نہ ہو۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ ہر جمعۃ المبارک کو یہ حدیث حضور نبی اکرم ﷺ کے منبر کے قریب بیان فرماتے تھے اور اپنی انگلی اپنے ناک پر رکھ کر کہتے تھے اگرچہ وہ زنا اور چوری ہی کیوں نہ کرے اور اگرچہ ابو درداء کی ناک خاک آلود ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

فَصْلٌ فِي ثُنَائِيَاتِ الإِمَامِ أَبِي حَنِيْفَةَ رضي الله عنه

(اِمام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی دو واسطوں کی روایات کا بیان)

 

1057 / 17. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رضي الله عنه قَالَ: قَرَأَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ قَوْلُهُ تَعَالَي: (وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَي) قَالَ: بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ (وَکَذَّبَ بِالْحُسْنَي) قَالَ: بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ.

أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 17: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 95.

’’حضرت جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: ’’اور اس نے اچھائی کی تصدیق کی۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا: (اس سے مراد) لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کی تصدیق کرنا ہے۔ ’’اور اس نے اچھائی کو جھٹلایا۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا: (اس سے مراد) لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کو جھٹلانا ہے۔‘‘

1058 / 18. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رِبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَکَتَمَهُ، أُلْجِمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 18: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 96، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الترمذي في السنن، کتاب: العلم عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في کتمان العلم، 5 / 29، الرقم: 2649، وأبوداود في السنن، کتاب: العلم، باب: کراهية منع العلم، 3 / 321، الرقم: 3658، وابن ماجه في السنن، کتاب: المقدمة، باب: من سئل عن علم فکتمه، 1 / 97، الرقم: 264.

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس سے علم کے بارے میں سوال کیا گیا اور اس نے (جانتے ہوئے بھی اسے) چھپایا تو قیامت کے دن اسے آگ کی لگام دی جائے گی۔‘‘

1059 / 19. رَوَي أَبُوحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: کُلُّ مَعْرُوْفٍ فَعَلْتَهُ إِلىٰ غَنِيٍّ أَوْ فَقِيْرٍ صَدَقَةٌ.

أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 19: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 96، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: أبويعلي في المسند، 4 / 66، الرقم: 2085، والبزار في المسند، 5 / 25، الرقم: 1582، والديلمي في الفردوس بمأثور الخطاب، 3 / 248، الرقم: 4729.

’’حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ہر نیکی جسے تم خواہ امیر کے ساتھ کرو یا غریب کے ساتھ کرو وہ صدقہ ہے۔‘‘

1060 / 20. رَوَي أَبُوحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رِبَاحٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قَالَ: الْأَمْرُ بِالْمَعْرُوْفِ وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْکَرِ فَرِيْضَةٌ. قُلْتُ: فَمَنْ تَرَکَهُ کُفْرٌ؟ قَالَ: لَا. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 20: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 96، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: مسلم في الصحيح، 1 / 498، کتاب: صلاة المسافرين وقصرها، باب: استحباب صلاة الضحي، الرقم: 720، والترمذي في السنن، کتاب: البر والصلة عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في صنائع المعروف، 4 / 339، الرقم: 1956، وأبوداود في السنن، کتاب: الصلاة، باب: صلاة الضحي، 2 / 26، الرقم: 1285.

’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما نے روایت کرتے ہوئے فرمایا: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا فرض ہے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا: کیا اس کو ترک کرنا کفر ہے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں۔‘‘

1061 / 21. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَبْدِ الْکَرِيْمِ بْنِ مَعْقِلٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ النَّدَمُ تَوْبَةٌ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 21: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 98، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: ابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: ذکر التوبة، 2 / 1420، الرقم: 4252، وأحمد بن حنبل في المسند، 1 / 376، وابن حبان في الصحيح، 2 / 377، الرقم: 612.

’’حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: (گناہ پر) نادم ہونا ہی توبہ ہے۔‘‘

1062 / 22. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: الْبِرُّ لَا يُبْلَي وَالإِثْمُ لَا يُنْسَي.

أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 22: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 99، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: البيهقي في کتاب الزهد الکبير، 2 / 277، الرقم: 710، وابن راشد في الجامع، 11 / 178، والديلمي في مسند الفردوس، 2 / 33، الرقم: 2203.

’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: نیکی کبھی پرانی نہیں ہوتی (کہ اس کا اجر مل کر رہتا ہے) اور گناہ کبھی بھلایا نہیں جاتا (اس کا بھی مواخذہ ہوتا ہے)۔‘‘

1063 / 23. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي الله عنه أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.

أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

1064 / 24. وَرَوَي أَبوحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطِيَةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه نَحْوَهُ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 23 / 24: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 99، 103، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: البخاري في الصحيح، کتاب: الجنائز، باب: ما يکره من النياحة علي الميت، 1 / 434، الرقم: 1229، ومسلم في الصحيح، المقدمة، باب: تغليظ الکذب علي رسول الله ﷺ، 1 / 10، الرقم: 3، والترمذي في السنن، کتاب: العلم عن رسول الله ﷺ، باب: ما جاء في تعظيم الکذب علي رسول الله ﷺ، 5 / 35، الرقم: 2659.

’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے۔‘‘

ایک دوسری روایت میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔

1065 / 25. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي الله عنه أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: مَا زَالَ جِبْرِيْلُ يُوْصِيْنِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ، وَمَا زَالَ جِبْرِيْلُ يُوْصِيْنِي بِقِيَامِ اللَّيْلِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّ خِيَارَ أُمَّتِي لَنْ يَنَامُوْا إِلَّا قَلِيْلًا. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 25: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 100، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: البخاري في الصحيح، کتاب: الأدب، باب: الوصاة بالجار، 5 / 2239، الرقم: 5668، ومسلم في الصحيح، کتاب: البر والصلة والآداب، 4 / 2025، الرقم: 2625، والترمذي، في السنن، کتاب: البر والصلة عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في حق الجوار، 4 / 332، الرقم: 1942.

’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: حضرت جبرئیل علیہ السلام ہمیشہ ہمسایہ (کے حقوق کے بارے) مجھے وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ وہ عنقریب اسے وارث بنا دیں گے، اور جبرئیل مجھے رات کی عبادت کی وصیت کرتے رہے حتی کہ میں نے گمان کیا کہ میرے (نیک و صالح) بہترین امتی رات کو کم ہی سوئیں گے۔‘‘

1066 / 26. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطِيَةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: لَا يَشْکُرُ اللهَ مَنْ لَا يَشْکُرُ النَّاسَ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 26: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 109، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم. والترمذي في السنن، کتاب: البر والصلة عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في الشکر لمن أحسن إليک، 4 / 339، الرقم: 1954، وأبوداود في السنن، کتاب: الأدب، باب: في شکر المعروف، 4 / 255، الرقم: 4811، وابن حبان في الصحيح، 8 / 198، الرقم: 3407.

’’حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔‘‘

1067 / 27. رَوَي أَبُوحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ لَاحِقِ بْنِ الْعِيْزَارِ الْيَمَانِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: مَنْ قَالَ: (اسْتَغْفِرُ اللهَ الْعَظِيْمَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ) غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا سَلَفَ مِنْ جُرْمِهِ إِنْ کَانَ مُخْلِصًا. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 27: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 111.

’’حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے پڑھا: (اَسْتَغْفِرُ اللهَ الْعَظِيْمَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ) ’’میں، اللہ بلند و برتر سے مغفرت طلب کرتا ہوں وہ ذات جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا، سب کو اپنی تدبیر سے قائم رکھنے والا ہے؟‘‘ اگر اس نے اخلاص (سے یہ پڑھا تو) اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ گناہ بخش دے گا۔‘‘

1068 / 28. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ إِبْرَاهِيْمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّکْسَکِيِّ الدِّمَشْقِيِّ عَنْ عَبْدِ اللهِ ابْنِ أَبِي أَوْفَي رضي الله عنه أَنَّ رَجُلًا أَتَي النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ: إِنِّي لَا أَسْتَطِيْعُ أَنْ أَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فَعَلِّمْنِي مَا يُجْزِيْنِي عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ: قُلْ: سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُِﷲِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ. فَقَالَ: هَذَا لِرَبِّي عزوجل فَمَا لِي: فَقَالَ: قُلْ اَللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَاغْفِرْلِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي.

أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 28: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 117، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الدار قطني في السنن، 1: 314، الرقم: 2، والبيهقي في السنن الکبري، 2: 381، وابن أبي شيبة في المصنف، 6 / 100، الرقم: 29797.

’’حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کیا: میں قرآن سیکھنے کی استطاعت نہیں رکھتا لہٰذا آپ مجھے وہ (کلمات) سکھائیں جو میرے لیے اس کے قائم مقام ہو جائیں۔ پس آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: تو کہا کر (سُبْحَانَ اللهِ وَ الْحَمْدُلِلهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ اللهُ أَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ) ’’اللہ پاک ہے، اللہ کے لئے تمام تعریفیں ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اور قدرت و طاقت صرف اللہ عظیم و برتر کی مشیئت سے ہی ہے۔‘‘ اس نے عرض کیا: یہ (کلماتِ حمد تو) میرے رب کے لئے ہوگئے تو میرے لیے کیا ہے؟ پس آپ ﷺ نے فرمایا: تو کہا کر (اَللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَاغْفِرْلِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي) ’’اے اللہ! تو مجھ پر رحم فرما اور مجھے بخش دے اور مجھے ہدایت عطا کر، مجھے رزق سے نواز اور عافیت عطا فرما۔‘‘

1069 / 29. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطِيَةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ ﷺ فِي قَوْلِهِ تَعَالَي: (عَسَي أَنْ يَبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَحْمُوْدًا) (الإسراء، 17: 79) قَالَ: الْمَقَامُ الْمَحْمُوْدُ الشَّفَاعَةُ، يُعَذِّبُ اللهُ تَعَالَي قَوْمًا مِنْ أَهْلِ الْإِيْمَانِ بِذُنُوْبِهِمْ ثُمَّ يُخْرِجُهُمْ بِشَفَاعَةِ مُحَمَّدٍ ﷺ فَيُوْتَي بِهِمْ نَهْرًا يُقَالُ لَهُ الْحَيْوَانُ، فَيَغْتَسِلُوْنَ فِيْهِ ثُمَّ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ. فَيُسَمَّوْنَ الْجَهَنَّمِيُّوْنَ، ثُمَّ يَطْلُبُوْنَ مِنَ اللهِ تَعَالَي فَيُذْهِبُ عَنْهُمْ ذَلِکَ الإِسْمَ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 29: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 147، 148، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم مختصراً منهم: البخاري في الصحيح، کتاب: الرقاق، باب: صفة الجنة والنار، 5 / 2401، الرقم: 6198، وأبو داود في السنن، کتاب: السنة، باب: في الشفاعة، 4 / 236، الرقم: 4740، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 434.

’’حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ حضور ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان کے بارے میں روایت کرتے ہیں: ’’یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز فرمائے گا (یعنی وہ مقامِ شفاعتِ عظمیٰ جہاں جملہ اوّلین و آخرین آپ ﷺ کی طرف رجوع اور آپ کی حمد کریں گے)۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا: مقام محمود سے مراد شفاعت ہے، اللہ تعالیٰ اہل ایمان میں سے ایک قوم کو ان کے گناہوں کے سبب عذاب دے گا، پھر انہیں محمد ﷺ کی شفاعت کے واسطہ سے (جہنم سے) نکالے گا تو انہیں نہر حیات پر لایا جائے گا۔ پس وہ اس میں غسل کر کے جنت میں داخل ہوں گے تو (وہاں) انہیں جہنمی کے نام سے پکارا جائے گا، پھر وہ اللہ تعالیٰ سے (اس نام کے خاتمہ کی) گزارش کریں گے تو وہ ان سے اس نام کو بھی ختم کر دے گا۔‘‘

1070 / 30. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: کُلُّ مَوْلُوْدٍ يُوْلَدُ عَلىٰ الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ، قِيْلَ: فَمَنْ مَاتَ صَغِيْرًا يَا رَسُوْلَ اللهِ؟ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوْا عَامِلِيْنَ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 30: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 188، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: البخاري في الصحيح، کتاب: الجنائز، باب: ما قبل في أولاد المشرکين، 1 / 465، الرقم: 1319، ومسلم في الصحيح، کتاب: القدر، باب: معني کل مولود يولد علي الفطرة، 4 / 2047، الرقم: 2658، والترمذي في السنن، کتاب: القدر عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء کل مولود يولد علي الفطرة، 4 / 447، الرقم: 2138.

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ہر پیدا ہونے والا بچہ (اصل) فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی اور مجوسی بنا دیتے ہیں۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! جو بچپن میں ہی فوت ہو جاتا ہے (اس کا معاملہ کیا ہو گا)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ جاننے والا ہے جو وہ (دنیا میں رہ کر) کرنے والے تھے۔‘‘

1071 / 31. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطِيَةَ الْعَوْفِيِ عَنْ أَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: اِتَّقُوْا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُوْرِ اللهِ ثُمَّ قَرَأَ: (إِنَّ فِي ذَلِکَ لَآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِيْنَ) (الحجر، 15: 75) أَي الْمُتَفَرِّسِيْنَ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 31: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 189، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الترمذي في السنن، کتاب: تفسير القرآن عن رسول الله ﷺ، باب: من سورة الحجر، 5 / 298، الرقم: 3127، والطبراني في المعجم الأوسط، 8 / 23، الرقم: 7843، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 387، الرقم: 663.

’’حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نور سے دیکھتا ہے پھر آپ ﷺ نے آیت مبارکہ تلاوت کی: ’’بیشک اس میں اہلِ فراست کے لئے نشانیاں ہیں۔‘‘

1072 / 32. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِيْنَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ إِنَّ اللهَ جَعَلَ الشِّفَاءَ فِي أَرْبَعَةٍ: الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ وَالْحِجَامَةِ وَالْعَسَلِ وَمَاءِ السَّمَاءِ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 32: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 189.

’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے چار چیزوں میں شفاء رکھی ہے: سیاہ دانہ (یعنی کلونجی)، پچھنے لگوانا (یعنی سرجری)، شہد اور بارش کا پانی۔‘‘

1073 / 33. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوْسَي عَنْ أَبِيْهِ أَبِي مُوْسَي عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُوْمَةٌ عَذَابُهَا بِأَيْدِيْهَا فِي الدُّنْيَا. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 33: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 195، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الطبراني في المعجم الأوسط، 1 / 294، الرقم: 974، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 190، الرقم: 537، والبخاري في التاريخ الکبير، 1 / 38، الرقم: 60.

’’حضرت ابوموسیٰ عامر بن عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میری امت رحمت سے نوازی جانے والی امت ہے، اس کا عذاب دنیا اپنے ہاتھوں سے ہو گا۔‘‘

1074 / 34. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: اَلْکَافِرُ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَالْمُؤْمِنُ يَأْکُلُ فِي مِعًا وَاحِدٍ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 34: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 195، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: البخاري في الصحيح، کتاب: الأطعمة، باب: المؤمن يأکل في معي واحد، 5 / 2061، الرقم: 5078. 5079، والترمذي في السنن، کتاب: الأطعمة عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء أن المؤمن يأکل في معي واحد والکافر يأکل في سبعة أمعاء، 4 / 266، الرقم: 1818، ومسلم في الصحيح، کتاب: الأشربة، باب: المؤمن يأکل في معي واحد والکافر يأکل في سبعة أمعاء، 3 / 1631، الرقم: 2060.

’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: کافر سات آنتوں میں (کھانا) بھرتا ہے اور مومن ایک آنت میں۔‘‘

1075 / 35. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ مُسْلِمِ بْنِ کَيْسَانَ الْمُلأَئِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضي الله عنه قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: يُجِيْبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوْکِ وَيَعُوْدُ الْمَرِيْضَ وَيَرْکَبُ الْحِمَارَ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 35: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 77، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الترمذي في السنن، کتاب: الجنائز عن رسول الله ﷺ، 3 / 337، الرقم: 1017، وابن ماجه في السنن، کتاب: الزهد، باب: البراء ة من الکبر والتواضع، 2 / 1398، الرقم: 4178، وأبو يعلي في المسند، 7 / 238، الرقم: 4243.

’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ خادم و غلام کی دعوت بھی قبول فرماتے تھے، مریض کی عیادت کیا کرتے اور دراز گوش (یعنی گدھے) کی سواری کیا کرتے تھے۔‘‘

1076 / 36. رَوَي أَبُوحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رضي الله عنهما قَالَ: کَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُعْرَفُ بِرِيْحِ الطِّيْبِ إِذا أَقْبَلَ بِاللَّيْلِ.

أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 36: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 98، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: ابن أبي شيبة في المصنف، 5 / 304، الرقم: 2632، والدارمي في السنن، 1 / 45، الرقم: 65، وابن سعد في الطبقات الکبري، 1 / 399.

’’حضرت جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما نے روایت کرتے ہوئے فرمایا: حضور نبی اکرم ﷺ جب رات کو تشریف لاتے تو (فضا میں) خوشبو کے پھیلنے سے آپ ﷺ کی پہچان ہوتی۔‘‘

1077 / 37. رَوَي أَبُوْحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رِبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قَالَ: کَانَ لِرَسُوْلِ اللهِ ﷺ قَلَنْسُوَةٌ شَامِيَةٌ بَيْضَاءُ.

أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

الحديث رقم 37: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 1 / 198.

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سفید شامی ٹوپی تھی۔‘‘

1078 / 38. رَوَي أَبُوحَنِيْفَةَ رضي الله عنه عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: التَّاجِرُ الصُّدُّوقُ مَعَ النَّبِيِيْنَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِيْنَ يَومَ الْقِيَامَةِ. أَخْرَجَهُ فِي مُسْنَدِهِ.

وَقَالَ أَبُوْعِيْسَي: هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ.

الحديث رقم 38: أخرجه الخوارزمي في جامع المسانيد للإمام أبي حنيفة، 2 / 2، وأخرج المحدثون هذا الحديث بأسانيدهم منهم: الترمذي في السنن، کتاب: البيوع عن رسول الله ﷺ، باب: ما جاء في التجار وتسمية النبي ﷺ، 3 / 515، الرقم: 1209، والدارمي في السنن، 2 / 322، الرقم: 2539، والدارقطني في السنن، 3 / 7، الرقم: 17 - 18، وابن أبي شيبة في المصنف، 4 / 555، الرقم: 23088 - 23089، والحاکم في المستدرک، 2 / 7، الرقم: 2142، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 299، الرقم، 966، والبيهقي في السنن الکبري، 5 / 266، الرقم: 10196، والبيهقي في شعب الإيمان، 2 / 86، الرقم: 1230، 4 / 221، الرقم: 4855، والطبراني عن ابن عمر رضي الله عنهما في المعجم الأوسط، 7 / 243، الرقم: 7394.

’’حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے حضور نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: سچا (ایمان دار) تاجر قیامت کے دن انبیاء کرام، صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ (ان کی رفاقت و صحبت میں) ہو گا۔‘‘

فَصْلٌ فِي ثُلَاثِيَاتِ الإِمَامِ الْبُخَارِيِّ رضي الله عنه

(امام بخاری رضی اللہ عنہ سے مروی تین واسطوں کی روایات کا بیان)

 

1079 / 39. حَدَّثَنَا مَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُوْلُ: مَنْ يَقُلْ عَلَيَّ مَالَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 39: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: العلم، باب: إثم من کذب علي النبي ﷺ، 1 / 52، الرقم: 109، وابن ماجه عن أبي هريرة رضي الله عنه في السنن، المقدمة، باب: التغليظ في الکذب علي رسول الله ﷺ، 1 / 13، الرقم: 34، وابن حبان عن أبي هريرة رضي الله عنه في الصحيح، 1 / 210، الرقم: 28، والحاکم عن أبي قتادة رضي الله عنه في المستدرک، 1 / 194، الرقم: 379، وَقَالَ الحَاکِمُ: هَذَا حَدِيْثٌ عَلىٰ شَرْطِ مُسْلِمٍ، وأحمد بن حنبل عن عثمان بن عفان رضي الله عنه في المسند، 1 / 65، الرقم: 469، والبيهقي في السنن الکبري، 10 / 112، والشافعي في المسند، 1 / 239، وابن أبي شيبة في المصنف، 5 / 296، الرقم: 26249، والبزار في المسند، 6 / 31، الرقم: 2100، والشاشي في المسند، 1 / 249، الرقم: 215، والطيالسي في المسند، 1 / 14، الرقم: 80، وأبويعلي في المسند، 10 / 506، الرقم: 6123، والطبراني في المعجم الکبير، 1 / 171، الرقم: 426.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو میرے متعلق ایسی بات کہے جو میں نے نہ کہی ہو تو وہ جہنم کے اندر اپنا ٹھکانہ تیار رکھے۔‘‘

1080 / 40. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه قَالَ: کَانَ جِدَارُ الْمَسْجِدِ. عِنْدَ الْمِنْبَرِ مَا کَادَتْ الشَّاةُ تَجُوْزُهَا.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 40: أخرجه البخاري في الصحيح، أبواب: سترة المصلي، باب: قدر کم ينبغي أن تکون بين المصلي والسترة، 1 / 188، الرقم: 475، ومسلم في الصحيح، کتاب: الصلاة باب: دنو المصلي من السترة، 1 / 364، الرقم: 508. 509، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 54، وأبوعوانة في المسند، 1 / 394، الرقم: 1436: 2 / 56، وابن حبان في الصحيح، 5 / 58، الرقم: 1762، والبيهقي في السنن الکبري، 2 / 272، الرقم: 3287.

’’حضرت یزید بن ابی عبید سے روایت ہے کہ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مسجد کی دیوار منبر کے اتنا قریب تھی کہ جس میں سے بکری نہ گزر سکے۔‘‘

1081 / 41. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ: کُنْتُ آتِي مَعَ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه، فَيُصَلِّي عِنْدَ الأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ فَقُلْتُ: يَا أَبَا مُسْلِمٍ، أَرَاکَ تَتَحَرَّي الصَّلَاةَ عِنْدَ هَذِهِ الْأُسْطُوَانَةِ قَالَ: فَإِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَتَحَرَّي الصَّلَاةَ عِنْدَهَا.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 41: أخرجه البخاري في الصحيح، أبواب: سترة المصلي، باب: الصلاة إلي الأسطوانة، 1 / 189، الرقم: 480، ومسلم في الصحيح، کتاب: الصلاة، باب: دنو المصلي من السترة، 1 / 364، الرقم: 509، وابن ماجه في السنن، کتاب: إقامة الصلاة والسنة فيها، باب: ماجاء في توطين المکان في المسجد يصلي فيه، 1 / 459، الرقم: 1430، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 48، والبيهقي في السنن الکبري، 2 / 271، الرقم: 3284.

’’حضرت یزید بن ابی عبید سے روایت ہے کہ میں حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے ساتھ آ کر ستون کے پاس نماز پڑھتا جو مصحف کے پاس ہے۔ میں نے عرض کیا: اے ابو مسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کو اس کے پاس خاص طور پر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘

1082 / 42. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه قَالَ: کُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ ﷺ المَغْرِبَ إِذَا تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 42: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: مواقيت الصلاة، باب: وقت المغرب وقال عطاء يجمع المريض بين المغرب والعشاء، 1 / 205، الرقم: 536، والترمذي في السنن، کتاب: الصلاة عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في وقت المغرب، 1 / 304، الرقم: 164، وأبو داود في السنن، کتاب: الصلاة، باب: في وقت المغرب، 1 / 113، الرقم: 417، وابن ماجه، في السنن، کتاب: الصلاة، باب: وقت صلاة المغرب، 1 / 225، الرقم: 688، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 54، والبيهقي في السنن الکبري، 1 / 369، الرقم: 1603، والطحاوي في شرح معاني الآثار، 1 / 154، وأبوعوانة في المسند، 1 / 301، الرقم: 1063، والبغوي في شرح السنة، الرقم: 372.

’’حضرت یزید بن ابی عبید سے روایت ہے کہ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ نماز مغرب پڑھا کرتے تھے جب کہ سورج پردے میں ہو جاتا۔‘‘

1083 / 43. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه قَالَ: أَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ رَجُلاً مِنْ أَسْلَمَ أَنْ أَذِّنْ فِي النَّاسِ أَنَّ مَنْ کَانَ أَکَلَ فَلْيَصُمْ بَقِيَةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ لَمْ يَکُنْ أَکَلَ فَلْيَصُمْ، فَإِنَّ الْيَوْمَ عَاشُوْرَاءَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 43: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الصوم، باب: صيام يوم عاشوراء، 2 / 705، الرقم: 1903، وفي باب: إذا نوي بالنهار صوما، 2 / 679، الرقم: 1824، وفي کتاب: التمني، باب: ماکان يبعث النبي ﷺ من الأمراء والرسل واحدًا بعدُ واحدٍ، 6 / 2651، الرقم: 6837، ومسلم في الصحيح، کتاب: الصيام، باب: من أکل في عاشوراء فليکف بقية يومه، 2 / 798، الرقم: 1135، والنسائي في السنن، کتاب: الصيام، باب: أذا لم يجمع من الليل هل يصوم ذلک اليوم من التطوع، 4 / 192، الرقم: 2321، وابن حبان في الصحيح، 8 / 384، الرقم: 3619، والدارمي في السنن، 2 / 36، الرقم: 1761، والحاکم في المستدرک، 3 / 608، الرقم: 6253، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 47، والبيهقي في السنن الکبري، 4 / 220، الرقم: 7824، وابن أبي شيبة في المصنف، 2 / 312، الرقم: 9367.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص کو لوگوں میں یہ اعلان کرنے کا حکم دیا کہ جس نے جو کچھ کھا لیا ہے تو وہ باقی دن کا روزہ رکھے (یعنی بقیہ دن روزہ دار کی طرح گزارے) اور جس نے کچھ نہیں کھایا وہ (آج) روزہ رکھے کیونکہ آج عاشورہ کا دن ہے۔‘‘

1084 / 44. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه قاَلَ: کُنَّا جُلُوْسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ إِذْ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ، فَقَالُوْا: صَلِّ عَلَيْهَا، فَقَالَ: هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ: قَالُوْا: لَا، قَالَ: فَهَلْ تَرَکَ شَيْئًا، قَالُوْا: لَا، فَصَلَّي عَلَيْهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ أُخْرَي، فَقَالُوْا: يَا رَسُوْلَ اللهِ، صَلِّ عَلَيْهَا، قَالَ: هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ، قِيْلَ: نَعَمْ، قَالَ فَهَلْ تَرَکَ شَيْئًا قَالُوْا: ثَلَاثَةَ دَنَانِيرَ، فَصَلَّي عَلَيْهَا ثُمَّ أُتِي بِالثَّالِثَةِ، فَقَالُوْا: صَلِّ عَلَيْهَا، قَالَ: هَلْ تَرَکَ شَيْئًا قَالُوْا: لَا، قَالَ: فَهْلَ عَلَيْهِ دَيْنٌ، قَالُوْا: ثَلَاثَةَ دَنَانِيرَ، قَالَ: صَلُّوْا عَلىٰ صَاحِبِکُمْ، قَالَ أَبُوْقَتَادَةَ: صَلِّ عَلَيْهِ يَا رَسُوْلَ اللهِ! وَعَلَيَّ دَيْنُهُ، فَصَلَّي عَلَيْهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 44: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الحوالات، باب: إن إحال دين الميت علي رجل جاز، 2 / 799، الرقم: 2168، وفي کتاب: الکفالة، باب: من تکفل عن ميت دينا، فليس له يرجع، 2 / 803، الرقم: 2173، وفي کتاب: النفقات، باب: قول النبي ﷺ: من ترک کلاَّ أوضياعاً فإليّ، 5 / 2054، الرقم: 5056، ومسلم في الصحيح، کتاب: الفرائض، باب: من ترک مالا فلورثته، 3 / 1237، الرقم: 1619، والترمذي في السنن، کتاب: الجنائز عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في الصلاة علي المديون، 3 / 388، الرقم: 1070، وَقَالَ أَبُو عيسي: حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ، والنسائي في السنن الکبري، 1 / 637، الرقم: 2089، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 380، الرقم: 8937، والبغوي في شرح السنة، الرقم: 2153، وابن حبان في الصحيح، 7 / 329، الرقم: 3059، وابن الجارود في المنتقي، 1 / 280، الرقم: 1111، وأبوعوانة في المسند، 3 / 443، الرقم: 5624، والبيهقي في السنن الکبري، 6 / 72، الرقم: 11177.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں بیٹھے ہوئے تھے۔ کہ ایک جنازہ لایا گیا اور عرض کی گئی کہ اس پر نماز جنازہ پڑھیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کیا اس پر قرض ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: نہیں آپ ﷺ نے فرمایا: کیا اس نے کچھ (ترکہ) چھوڑا ہے؟ عرض کیا: نہیں۔ سو آپ ﷺ نے اس پر نماز (جنازہ) پڑھی پھر دوسرا جنازہ آیا اور صحابہ نے عرض کیا: یارسول الله! اس پر نماز (جنازہ) پڑھیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کیا اس پر قرض ہے؟ عرض کیا: ہاں، فرمایا: کیا اس نے کچھ چھوڑا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: تین دینار (چھوڑے ہیں) سو اس پر آپ ﷺ نے نماز پڑھی۔ پھر تیسرا جنازہ لایا گیا اور عرض کیا گیا: اس پر نماز (جنازہ) پڑھیے۔ فرمایا: کیا اس نے کچھ (ترکہ) چھوڑا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: نہیں فرمایا: کیا اس پر قرض ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: تین دینار (قرض ہیں) فرمایا: تم اپنے ساتھی پر نماز (جنازہ) پڑھ لو۔ حضرت ابو قتادہ نے عرض کیا: یارسول الله! اس پر نماز پڑھیئے اور اس کا قرض میں ادا کروں گا۔ سو آپ ﷺ نے اس پر بھی نماز جنازہ پڑھی۔‘‘

1085 / 45. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه: قَالَ بَايَعْتُ النَّبِيَّ ﷺ ثُمَّ عَدَلْتُ إِلىٰ ظِلِّ الشَّجَرَةِ، فَلَمَّا خَفَّ النَّاسُ قَالَ: يَا ابْنَ الْأَکَوَعِ أَلاَ تُبَايِعُ، قَالَ: قُلْتُ: قَدْ بَايَعْتُ يَا رَسُوْلَ الله، قَالَ: وَأَيْضًا. فَبَايَعْتُهُ الثَّانِيَةَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا مُسْلِمٍ، عَلىٰ أَيِّ شَيءٍ کُنْتُمْ تُبَايِعُوْنَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: عَلىٰ الْمَوْتِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 45: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الجهاد، باب: البيعة في الحرب أن لا يفروا، وقال بعضهم: علي الموت، 3 / 1081، الرقم: 2800، وفي کتاب: المغازي، باب: غزوة الحديبية، 4 / 1529، الرقم: 3936، وفي کتاب: الأحکام، باب: کيف يبايع الإمام الناس، 6 / 2634، الرقم: 6780، وفي باب: مَنْ بايع مرتين، 6 / 2635، الرقم: 6782، ومسلم في الصحيح، کتاب: الإِمارة، باب: استحباب مبايعة الإمام الجيش عند إرادة القتال، 3 / 1483، الرقم: 1860، وفي کتاب: الجهاد والسير، باب: غزوة ذي قردٍ وغيرها، 3 / 1434، الرقم: 1807، والترمذي في السنن، کتاب: السير عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في بيعة النبي ﷺ، 4 / 150، الرقم: 1592، وَقَالَ أَبُوعِيْسَي: هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ، والنسائي في السنن، کتاب: البيعة، باب: البيعة علي الموت، 7 / 141، الرقم: 4159، وأحمد حنبل في المسند، 4 / 47، 49.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم ﷺ سے بیعت کر لی۔ پھر میں ایک درخت کے سائے میں چلا گیا۔ جب بھیڑ کم ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اے ابن اکوع! کیا تم بیعت نہیں کرتے؟ میں نے عرض کیا: یارسول الله! میں تو بیعت کر چکا ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: اچھا دوبارہ سہی، سو میں نے دوسری دفعہ بھی بیعت کر لی۔ تو میں نے ان سے پوچھا: اے ابومسلم! آپ حضرات نے اس روز کس بات پر بیعت کی تھی؟ انہوں نے فرمایا: (غلامی رسول ﷺ میں) موت پر۔‘‘

1086 / 46. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَثَرَ ضَرْبَةٍ فِي سَاقِ سَلَمًةَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا مُسْلِمٍ، مَا هَذِهِ الضَّرْبَةُ ؟ فَقَالَ: هَذِهِ ضَرْبَةٌ أَصَابَتْنِي يَوْمَ خَيْبَرَ فَقَالَ النَّاسُ: أُصِيْبَ سَلَمَةُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَنَفَثَ فِيْهِ ثَلاَ ثَ نَفَثَاتٍ، فَمَا اشْتَکَيْتُهَا حَتَّى السَّاعَةِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 46: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: المغازي، باب: غزوة خيبر، 4 / 1541، الرقم: 3969، وأبو داود في السنن، کتاب: الطب، باب: کيف الرقي، 4 / 12، الرقم: 3894، والبغوي في شرح السنة، الرقم: 3806.

’’حضرت یزید بن ابی عبید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کی پنڈلی پر زخم کا نشان دیکھا تو پوچھا: اے ابومسلم! یہ نشان کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ زخم مجھے غزوہء خیبر میں آیا تھا۔ لوگ تو یہ کہنے لگے تھے سلمہ کا آخر وقت آ پہنچا ہے لیکن میں حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو گیا۔ سو آپ ﷺ نے اس (زخم) پر تین مرتبہ دم کیا تو مجھے اب تک کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔‘‘

1087 / 47. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ إِلىٰ خَيْبَرَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: أَسْمِعْنَا يَا عَامِرُ مِنْ هُنَيَاتِکَ فَحَدَا بِهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: مَنِ السَّائِقُ قَالُوْا: عَامِرٌ، فَقَالَ: رَحِمَهُ اللهُ، فَقَالُوْا: يَا رَسُوْلَ اللهِ، هَلاَّ أَمْتَعْتَنَا بِهِ، فَأُصِيبَ صَبِيْحَةَ لَيْلَتِهِ، فَقَالَ: الْقَوْمُ: حَبِطَ عَمَلُهُ، قَتَلَ نَفْسَهُ، فَلَمَّا رَجَعْتُ وَهُمْ يَتَحَدَّثُوْنَ أَنَّ عَامِرًا حَبِطَ عَمَلُهُ، فَجِئْتُ إِلىٰ النَّبِيِّ ﷺ فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، فِدَاکَ أَبِي وَأُمِّي، زَعَمُوْا أَنَّ عَامِرًا حَبِطَ عَمَلُهُ فَقَالَ: کَذَبَ مَنْ قَالَهَا، إِنَّ لَهُ لَأَجْرَيْنِ اثْنَيْنِ، إِنَّهُ لَجَاهِدٌ مُجَاهِدٌ وَأَيُّ قَتْلٍ يَزِيْدُهُ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 47: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الديات، باب: إذا قتل نفسه خطأ فلا دية له، 6 / 2525، الرقم: 6496، وفي کتاب: المغازي، باب: غزوة خيبر، 4 / 1537، الرقم: 3960، وفي کتاب: الأدب، باب: مايجوز من الشعر والرجز والحداء ومايکره منه، 5 / 2277، الرقم: 5796، ومسلم في الصحيح، کتاب: الجهاد والسير باب: غزوة ذي قَرَدٍ، 3 / 1427. 1428، الرقم: 1802، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 47، وأبو عوانة في المسند، 4 / 314، الرقم: 6831.

’’حضرت سلمہ بن اکوع روایت فرماتے ہیں کہ ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ غزوہ خیبر کی طرف نکلے تو لوگوں میں سے ایک نے کہا: اے عامر! کیا آپ ہمیں اپنے اشعار نہیں سنائیں گے؟ چنانچہ انہوں نے اشعار سنائے تو حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: یہ ہانکنے والا کون ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: عامر بن اکوع ہے آپ ﷺ نے فرمایا: الله تعالیٰ اس پر رحم فرمائے۔ صحابہ نے عرض کیا: یارسول الله! آپ ہمیں ان سے اور فائدہ اٹھا لینے دیتے۔ سو اسی رات کی صبح کو وہ موت کی آغوش میں چلے گئے۔ تو لوگوں نے کہا اس کے عمل ضائع ہوگئے کیونکہ اس نے اپنے آپ کو خود قتل کیا ہے۔ جب میں واپس لوٹا تو لوگ یہی باتیں کررہے تھے کہ عامر کے عمل ضائع ہوگئے ہیں۔ سو میں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کیا: یانبی الله! میرے ماں باپ آپ پر قربان، لوگوں کا یہ خیال ہے کہ عامر کے اعمال ضائع ہوگئے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا: جس کسی نے یہ کہا غلط کہا ہے۔ اس کے لیے تو دوگنا اجر ہے وہ تو مشقت اٹھانے والا مجاہد ہے۔ اس کے قتل سے بہتر کس کی موت ہے۔‘‘

1088 / 48. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: أَخْبَرَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه أَنَّهُ أَخْبَرَهُ قَالَ: خَرَجْتُ مِنَ الْمَدِيْنَةِ ذَاهِبًا نَحْوَ الْغَابَةِ، حَتَّى إِذَا کُنْتُ بِثَنِيَةِ الْغَابَةِ لَقِيَنِي غُلَامٌ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ عَوْفٍ، قُلْتُ: وَيْحَکَ مَابِکَ؟ قَالَ: أُخِذَتْ لِقَاحُ النَّبِيِّ ﷺ قُلْتُ: مَنْ أَخَذَهَا؟ قَالَ: غَطَفَانُ وَفَزَارَةُ، فَصَرَخْتُ ثَلاَثَ صَرَخَاتٍ أَسْمَعْتُ مَابَيْنَ لاَ بَتَيْهَا: يَاصَبَاحَاهْ يَا صَبَاحَاهْ، ثُمَّ انْدَفَعْتُ حَتَّى أَلْقَاهُمْ وَقَدْ أَحَذُوْهَا، فَجَعَلْتُ أَرْمِيْهِمْ وَأَقُوْلُ:

أَنَا ابْنُ الْأَکْوَعِ

وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعِ

فَاسْتَنْقَذْتُهَا مِنْهُمْ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبُوْا، فَأَقْبَلْتُ بِهَا أَسُوقُهَا فَلَقِيَنِي النَّبِيُّ ﷺ فَقُلْتُ: يَارَسُوْلَ اللهِ! إِنَّ الْقَوْمَ عِطَاشٌ، وَإِنِّي أَعْجَلْتُهُمْ أَنْ يَشْرَبُوْا سِقْيَهُمْ، فَابْعَثْ فِي أَثَرِهِمْ فَقَالَ: يَا ابْنَ الْأَکْوَعِ، مَلَکْتَ فَأَسْجِحْ، إِنَّ الْقَوْمَ يُقْرَوْنَ فِي قَوْمِهِمْ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 48: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الجهاد، باب: من رأي العدو فنادي بأعلي صوته ياصباحاه حتي يسمع الناس، 3 / 1106، الرقم: 2876، وفي کتاب: المغازي، باب: غزوة ذاتِ القردِ، 4 / 1536، الرقم: 3958، ومسلم في الصحيح، کتاب: الجهاد والسير، باب: غزوة ذي قَرَدٍ وغيرها، 3 / 1432. 1438، الرقم: 1806، وابن حبان في الصحيح، 16 / 133، الرقم: 7173، والنسائي في السنن الکبري، 6 / 243، الرقم: 10814، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 48، وأبو عوانة في المسند، 4 / 302، والبيهقي في السنن الکبري، 9 / 88، وابن أبي شيبة في المصنف، 7 / 420، الرقم: 37002.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ سے جنگل کی طرف چلا، پہاڑی پر پہنچا تو حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ کا ایک غلام ملا میں نے کہا، تو ہلاک ہو تو یہاں کیسے آیا؟ اس نے جواب دیا: حضور نبی اکرم ﷺ کی دودھ دینے والی اونٹنی پکڑی گئی ہے۔ میں نے پوچھا: کس نے پکڑی ہے؟ اس نے جواب دیا: قبیلہ غطفان او فزارہ کے آدمی لے گئے ہیں۔ پھر میں تین مرتبہ ’’یا صباحاہ‘‘ کے الفاظ کے ساتھ اس زور سے چلایا کہ مدینہ منورہ کے ہر گوشہ میں رہنے والے سن لیں۔ پھر میں نے دوڑ لگائی یہاں تک کہ ان لوگوں کو جا پہنچا۔ سو میں ان کی جانب تیر پھینکنے لگا اور ساتھ یہ کہنے لگا: ’’میں اکوع کا بیٹا ہوں اور آج کمینوں کی ہلاکت کا دن ہے‘‘ تو میں نے ان کے پانی پینے سے پہلے ہی ان سے اونٹنی چھین لی۔ میں اسے لے کر واپس لوٹا تو رسول الله ﷺ سے میری ملاقات ہو گئی۔ میں نے عرض کیا: یا ر سول الله! وہ لوگ پیاسے تھے اور میں ان کے پانی پینے سے پہلے ہی جلدی سے ان سے اونٹنی چھین لایا۔ اُن کے پیچھے کسی کو روانہ کر دیں، آپ ﷺ نے فرمایا: اے ابن اکوع! تم مالک ہو گئے ہو اب نرمی کرو۔ ان کی مہمانی اپنی قوم میں ہو رہی ہو گی۔‘‘

1089 / 49. حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيْمَ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه قاَلَ: لَمَّا أَمْسَوْا يَوْمَ فَتَحُوْا خَيْبَرَ، أَوْقَدُوْا النِّيْرَانَ، قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: عَلَامَ أَوْقَدْتُمْ هَذِهِ النِّيْرَانَ. قَالُوْا: لُحُوْمِ الْحُمُرِ الإِنْسِيَةِ، قَالَ: أَهْرِيْقُوْا مَا فِيْهَا، وَاکْسِرُوْا قُدُوْرَهَا. فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: نُهَرِيْقُ مَافِيْهَا وَنَغْسِلُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: أَوْ ذَاکَ.

الحديث رقم 49: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الذباح والصيد، باب: آنية المجوس والميتة، 5 / 2094، الرقم: 5178، ومسلم في الصحيح، کتاب: الأضاحي، باب: بيان ماکان من النهي عن أکل لحوم الأضاحي بعد ثلاث في أول الإِسلام وبيان نسخه وإبا حته إلي متي شاء، 3 / 1563، الرقم: 1974، وابن ماجه في السنن، کتاب: الذبائح، باب: لحوم الحمر الوحشية، 2 / 1605، الرقم: 1395، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 50، والبيهقي في السنن الکبري، 6 / 102، الرقم: 11333، وأخرجه الحازمي في الناسخ والمنسوخ، 1 / 156، بمعناه من عدة طرق.

رَواهُ الْبُخَارِيُّ.

’’حضرت سملہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ جس روز خیبر فتح ہوا اس شام لوگوں نے آگ جلائی۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم نے یہ آگ کیا چیز پکانے کے لئے جلائی ہے؟ مجاہدین نے عرض کیا: پالتوگدھوں کا گوشت پکانے کے لئے: آپ ﷺ نے فرمایا: جو ہانڈیوں میں ہے اسے الٹ دو اور ہانڈیوں کو توڑ دو۔ ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا: ہم گوشت کو الٹ دیں اور ہانڈیوں کو دھو نہ لیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: چلو یونہی کر لو۔‘‘

1090 / 50. حَدَّثَنَا أَبُوْعَاصِمٍ، عَنْ يَزِيْدِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَکْوَعِ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ بَعَثَ رَجُلًا يُنَادِي فِي النَّاسِ يَوْمَ عَاشُوْرَاءَ إِنَّ مَنْ أَکَلَ فَلْيُتِمَّ، أَوْ فَلْيَصُمْ، وَمَن لَمْ يَأْکُلْ فَلاَ يَأْکُلْ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 50: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الصوم، باب: إذا نوي بالنهار صوما، 2 / 679، الرقم: 1824، ومسلم في الصحيح، کتاب: الصيام، باب: صوم يوم عاشوراء، 2 / 792، الرقم: 1125، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 48، والبغوي في شرح في شرح السنة، الرقم: 1784.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو عاشورہ کے روز لوگوں میں منادی کرنے کے لئے بھیجا کہ جس نے کھانا کھا لیا وہ روزہ پورا کرے یا اسے چاہیے کہ روزہ رکھے اور جس نے نہیں کھایا وہ نہ کھائے۔‘‘

1091 / 51. حَدَّثَنَا أَبُوْعَاصِمٍ، عَنْ يَزِيْدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: هَلْ عَلَيْهِ مِنْ دَيْنٍ. قَالُوْا: لَا، فَصَلَّي عَلَيْهِ ثُمَّ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ أُخْرَي، فَقَالَ: هَلْ عَلَيْهِ مِنْ دَيْنٍ، قَالُوْا: نَعَمْ، قَالَ: صَلُّوْا عَلىٰ صَاحِبِکُمْ قَالَ أَبُوْقَتَادَةَ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُوْلَ اللهِ، فَصَلَّي عَلَيْهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 51: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الکفالة، باب: من تکفل عن ميت دَينا فليس له أن يرجع وبه قال: الحسن، 2 / 803، الرقم: 2173، وفي کتاب: الحوالات، باب: إن إحال دين الميت علي رجل جاز، 2 / 799، الرقم: 2168، وفي کتاب: الکفالة، باب: من تکفّل عن ميت دَينا، فليس له يرجع، 2 / 803، الرقم: 2173، وفي کتاب: النفقات، باب: قول النبي ﷺ: من ترک کلاَّ أوضياعا فإليّ، 5 / 2054، الرقم: 5056، ومسلم في الصحيح، کتاب: الفرائض، باب: من ترک مالا فلورثته، 3 / 1237، الرقم: 1619، والترمذي في السنن، کتاب: الجنائز عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في الصلاة علي المديون، 3 / 388، الرقم: 1070، وَقَالَ أَبُو عيسي: حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ، والنسائي في السنن، کتاب: الجنائز، باب: الصلاة علي من عليه دَين، 4 / 65، الرقم: 1960. 1961، والبغوي في شرح السنة، الرقم: 2153، وابن حبان في الصحيح، 7 / 329، الرقم: 3059، وابن الجارود في المنتقي، 1 / 280، الرقم: 1111، وأبو عوانة في المسند، 3 / 443، الرقم: 5624، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 380، الرقم: 8937.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ ﷺ اس پر نماز (جنازہ) پڑھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کیا اس پر کوئی قرض ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: نہیں تو آپ ﷺ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی۔ پھر دوسرا جنازہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا اس پر کچھ قرض ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہاں، آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے ساتھی پر نماز پڑھو۔ حضرت ابوقتادہ نے عرض کیا: یارسول الله! اس کا قرض میں ادا کروں گا، پھر آپ ﷺ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی۔‘‘

1092 / 52. حَدَّثَنَا أَبُوْعَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ يَزِيْدَ بْنِ أَبي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَي نِيْرَانًا تُوْقَدُ يَوْمَ خَيْبَرَ، قَالَ: عَلىٰ مَا تُوْقَدُ هَذِهِ النِّيْرَانُ. قَالُوْا: عَلىٰ الْحُمُرِ الإِنْسِيَةِ، قَالَ: اکْسِرُوْهَا وَأَهْرِقُوْهَا. قَالُوْا: أَلاَ نُهْرِيْقُهَا وَنَغْسِلُهَا؟ قَالَ: اغْسِلُوْا.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 52: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: المظالم، باب: هل تکسر الدِّنَانُ الّتِي فيها الخَمْرُ، أو تُخَرَّقُ الزِّقَاق، فإِنَ کسر صَنَمًا، أَو صَلِيبًا أو طُنْبُورًا أَوُ ما لاَ يُنْتَفَعُ بِخَشِبِه، 2 / 876، الرقم: 2345، وفي کتاب: الذباح والصيد، باب: آنية المجوس والميتة، 5 / 2094، الرقم: 5178، ومسلم في الصحيح، کتاب: الأضاحي، باب: بيان ماکان من النهي عن أکل لحوم الأضاحي بعد ثلاث في أول الإِسلام وبيان شخه وإبا حته إلي متي شاء، الرقم: 1974، وابن ماجه في السنن، کتاب: الذبائح، باب: لحوم الحمر الوحشية، 2 / 1605، الرقم: 395، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 50.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے خیبر کے روز آگ جلتی ہوئی دیکھ کر فرمایا: یہ کیوں جلائی ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: پالتو گدھوں کا گوشت (پکانے کے لئے)۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: ہانڈیاں توڑ دو اور اسے بہا دو۔ صحابہ نے عرض کیا: کیا ہم ایسا نہ کریں کہ اسے الٹ دیں اور ہانڈیاں دھو لیں، آپ ﷺ نے فرمایا: انہیں دھو لو۔‘‘

1093 / 53. حَدَّثَنَا أَبُوْعَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ: حَدَّثَنَا يَزِيْدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، وَغَزَوْتُ مَعَ بْنِ حَارِثَةَ، اسْتَعْمَلَهُ عَلَيْنَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 53: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: المغازي، باب: بعث النبي ﷺ أسامة بن زيد إلي الحرقات من جهينة، 4 / 1556، الرقم: 4023، ومسلم في الصحيح، کتاب: الجهاد والسير، باب: عدد غزوات النبي ﷺ، 3 / 1447، الرقم: 1815، وابن حبان في الصحيح، 16 / 139، الرقم: 7174، والحاکم في المستدرک، 3 / 241، الرقم: 4961، 6383، وأبو عوانة في المسند، 4 / 355، الرقم: 6954، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 54.

’’حضرت یزید بن ابو عبید سے روایت ہے کہ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے سات غزوات میں حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ شریک ہونے کا شرف حاصل کیا ہے اور اس غزوہ میں بھی شریک تھا جس میں حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو حضور ﷺ نے ہمارا امیر بنایا تھا۔‘‘

1094 / 54. حَدَّثَنَا أَبُوْعَاصِمٍ، عَنْ يَزِيْدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: مَنْ ضَحَّي مِنْکُمْ فَلَا يُصْبِحَنَّ بَعْدَ ثَالِثَةٍ وَفِي بَيْتِهِ مِنهُ شَيئٌ. فَلَمَّا کَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ، قَالُوْا: يَا رَسُوْلَ اللهِ، نَفْعَلُ کَمَا فَعَلْنَا عَامَ الْمَاضِي؟ قَالَ: کُلُوْا وَأَطْعِمُوْا وَادَّخِرُوْا، فَإِنَّ ذَلِکَ الْعَامَ کَانَ بِالنَّاسِ جَهْدٌ، فَأَرَدْتُ أَنْ تُعِيْنُوْا فِيْهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 54: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الأضاحي، باب: ما يؤکل من لحوم الأضاحي وما يُتَزَّوْدُ منها، 5 / 2115، الرقم: 5249، ومسلم في الصحيح، کتاب: الأضاحي، باب: بيان ما کان من النهي عن أکل لحوم الأضاحي بعد ثلاث في أول الإسلام وبيان نسخه وإباحة إلي متي شاء، 3 / 1563، الرقم: 1974.

’’حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو تم میں سے قربانی کرے تو تیسرے روز کی صبح اس کے گھر میں قربانی کا گوشت نہیں ہونا چاہئے جب اگلا سال آیا تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول الله! کیا اب بھی ہم اسی طرح کریں جیسے پچھلے سال کیا تھا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: کھاؤ، کھلاؤ اور جمع بھی کر لو کیونکہ وہ سال تنگی کا تھا تو میرا ارادہ ہوا کہ تم اس (تنگی) میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔‘‘

1095 / 55. حَدَّثَنَا أَبُوْعَاصِمٍ، عَنْ يَزِيْدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ رضي الله عنه قَالَ: بَايَعْنَا النَّبِيَّ ﷺ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، فَقَالَ لِي: يَا سَلَمَةُ أَلاَ تُبَايِعُ. قُلْتُ: يَا رَسُوْلَ اللهِ، قَدْ بَايَعْتُ فِي الْأَوَّلِ، قَالَ: وَفِي الثَّانِي.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 55: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الأحکام، باب: من بايع مرتين، 6 / 2635، الرقم: 6782، وفي کتاب: الجهاد، باب: البيعة في الحرب أن لا يفروا، وقال بعضهم: علي الموت، 3 / 1081، الرقم: 2800، وفي کتاب: المغازي، باب: غزوة الحديبية، 4 / 1529، الرقم: 3936، وفي کتاب: الأحکام، باب: کيف يبايع الإمام الناس، 6 / 2634، الرقم: 67800، وفي باب: مَن بايع مرتين، 6 / 2635، الرقم: 6782، ومسلم في الصحيح، کتاب: الإِمارة، باب: استحباب مبايعة الإمام الجيش عند إرادة القتال، 3 / 1483، الرقم: 1860، وفي کتاب: الجهاد والسير، باب: غزوة ذي قَرَدٍ وغيرها، 3 / 1432، الرقم: 1807، 1802، والترمذي في السنن، کتاب: السير عن رسول الله ﷺ، باب: ماجاء في بيعة النبي ﷺ، 4 / 150، الرقم: 1592، وَقَالَ أَبُوعِيْسَي: هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ، والنسائي في السنن، کتاب: البيعة، باب: البيعة علي الموت، 7 / 141، الرقم: 4159، وأحمد حنبل في المسند، 4 / 47، 49.

’’حضرت یزید بن ابو عبید کا بیان ہے کہ حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضور نبی اکرم ﷺ سے ہم نے درخت کے نیچے بیعت کی۔ پھر حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اے سلمہ! کیا تم بیعت نہیں کرتے، میں نے عرض کیا: یا رسول الله! میں تو پہلے ہی بیعت کر چکا ہوں۔ فرمایا: دوبارہ کر لو۔‘‘

1096 / 56. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ أَنَّ أَنَسًا رضي الله عنه حَدَّثُهُمْ: أَنَّ الرُّبَيَعَ، وَهِيَ ابْنَةُ النَّضْرِ، کَسَرَتْ ثَنِيَةَ جَارِيَةٍ، فَطَلَبُوا الْأَرْشَ وَطَلَبُوا الْعَفْوَ فَأَبَوْا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ ﷺ فَأَمَرَهُمْ بِالْقِصَاصِ، فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ: أَتُکْسَرُ ثَنِيَةَ الرُّبَيَعِ يَارَسُوْلَ اللهِ، لَا وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَا تُکْسَرُ ثَنِيَتُهَا، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، کِتَابُ اللهِ الْقِصَاصُ. فَرَضِيَ الْقَوْمُ وَعَفَوْا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ مَنْ لَّوْ أَقْسَمَ عَلىٰ اللهِ لأَبَرَّهُ. زَادَ الْفَزَارِيُّ: عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رضي الله عنه: فَرَضِيَ الْقَوْمُ وَقَبِلُوا الْأَرْشَ.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 56: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الصلح، باب: الصلح في الدية، 2 / 961، الرقم: 2556، وفي کتاب: الجهاد، باب: قول اللهتعالي: مِنَ المُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَاعَاهَدُواللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَي نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيْلاً، (الأحزاب: 23)، 3 / 1032، الرقم: 2651، وفي کتاب: التفسير / البقرة، باب: قوله: يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا کُتِبَ عَلَيْکُمْ القِصَاصُ فِي القَتْلَي الحُرُّ بِالحُرِّ. إِليَ قَوْلِهِ: عَذَابٌ أَلِيْمٌ (البقرة: 178)، 4 / 1636. 1337، الرقم: 4239. 4230، وفي کتاب: التفسير / المائدة، باب: وَالجُرُوحَ قِصَاصٌ: (المائدة: 45)، 4 / 1685، الرقم: 4335، وفي کتاب: الديات: باب: السِّنَّ بِالسِّنِّ (المائدة: 45)، 6 / 2526، الرقم: 6499، ومسلم في الصحيح، کتاب: القسامة والمحاربين والقصاص والديات، باب: إثبات القصاص في الإسنان وما في معناها، 3 / 1302، الرقم: 1675، وأبوداود في السنن، کتاب: الديات، باب: القصاص من السنّ، 4 / 197، الرقم: 4595، والنسائي في السنن، کتاب: القسامة، باب: القصاص من الثنية، 8 / 27، الرقم: 4756. 4757، وابن ماجه في السنن کتاب: الديات، باب: القصاص في السنّ، 2 / 884، الرقم: 2649، والنسائي في السنن الکبري، 4 / 223، الرقم: 6959، وأحمد بن حنبل في المسند، 3 / 128، الرقم: 12324، 12727، والطبراني في المعجم الکبير، 1 / 264، الرقم: 768: 24 / 262، الرقم: 664، والطحاوي في شرح معاني الآثار، 3 / 177، والبيهقي في السنن الکبري، 8 / 25، 64.

’’حضرت حمید کا بیان ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے انہیں روایت بیان فرمائی کہ حضرت ربیع بنت نضر نے ایک لڑکی کے سامنے والے دو دانت توڑ دیئے تو انہوں نے دیت کا مطالبہ کیا یہ معافی کے خواستگار ہوئے۔ تو انہوں نے انکار کر دیا۔ سو وہ حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے قصاص کا حکم فرمایا حضرت انس بن نضر نے عرض کیا: یارسول الله! کیا ربیع کے سامنے کے دانت توڑے جائیں گے؟ نہیں، قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، اس کے دانت نہیں توڑے جائیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اے انس! الله کی کتاب قصاص کا کہتی ہے (اس پر حضرت انس خاموش ہو گئے) سو (بعد میں) وہ لوگ (جنہوں نے قصاص کا تقاضا کیا تھا) راضی ہو گئے اور انہیں معاف کر دیا تو حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: الله کے بندوں میں سے وہ بھی ہیں کہ اگر وہ الله کے بھروسے پر قسم کھا لیں تو الله تعالیٰ اسے سچا کر دیتا ہے۔ فزاری کی روایت میں اتنا ہی اضافہ ہے کہ وہ لوگ دیت لینے پر رضامند ہو گئے۔‘‘

1097 / 57. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ: حَدَّثَنَا حَمِيْدٌ أَنَّ أَنَسًا رضي الله عنه حَدَّثَهُمْ عَنِ النَّبِيِ ﷺ قَالَ: کِتَابُ اللهِ الْقِصَاصُ.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 57: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: التفسير / البقرة، باب: قوله: يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا کُتِبَ عَلَيْکُمْ القِصَاصُ فِي القَتْلَي الحُرُّ بِالحُرِّ. إِليَ قَوْلِهِ. عَذَابٌ أَلِيْمٌ (البقرة: 178)، 4 / 1636. 1337، الرقم: 4239. 4230، الرقم: 4229، وفي کتاب: الصلح، باب: الصلح في الدية، 2 / 961، الرقم: 2556، وفي کتاب: الجهاد، باب: قول اللهتعالي: مِنَ المُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَاعَاهَدُواللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَي نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيْلاً، (الأحزاب: 23)، 3 / 1032، الرقم: 2651، وفي کتاب: التفسير / المائدة، باب: وَالجُرُوحَ قِصَاصٌ: (45)، 4 / 1685، الرقم: 4335، وفي کتاب: الديات: باب: السِّنَّ بِالسِّنِّ (المائدة: 45)، 6 / 2526، الرقم: 6499، ومسلم في الصحيح، کتاب: القسامة والمحاربين والقصاص والديات، باب: إثبات القصاص في الإسنان وما في معناها، 3 / 1302، الرقم: 1675، وأبوداود في السنن، کتاب: الديات، باب: القصاص من السنّ، 4 / 197، الرقم: 4595، والنسائي في السنن، کتاب: القسامة، باب: القصاص من الثنية، الرقم: 4756. 4757، وفي السنن الکبري، 4 / 223، الرقم: 6959، وابن ماجه في السنن کتاب: الديات، باب: القصاص في السنّ، 2 / 884، الرقم: 2649، وأحمد بن حنبل في المسند، 3 / 128، الرقم: 12324، 12727، والطبراني في المعجم الکبير، 1 / 264، الرقم: 768: 24 / 262، الرقم: 664، والطحاوي في شرح معاني الآثار، 3 / 177، والبيهقي في السنن الکبري، 8 / 25، 64.

’’حضرت محمد بن عبدالله انصاری حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے یہ بھی فرمایا تھا: ’’الله کی کتاب قصاص کا حکم دیتی ہے۔‘‘

1098 / 58. حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ رضي الله عنه أَنَّ ابْنَةَ النَّضْرِ لَطَمَتْ جَارِيَةً فَکَسَرَتْ ثَنِيَتَهَا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ ﷺ فَأَمَرَ بِالْقِصَاصَ.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 58: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: الديات، باب: السن بالسن، 6 / 2526، الرقم: 6499، وفي کتاب: الصلح، باب: الصلح في الدية، 2 / 961، الرقم: 2556، وفي کتاب: الجهاد، باب: قول اللهتعالي: مِنَ المُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَاعَاهَدُواللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَي نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيْلاً، (الأحزاب: 23)، 3 / 1032، الرقم: 2651، وفي کتاب: التفسير / البقرة، باب: قوله: يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا کُتِبَ عَلَيْکُمْ القِصَاصُ فِي القَتْلَي الحُرُّ بِالحُرِّ. إِليَ قَوْلِه: عَذَابٌ أَلِيْمٌ (البقرة: 178)، 4 / 1636. 1337، الرقم: 4230 - 4239، وفي کتاب: التفسير / المائدة، باب: وَالجُرُوحَ قِصَاصٌ: (45)، 4 / 1685، الرقم: 4335، ومسلم في الصحيح، کتاب: القسامة والمحاربين والقصاص والديات، باب: إثبات القصاص في الإسنان وما في معناها، 3 / 1302، الرقم: 1675، وأبوداود في السنن، کتاب: الديات، باب: القصاص من السنّ، 4 / 197، الرقم: 4595، والنسائي في السنن، کتاب: القسامة، باب: القصاص من الثنية، 8 / 27، الرقم: 4756. 4757، وفي السنن الکبري، 4 / 223، الرقم: 12324 - 12727، وابن ماجه في السنن، کتاب: الديات، باب: القصاص في السنّ، 2 / 884، الرقم: 2649، والطبراني في المعجم الکبير، 1 / 264، الرقم: 6959، وأحمد بن حنبل في المسند، 3 / 128، الرقم: 768: 24 / 262، الرقم: 664، والطحاوي في شرح معاني الآثار، 3 / 177، والبيهقي في السنن الکبري، 8 / 25، 64.

’’حضرت حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نضر کی بیٹی نے ایک لڑکی کو طمانچہ مارا جس کے باعث اس کے اگلے دو دانت ٹوٹ گئے، وہ حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے قصاص کا حکم فرمایا۔‘‘

1099 / 59. حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ خَالِدٍ: حَدَّثَنَا حَرِيْزُ بْنُ عُثْمَانَ أَنَّهُ سَأَلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ بُسْرٍ رضي الله عنه صَاحِبَ النَّبِيِّ ﷺ، قَالَ: أَرَأَيْتَ النَّبِيَّ ﷺ کَانَ شَيْخًا؟ قَالَ: کَانَ فِي عَنْفَقَتِهِ شَعَرَاتٌ بِيْضٌ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 59: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: المناقب، باب: صفة النبي ﷺ، 3 / 1302، الرقم: 3353، وأحمد بن حنبل في المسند، 4 / 187. 188، 190، وإِسْنَادُ أَحْمَدَ صَحِيْحٌ عَلىٰ شَرْطِ الْبُخَارِيِّ. والحاکم في المستدرک، 2 / 663، الرقم: 4200، وقال: هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحُ الإِسْنَاِد، وابن أبي شيبة في المصنف، 5 / 187، الرقم: 25063، والطبراني في مسند الشاميين، 2 / 129، الرقم: 1045، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 181، الرقم: 506.

’’حضرت حریز بن عثمان سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول الله ﷺ کے صحابی حضرت عبدالله بن بُسر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ کی نظر میں حضور نبی اکرم ﷺ بوڑھے ہوگئے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ کی ٹھوڑی مبارک کے صرف چند بال سفید ہوئے تھے۔‘‘

1100 / 60. حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَي: حَدَّثَنَا عِيْسَي بْنُ طَهْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنْسَ بْنَ مَالِکٍ رضي الله عنه يَقُوْلُ: نزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ فِي زَيْنَبَ بِنتِ جَحْشٍ رضي الله عنها وَأَطْعَمَ عَلَيْهَا يَوْمَئِذٍ خُبْزًا وَلَحْمًا، وَکَانَتْ تَفْخَرُ عَلىٰ نِسَاءِ النَّبِيِّ ﷺ، وَکَانَتْ تَقُوْلُ: إِنَّ اللهَ أَنْکَحَنِي فِي السَّمَاءِ.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

الحديث رقم 60: أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب: التوحيد، باب: وکان عرشه علي الماء وهو رب العرش العظيم، 6 / 2700، الرقم: 6984. 6985، والنسائي في السنن، کتاب: النکاح، باب: صلاة المرأة أذا خطبت واستخارتها ربها، 6 / 79، الرقم: 3252، وفي السنن الکبري، 5 / 291، الرقم: 8918، 11411، وأحمد بن حنبل في المسند، 3 / 226، الرقم: 13385، والطبراني في المعجم الکبير، 24 / 39، الرقم: 107، والهيثمي في مجمع الزوائد، 7 / 91.

’’حضرت عیسیٰ بن طہمان روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا: پردے کی آیت حضرت زینب بنت جحش رضی الله عنہا کے حق میں نازل ہوئی اور ان کے ولیمہ میں آپ ﷺ نے روٹی اور گوشت کھلایا تھا اور یہ حضور نبی اکرم ﷺ کی باقی ازواجِ مطہرات پر فخر کیا کرتی تھیں کہ میرا نکاح آسمان پر ہوا ہے۔‘‘

Copyrights © 2020 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved