الفیوضات المحمدیۃ

ذہنی و نفسیاتی پریشانیوں سے نجات کے وظائف

عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے وظیفہ

گھریلو پریشانی، دشمن کے حملے کا خوف، کاروباری نقصان کا اندیشہ اور عزت و ناموس کو خطرہ ہو تو اس کی حفاظت کے لئے مندرجہ ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO {وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰی رَبَّهٗٓ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَO فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَکَشَفْنَا مَا بِهٖ مِنْ ضُرٍّ وَّ اٰتَیْنٰهُ اَھْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ ذِکْرٰی لِلْعٰبِدِیْنَO} (الانبیاء، 21: 83۔84)

  • دونوں آیات دس بار پڑھیں پھر گیارھویں مرتبہ ایک تسبیح (100 مرتبہ) درج ذیل آیت کی کریں:

رَبِّ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَO

جب تسبیح ختم ہو جائے تو پھر اول تا آخر دونوں آیتیں مکمل پڑھیں۔

  • اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، یا 40 دن تک جاری رکھیں۔

دشمنوں کے شر سے حفاظت کا وظیفہ

جب دشمن کے نقصان پہنچانے کا اور حاسدوں کے شر کا، جان و مال اور عزت و آبرو کو خطرہ لاحق ہو تو درج ذیل وظیفہ پڑھیں:

فَاللهُ خَیْرٌ حَافِظاً وَّهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَO (یوسف، 12: 64)

  • یہ وظیفہ 100 بار پڑھیں اور اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں، ان شاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو جائے گا، سازشیں دم توڑ جائیں گی اور اللہ کی طرف سے مدد و نصرت حاصل ہو گی۔
  • یہ وظیفہ سفر میں حفاظت کے لئے مفید ہے۔
  • اس وظیفہ کو 40 دن تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

حزن و ملال اور جھوٹے پراپیگنڈہ میں صبر کیلئے وظیفہ

اگر لوگوں کی طرف سے طعنہ زنی ہو، غیبت، جھوٹا پراپیگنڈا اور سازشیں ہوں۔ جس کی وجہ سے دل میں حزن و ملال اور غم و اندوہ کی کیفیت ہو یا کسی جانی، مالی اور جسمانی نقصان کی وجہ سے دل پر بوجھ ہو، غم ہو، بے صبری ہو تو اس صورتحال میں درج ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

فَصَبْرٌ جَمِیْلٌ ط وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوْنَO (یوسف، 12: 18)

اس وظیفہ کو

  • 40 بار یا 100 بار پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔
  • پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
  • اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

اس وظیفہ کو 40 دن تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

ذہنی خوف و ہراس سے نجات کیلئے وظائف

پہلا وظیفہ

اگر کوئی شخص کسی ذہنی خوف و ہراس کا شکار ہو، غم، پریشانی، گھبراہٹ اور خطرات میں الجھا ہوا ہو تو اس کے لئے درج ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

حَسْبُنَا اللهُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُO

طریقہ:

تعوذ (اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ) اور تسمیہ (بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ) پڑھنے کے بعد سورہ آلِ عمران کی درج ذیل دو آیات (173، 174) کی تلاوت کریں:

اَلَّذِیْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَـکُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِیْمَانًا وَّ قَالُوْا ’’حَسْبُنَا اللهُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘O

یہاں پہنچ کر ان کلمات کو سو (100) مرتبہ پڑھیں۔

یہ تسبیح کرنے کے بعد دوسری آیت

’’فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللهِ وَ فَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْهُمْ سُوْٓءٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللهِ ط وَاللهُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍO‘‘ (آل عمران، 3: 173۔174)

پڑھ کر وظیفہ مکمل کرلیں۔

  • اس وظیفہ کو 40 دن تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

دوسرا وظیفہ

ذہنی خوف و ہراس اور غم و اندوہ سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید و موثر ہے:

لَآ اِلٰـہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَO فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ وَ نَجَّیْنٰهُ مِنَ الْغَمِّ وَ کَذٰلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَO (انبیاء، 21: 87۔ 88)

اس وظیفہ کو

  • 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔
  • اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

اگر پریشانی زیادہ ہو تو ایک تسبیح (100 مرتبہ) بھی کر سکتے ہیں۔

  • اس وظیفہ کو 40 دن یا حسب ضرورت تک جاری رکھیں۔

دھوکے بازوں کے مکرو فریب سے بچنے کے لئے وظیفہ

دھوکہ باز اور مکار شخص کے مکر و فریب اور دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے درج ذیل وظیفہ مفید و مؤثر ہے:

وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللهِ ط اِنَّ اللهَ بَصِیْرٌ م بِالْعِبَادِO فَوَقٰهُ اللهُ سَیِّاٰتِ مَا مَکَرُوْا وَ حَاقَ بِاٰلِفِرْعَوْنَ سُوْٓءُ الْعَذَابِO (المؤمن، 40: 44۔45)

اس وظیفہ کو

  • 11 بار یا 40 بار پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔
  • اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

اگر پریشانی زیادہ ہو تو حسب ضرورت ایک تسبیح (100 مرتبہ) بھی کر سکتے ہیں۔

  • اس وظیفہ کو 40 دن تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

وظیفہ سبع کاف

جملہ دنیوی مرادوں کی تکمیل خصوصاً حصول توکل و کفایت کے لئے درج ذیل وظیفہ حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے خاص تلقین کردہ وظائف میں سے ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قَصَدْتُ الْکَافِیْ وَجَدْتُ الْکَافِیْ نِعْمَ الْکَافِیْ لِکُلِّ کَافِی کَفَانِیَ الْکَافِیْ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ.

اس وظیفہ کو

  • 11 بار پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔
  • اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

اگر پریشانی زیادہ ہو تو یہ وظیفہ 111 مرتبہ کریں۔

  • اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

وظیفہ برائے نصرت و اعانت و حفاظتِ الٰہی

اگر دشمن کی طرف سے حملے اور نقصان کا خطرہ ہو تو اس سے حفاظت کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

  • أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَھَاO وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَھَاO وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَالَھَاO یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَاO بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَھَاO یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْO فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗO وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗO (الزلزال: 99) (11 مرتبہ)
  • فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًا لَّا تَخٰفُ دَرَکًا وَّلَا تَخْشٰیO (طہ، 20: 77) (40 مرتبہ)
  • وَ جَعَلْنَا مِنم بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِھِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَO (یٰسٓ، 36: 9) (40 مرتبہ)

سب سے پہلے سورۃ الزلزال کو 11 مرتبہ پڑھیں اس کے بعد دوسری دونوں آیات 40، 40 مرتبہ پڑھیں۔

ضرورت کے مطابق پیر یا جمعہ کی شب 100 مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

  • اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں ان شاء اللہ دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہوگا اور اللہ کی طرف سے غیبی مدد و نصرت اور حفاظت نصیب ہوگی۔

وظائف دفع الوساوس

پہلے مرحلے کے لئے وظیفہ

کسی شخص کے ذہن میں طرح طرح کے پراگندہ خیالات اور وسوسے پیدا ہوتے ہوں اور وہ ان سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہے تو اس کے ابتدائی مرحلے کے لئے یہ وظیفہ مؤثر ہے:

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ {اِنْ یَّشَاْ یُذْھِبْکُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍO وَّمَا ذٰلِکَ عَلَی اللهِ بِعَزِیْزٍO} (ابراهیم، 14: 19۔20)

  • ہر بار اَعُوْذُ بِاللهِ کے ساتھ 11 بار یا 40 بار حسب ضرورت پڑھ کر دم کریں اور پانی پر دم کر کے پئیں۔
  • اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھنا باعث برکت ہے۔
  • یہ وظیفہ 7 دن، 11 دن یا 40 دن جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب 100 مرتبہ ورد کریں۔

دوسرے مرحلے کے لئے وظیفہ

اگر وسوسے اور پراگندہ خیالات زیادہ ہوں تو اس کے لئے یہ وظیفہ مفید ہے:

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO {اِنْ یَّشَاْ یُذْھِبْکُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍO وَّمَا ذٰلِکَ عَلَی اللهِ بِعَزِیْزٍ.} (100 مرتبہ)

  • معوذّتین 11، 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِO مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَO وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَO وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِO وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَO} (الفلق)

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِO مَلِکِ النَّاسِO اِلٰہِ النَّاسِO مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِO الْخَنَّاسِO الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِO مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِO} (الناس)

اس وظیفہ کو

  • پڑھ کر صبح و شام دم کریں اور پانی پئیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کریں۔
  • اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

یہ وظیفہ 7 دن، 11 دن، 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

تیسرے مرحلے کے لئے وظیفہ

اگر وساوس اور پراگندہ خیالات دوسرے مرحلے سے بھی زیادہ ہوں تو اس کے لئے یہ وظیفہ مفید اور مؤثر ہے:

  • اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO {اِنْ یَّشَاْ یُذْھِبْکُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍO وَّمَا ذٰلِکَ عَلَی اللهِ بِعَزِیْزٍ.} (100 مرتبہ)

  • سورۃ الفاتحہ: 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO {اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِO اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَO صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَO} (الفاتحة، 1: 1۔7)

  • معوذّتین: 11، 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِO مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَO وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَO وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِO وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَO} (الفلق)

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِO مَلِکِ النَّاسِO اِلٰہِ النَّاسِO مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِO الْخَنَّاسِO الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِO مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِO} (الناس)

اس وظیفہ کو

  • پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔
  • پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کریں۔
  • اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

یہ وظیفہ 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔ بعد ازاں پیر کی شب یا جمعہ کی شب کچھ عرصہ کرتے رہیں۔

چوتھے مرحلے کے لئے وظیفہ

اگر وساوس اور پراگندہ خیالی شدید نوعیت کے ہو تو اس کے لئے یہ وظیفہ نہایت مفید ہے:

  1. اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO {اِنْ یَّشَاْ یُذْھِبْکُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍO وَّمَا ذٰلِکَ عَلَی اللهِ بِعَزِیْزٍ.} (100 مرتبہ)
  2. سورۃ الفاتحہ: 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمO {اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِO اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَO صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَO} (الفاتحة، 1: 1۔7)

  1. آیۃ الکرسی: 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیمِO {اللهُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَۃٌ وَّ لاَ نَوْمٌ ط لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗٓ إِلَّا بِإِذْنِهٖ ط یَعْلَمُ مَا بَیْنَ أَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِهٖٓ إِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَا یَؤُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُO} (البقرۃ، 2: 255)

  1. سورۃ الکافرون: 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمO {قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَO لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَO وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO وَ لَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْO وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَ لِیَ دِیْنِO} (الکافرون، 109: 1۔5)

  1. سورۃ اخلاص: 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمO {قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌo اللهُ الصَّمَدُO لَمْ یَلِدْO وَ لَمْ یُوْلَدْO وَ لَمْ یَکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌO} (الاخلاص، 112: 1۔4)

  1. سورۃ الفلق: 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمO {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِO مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَO وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَO وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِO وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَO} (الفلق، 113: 1۔ 5)

  1. سورۃ الناس: 11 مرتبہ

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمO{قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِO مَلِکِ النَّاسِO اِلٰہِ النَّاسِO مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِO الْخَنَّاسِO الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِO مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِO} (الناس، 114: 1۔ 6)

اس وظیفہ کو

  • پڑھ کر صبح و شام دم کریں۔
  • پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل کریں۔
  • اوّل و آخر 11 ، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

یہ وظیفہ 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔ پیر کی شب یا جمعہ کی شب یہی معمول رکھ سکتے ہیں۔

تعلیمی ترقی و کامیابی کے لئے وظائف

اگر طلباء و طالبات علم کی طرف راغب نہ ہوتے ہوں، اظہار مافی الضمیر پر قادر نہ ہوں یا اپنے علم میں ترقی و کامیابی کے خواہاں ہوں تو وہ حسب ضرورت اور حسب مناسبت درج ذیل وظائف کو اپنا معمول بنائیں:

1۔ وظیفہ برائے تعلیمی رغبت

اگر کسی طالب علم کا پڑھائی میں دل نہ لگتا ہو، دل کے اندر حصول تعلیم کی رغبت نہ ہو تو اس کے لئے یہ وظیفہ مفید و مؤثر ہے:

  • أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO لَقَدْ مَنَّ اللهُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِھِمْ یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ اٰیٰـتِهٖ وَ یُزَکِّیْہِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَ اِنْ کَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰـلٍ مُّبِیْنٍO (اٰل عمران، 3: 164)
  • رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًاO (طہٰ، 20: 114)
  • وَالطُّوْرِO وَ کِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍO فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍO وَّالْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِO (الطّور، 52: 1۔4)
  • نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَO (القلم، 68: 1)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں نیز پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ حصولِ علم کی رغبت پیدا ہو گی۔

  • یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

2۔ وظیفہ برائے انشراحِ صدر

اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کا سینہ علم کے لئے کھول دیا جائے اور اسے شرح صدر نصیب ہو تو وہ درج ذیل وظیفہ پڑھے:

  • أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْO وَ یَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْO وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْO یَفْقَهُوْا قَوْلِیْO (طہٰ، 20: 25۔28)
  • اَلرَّحْمٰنُO عَلَّمَ الْقُرْاٰنَO خَلَقَ الْاِنْسَانَO عَلَّمَهُ الْبَیَانَO (رحمن، 55: 1۔4)
  • بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمO {أَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَO وَوَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَO الَّذِیْ أَنْقَضَ ظَھْرَکَO وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَO فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاO إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاO فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْO وَإِلٰی رَبِّکَ فَارْغَبْO} (الا نشراح، 94)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں نیز پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ زبان کی لکنت دور ہو جائے گی اور اظہار مافی الضمیر پر قدرت حاصل ہو جائے گی۔

  • یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھیں۔

3۔ وظیفہ برائے تعلیمی کامیابی

بعض لوگ حصول علم کے لئے اپنی استعداد و استطاعت کے مطابق بار بار محنت کرتے ہیں مگر انہیں خاطر خواہ ترقی و کامیابی نصیب نہیں ہوتی اگر وہ محنت کے ساتھ ساتھ درج ذیل وظیفہ کو اپنا معمول بنائیں تو اس کی برکت سے ان شاء اللہ ان کی محنت رنگ لائے گی اور نمایاں تعلیمی کامیابی نصیب ہو گی:

  • أعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO وَ اَنْزَلَ اللهُ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَ عَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ ط وَ کَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَیْکَ عَظِیْمًاO (النساء، 4: 113)
  • فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا اٰتَیْنٰهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًاO (الکهف، 18: 65)
  • اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَO خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍO اِقْرَاْ وَ رَبُّکَ الْاَکْرَمُO الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِO عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَالَمْ یَعْلَمْO (العلق، 96: 1۔5)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں نیز پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔

  • یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

4۔ وظیفہ برائے اضافہ و ترقیٔ علم

علم میں مزید ترقی و اضافہ کے لئے یہ وظیفہ مفید و مؤثر ہے:

  • اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیمِO بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمO {وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ کُلَّھَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَی الْمَلٰٓئِکَۃِ فَقَالَ اَنْبِؤُنِیْ بِاَسْمَآءِ ھٰٓؤُلَآءِ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَO قَالُوْا سُبْحٰنَکَ لَا عِلْمَ لَنَآ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ط اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُO قَالَ یٰٓاٰدَمُ اَنْبِئْهُمْ بِاَسْمَآئِھِمْ فَلَمَّآ اَنْبَاَهُمْ بِاَسْمَآئِھِمْ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّکُمْ اِنِّیْ اَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَ اَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا کُنْتُمْ تَکْتُمُوْنَO} (البقرۃ، 2: 31۔33)
  • وَ فَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌO (یوسف، 12: 76)
  • وَ عَلَّمْنٰهُ صَنْعَۃَ لَبُوْسٍ لَّکُمْ لِتُحْصِنَکُمْ مِّنْ م بَاْسِکُمْ فَھَلْ اَنْتُمْ شٰکِرُوْنَO (الانبیاء، 21: 80)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں، پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ علم میں اضافہ و ترقی نصیب ہو گی۔

  • یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

5۔ علمی رغبت و کامرانی کے لئے وظیفہ

علم کی طرف رغبت، ترقی اور کامیابی کے لئے حضور سیدنا غوث اعظمص کا یہ شعر بطور وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

دَرَسْتُ الْعِلْمَ حَتّٰی صِرْتُ قُطْبًا
وَ نِلْتُ السَّعْدَ مِنْ مَوْلَی الْمَوَالِیْ

اس وظیفہ کو 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور پانی پر دم کر کے پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں۔ ان شاء اللہ علم کی طرف رغبت پیدا ہو گی اور ترقی و کامیابی نصیب ہو گی۔

  • یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

6۔ وظیفہ برائے حصول علم و حکمت: یَا عَلِیُّ یَا عَلِیْمُ

اس وظیفے سے درجات بلند ہوتے ہیں۔ انسان غیر اللہ کے سامنے ذلت سے بچ جاتا ہے۔ اسے علم و حکمت کی معرفت نصیب ہوتی ہے۔ خصوصاً مشائخ، علماء اور طلباء کے لئے اسرار و انوار کا باعث ہے۔

اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

  • یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں۔ حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

7۔ وظیفہ برائے أفزائشِ حافظہ

اگر کسی کو حافظہ کی کمزوری کی شکایت ہو، یاد کی ہوئی چیزیں بھول جاتی ہوں تو اس کے لئے مندرجہ ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

  • اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیمِO بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمO {اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَO} (الحجر، 15: 9)
  • سَنُقْرِئُکَ فَلَا تَنْسٰٓیO (الاعلیٰ، 87: 6)

اس وظیفہ کو 11 مرتبہ یا 40 مرتبہ یا 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں، پانی پر دم کر کے پئیں اور پلائیں۔

اوّل و آخر 11، 11 بار درود شریف پڑھیں، ان شاء اللہ یادداشت اور علم میں اضافہ و ترقی نصیب ہو گی۔

  • یہ وظیفہ حصول مراد تک جاری رکھیں، حسب ضرورت پیر کی شب یا جمعہ کی شب بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved