حضور نبی اکرم ﷺ سے توسل اور تبرک

حضور ﷺ کے موئے مبارکہ سے حصول برکت

بَابٌ فِي التَّبَرُّکِ بِشَعَرِهِ صلی الله عليه وآله وسلم

{حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارکہ سے حصولِ برکت}

227 / 1. عَنْ أَنَسٍ رضی الله عنه أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم لَمَّا حَلَقَ رَأسَهُ کَانَ أَبُوْ طَلْحَةَ أَوَّلَ مَنْ أَخَذَ مِنْ شَعَرِهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

1 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الوضوء، باب : الماء الذي يغسل به شعر الإنسان، 1 / 75، الرقم : 169، والعيني في عمدة القاري، 3 / 37، الرقم : 171، 10 / 63، الرقم : 6271..

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (عمرہ ادا فرمانے کے بعد) جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر اقدس منڈوایا تو حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سب سے پہلے شخص تھے جنہیں (بطور تبرک) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔‘‘ اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

228 / 2. عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَوْهَبٍ رضی الله عنهم قَالَ : أَرْسَلَنِي أَهْلِي إِلَی أمِّ سَلَمَةَ رضي اﷲ عنها زَوْجِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ وَقَبَضَ إِسْرَائِيْلُ ثَـلَاثَ أَصَابِعَ مِنْ قُصَّةٍ فِيْهِ شَعَرٌ مِنْ شَعَرِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم وَکَانَ إِذَا أَصَابَ الإِْ نْسَانَ عَيْنٌ أَوْ شَيئٌ بَعَثَ إِلَيْهَا مِخْضَبَهُ فَاطَّلَعْتُ فِي الْجُلْجُلِ فَرَأَيْتُ شَعَرَاتٍ حُمْرًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

2 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : اللباس، باب : ما يذکر في الشيب، 5 / 2210، الرقم : 5557، والعسقلاني في فتح الباري، 10 / 353، الرقم : 5557، والعيني في عمدة القاري، 22 / 48، الرقم : 5896، والشوکاني في نيل الأوطار، 1 / 69، 82، والمبارکفوري في تحفة الأحوذي، 5 / 510..

’’حضرت عثمان بن عبد اﷲ بن موہب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے گھروالوں نے مجھے ایک پیالے میں پانی دے کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت امّ سلمہ رضی اﷲ عنہا کی خدمت میں بھیجا۔ (راوی) حضرت اسرائیل نے اپنی تین انگلیاں بند کر کے اس پیالی کی طرح بنائیں جس کے اندر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا موئے مبارک ڈالا گیا تھا (اور بیان کیا کہ) چنانچہ جب کسی آدمی کو نظر لگ جاتی یا اور کوئی تکلیف ہوتی تو اُمّ المؤمنین حضرت اُمِّ سلمہ رضی اﷲ عنہا کی طرف ایک برتن میں پانی بھیج دیا جاتا۔ (تو وہ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ موئے مبارک ڈال دیتیں اور بیمار شخص کو وہ پانی پینے سے فوراً شفاء ہو جاتی) پس میں نے اس بوتل میں جھانک کر دیکھا تو میں نے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) چند سرخ موئے مبارک کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

229 / 3. عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اﷲِ بْنِ مَوْهَبٍ رضی الله عنه قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی أمِّ سَلَمَةَ رضي اﷲ عنها فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا شَعَرًا مِنْ شَعَرِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم مَخْضُوْبًا. وفي رواية عنه : أَنَّ أمَّ سَلَمَةَ رضي اﷲ عنها أَرَتْهُ شَعَرَ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم أَحْمَرَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ مَاجَه وَأَحْمَدُ وَابْنُ أَبِي شَيْبَةَ.

3 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : اللباس، باب : ما يذکر في الشيب، 5 / 2210، الرقم : 5558، وابن ماجه في السنن، کتاب : اللباس، باب : الخضاب بالحناء، 2 / 1196، الرقم : 3623، وأحمد بن حنبل في المسند، 6 / 296، 319، الرقم : 26581، 26756، وابن أبي شيبة في المصنف، 5 / 182، الرقم : 25009، وأبو نعيم في حلية الأولياء، 9 / 31، والبيهقي في السنن الکبری، 7 / 310، الرقم : 14594، وفي شعب الإيمان، 5 / 212، الرقم : 6400، والنميري في أخبار المدينة، 1 / 326، الرقم : 994، والعيني في عمدة القاري، 22 / 49، الرقم : 5897..

’’حضرت عثمان بن عبد اﷲ بن موہب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں حضرت اُمّ سلمہ رضی اﷲ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ (ہمیں زیارت کروانے کے لئے) ہمارے پاس حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک خضاب لگا موئے مبارک لے کر آئیں۔ اور ایک روایت میں انہی سے مروی ہے کہ حضرت اُمّ سلمہ رضی اﷲ عنہا نے انہیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ سرخ موئے مبارک دکھایا (جو ان کے پاس بطور تبرک محفوظ تھا)۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری، ابن ماجہ، احمد اور ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔

230 / 4. عَنِ ابْنِ سِيْرِيْنَ قَالَ : قُلْتُ لِعُبَيْدَةَ : عِنْدَنَا مِنْ شَعَرِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم ، أَصَبْنَاهُ مِنْ قِبَلِ أَنَسٍ ص، أَوْ مِنْ قِبَلِ أَهْلِ أَنَسٍ ص، فَقَالَ : لَأَنْ تَکُوْنَ عِنْدِي شَعَرَةٌ مِنْهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيْهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

4 : أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب : الوضوء، باب : الماء الذي يغسل به شعر الإنسان وکان عطاء لا يری، 1 / 75، الرقم : 168، والبيهقي في السنن الکبری، 7 / 67، الرقم : 13188..

’’امام ابن سیرین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں نے حصرت عبیدہ رضی اللہ عنہ کو بتایا : ہمارے پاس حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ موئے مبارک ہیں جنہیں ہم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے یا حضرت انس رضی اللہ عنہ کے گھر والوں سے حاصل کیا ہے۔ حضرت عبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر ان میں سے ایک موئے مبارک بھی میرے پاس ہوتا تو وہ مجھے دنیا اور جو کچھ اس دنیا میں ہے ان سب سے کہیں زیادہ محبوب ہوتا۔‘‘

اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔

231 / 5. عَنْ أَنَسٍ رضی الله عنه قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم ، وَالْحَلاَّقُ يَحْلِقُهُ وَأَطَافَ بِهِ أَصْحَابُهُ، فَمَا يُرِيْدُوْنَ أَنْ تَقَعَ شَعْرَةٌ إِلَّا فِي يَدِ رَجُلٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَحْمَدُ.

5 : أخرجه مسلم في الصحيح، کتاب : الفضائل، باب : قرب النبي صلی الله عليه وآله وسلم من الناس وتبرکهم به، 4 / 1812، الرقم : 2325، وأحمد بن حنبل في المسند، 3 / 133،137، الرقم : 12423، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 380، الرقم : 1273.

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے دیکھا کہ حجام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک کی حجامت بنا رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد (پروانوں کی طرح دیوانہ وار) گھوم رہے تھے اور ان (میں سے ہر ایک) کی یہ کوشش تھی کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی ایک بال مبارک بھی زمین پر گرنے نہ پائے بلکہ ان میں سے کسی نہ کسی کے ہاتھ میں آ جائے۔‘‘‘

اس حدیث کو امام مسلم اور احمد نے روایت کیا ہے۔۔

232 / 6. عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اﷲِ بْنِ زَيْدٍ رضی الله عنه أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صلی الله عليه وآله وسلم عَلَی الْمَنْحَرِ وَرَجُـلًا مِنْ قُرَيْشٍ وَهُوَ يَقْسِمُ أَضَاحِيَّ فَلَمْ يُصِبْهُ مِنْهَا شَيئٌ وَلاَ صَاحِبَهُ، فَحَلَقَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم رَأْسَهُ فِي ثَوْبِهِ، فَأَعْطَاهُ فَقَسَمَ مِنْهُ عَلَی رِجَالٍ وَقَلَّمَ أَظْفَارَهُ فأَعْطَاهُ صَاحِبَهُ قَالَ : فَإِنَّهُ لَعِنْدَنَا مَخْضُوْبٌ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ يَعْنِي شَعْرَهُ.

رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ خُزَيْمَةَ وَالْبُخَارِيُّ فِي الْکَبِيْرِ وَالْحَاکِمُ وَالْبَيْهَقِيُّ، وَقَالَ الْحَاکِمُ : هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ عَلَی شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ..

6 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 4 / 42، الرقم : 16521. 16522، وابن خزيمة في الصحيح، 4 / 300، الرقم : 2931، والبخاري في التاريخ الکبير، 5 / 12، الرقم : 19، والحاکم في المستدرک، 1 / 648، الرقم : 1744، والبيهقي في السنن الکبری، 1 / 25، الرقم : 91، وفي شعب الإيمان، 2 / 202، الرقم : 1535، والمقدسي في الأحاديث المختارة، 9 / 384. 385، الرقم : 353. 355، والنميري في أخبار المدينة، 1 / 326، الرقم : 993، والشوکاني في نيل الأوطار، 1 / 69، وقال : أحاديث الباب يشهد بعضها لبعض.

’’حضرت محمد بن عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد (حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ وہ قربان گاہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھے اور قریش میں سے ایک آدمی قربانیوں کو تقسیم کر رہا تھا تو انہیں اور ان کے ساتھی کو کوئی چیز نہ ملی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کپڑے میں اپنے موئے مبارک منڈوائے اور انہیں عطا فرمائے۔ انہوں نے کچھ موئے مبارک لوگوں کو (تحفہً دے دیئے اور باقی اپنے پاس سنبھال لئے)۔ راوی کہتے ہیں : ہمارے پاس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وہ ناخن مبارک اور موئے مبارک آج بھی محفوظ ہیں۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد، ابن خزیمہ اور بخاری نے ’’التاريخ الکبير‘‘ میں اور حاکم و بیہقی نے روایت کیا ہے۔ امام حاکم نے فرمایا کہ یہ حدیث بخاری و مسلم کی شرائط پر صحیح ہے۔

233 / 7. عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ سِيْرِيْنَ عَنْ أَنَسٍ رضی الله عنه قَالَ : لَمَّا حَلَقَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم رَأسَهُ بِمِنًی أَخَذَ شِقَّ رَأسِهِ الْأَيْمَنَ بِيَدِهِ فَلَمَّا فَرَغَ نَاوَلَنِي فَقَالَ : يَا أَنَسُ، انْطَلِقْ بِهَذَا إِلَی أمِّ سُلَيْمٍ، فَلَمَّا رَأَی النَّاسُ مَا خَصَّهَا بِهِ مِنْ ذَلِکَ تَنَافَسُوْا فِي الشِّقِّ الْآخَرِ، هَذَا يَأخُذُ الشَّيئَ وَهَذَا يَأخُذُ الشَّيئَ قَالَ مُحَمَّدٌ : فَحَدَّثْتُهُ عُبَيْدَةَ السَّلْمَانِيَّ فَقَالَ : لَأَنْ يَکُوْنَ عِنْدِي مِنْهُ شَعْرَةٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ کُلِّ صَفْرَائَ وَبَيْضَائَ أَصْبَحَتْ عَلَی وَجْهِ الْأَرْضِ وَفِي بَطْنِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ وَابْنُ سَعْدٍ.

وقال الذَّهبي في السِّيَرِ : قُلْتُ : هَذَا الْقَوْلُ مِنْ عُبَيْدَةَ رضی الله عنه هُوَ مِعْيَارُ کَمَالِ الْحُبِّ وَهُوَ أَنْ يُؤْثَرَ شَعَرَةٌ نَبَوِيَةٌ عَلَی کُلِّ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ بِأَيْدِي النَّاسِ وَمِثْلُ هَذَا يَقُوْلُهُ هَذَا الإِمَامُ بَعْدَ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم بِخَمْسِيْنَ سَنَةً فَمَا الَّذِي نَقُوْلُهُ نَحْنُ فِي وَقْتِنَا لَوْ وَجَدْنَا بَعْضَ شَعَرِهِ بِإِسْنَادٍ ثَابِتٍ أَوْ شَسِعٍ نَعْلٌکَانَ لَهُ أَوْ قُـلَامَةُ ظُفْرٍ أَوْ شَقَفَةٌ مِنْ إِنَائٍ شَرِبَ فِيْهِ، فَلَوْ بَذَلَ الْغَنِيُّ مُعْظَمَ أَمْوَالِهِ فِي تَحْصِيْلِ شَيئٍ مِنْ ذَلِکَ عِنْدَهُ أَکُنْتَ تَعُدُّهُ مُبَذِّرًا أَوْ سَفِيْهًا کَلَّا فَابْذُلْ مَالَکَ فِي زَوْرَةِ مَسْجِدِهِ الَّذِي بَنَی فِيْهِ بِيَدِهِ وَالسَّلَامِ عَلَيْهِ عِنْدَ حُجْرَتِهِ فِي بَلَدِهِ إِلَی أحَدِهِ وَأَحَبِّهِ فَقَدَ کَانَ نَبِيُکَ صلی الله عليه وآله وسلم يُحِبُّهُ وَتَمْلَأ بِالْحُلُوْلِ فِي رَوْضَتِهِ وَمَقْعَدِهِ فَلَنْ تَکُوْنَ مُؤْمِنًا حَتَّی يَکُوْنَ هَذَا السَّيِّدُ أَحَبَّ إِلَيْکَ مِنْ نَفْسِکَ وَوَلَدِکَ وَأَمْوَالِکَ وَالنَّاسِ کُلِّهِمْ وَقَبِّلْ حَجَرًا مُکَرَّمًا نَزَلَ مِنَ الْجَنَّةِ وَضَعْ فَمَکَ لَاثِمًا مَکَانًا قَبَّلَهُ سَيِّدُ الْبَشَرِ بِيَقِيْنٍ فَهَنَّاکَ اﷲُ بِمَا أَعْطَاکَ فَمَا فَوْقَ ذَلِکَ مَفْخَرٌ. وَلَوْ ظَفَرْنَا بِالْمِحْجَنِ الَّذِي أَشَارَ بِهِ الرَّسُوْلُ صلی الله عليه وآله وسلم إِلَی الْحَجَرِ ثُمَّ قَبَّلَ مِحْجَنَهُ لَحَقٌّ لَنَا أَنْ نَزْدَحِمَ عَلَی ذََلِکَ الْمِحْجَنِ بِالتَّقْبِیلِ وَالتَّبْجِيْلِ وَنَحْنُ نَدْرِي بِالضَّرُوْرَةِ أَنَّ تَقْبِيْلَ الْحَجَرِ أَرْفَعُ وَأَفْضَلُ مِنْ تَقْبِيْلِ مِحْجَنِهِ وَنَعْلِهِ وَقَدْ کَانَ ثَابِتُ الْبُنَانِيُّ إِذَا رَأَی أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رضی الله عنه أَخَذَ يَدَهُ، فَقَبَّلَهَا وَيَقُوْلُ : يَدٌ مَسَّتْ يَدَ رَسُوْلِ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم فَنَقُوْلُ : نَحْنُ إِذْ فَاتَنَا ذَلِکَ حَجَرٌ مُعَظَّمٌ بِمَنْزِلَةِ يَمِيْنِ اﷲِ فِي الْأَرْضِ مَسَّتْهُ شَفَتَا نَبِيِّنَا صلی الله عليه وآله وسلم لَاثِمًا لَهُ فَإِذَا فَاتَکَ الْحَجُّ وَتََلَقَّيْتَ الْوَفَدَ فَالْتَزِمِ الْحَاجَّ وَقَبِّلَ فَمَهُ وَقُلْ : فَمٌ مَسَّ بِالتَّقْبِيْلِ حَجَرًا قَبَّلَهُ خَلِيْلِي صلی الله عليه وآله وسلم .

7 : أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 3 / 256، الرقم : 13710، والبيهقي في السنن الکبری، 2 / 427، الرقم : 4032، وابن سعد في الطبقات الکبری، 3 / 506، 6 / 95، والذهبي في سير أعلام النبلاء، 4 / 42..

’’امام محمد بن سیرین عليہ الرحمہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں اپنے سر مبارک منڈوایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر انور کی دائیں جانب (کے موئے مبارک) کو اپنے ہاتھ سے پکڑا پس جب (مونڈوا کر) فارغ ہوئے تو مجھے (وہ موئے مبارک) عطا فرمائے اور فرمایا : اے انس! یہ اُمِّ سلیم کے پاس لے جاؤ۔ جب لوگوں نے وہ خاص چیز دیکھی جو انہیں عطا کی گئی تھی تو وہ دوسری جانب (کے موئے مبارک کے حصول کے لیے آپس) میں مقابلہ کرنے لگے۔ یہ کوئی چیز لے رہا ہے اور یہ کوئی چیز لے رہا ہے۔ امام محمد بن سیرین کہتے ہیں : میں نے یہ بات حضرت عبیدہ سلمانی رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انہوں (نے اپنی شدید دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے) فرمایا : (کاش) میرے پاس ان موئے مبارک میں سے اگر ایک بھی ہوتا تو وہ میرے نزدیک ہر پیلی اور سفید (یعنی سونے چاندی) سے بھی جو اس زمین کے اوپر اور جو کچھ اس کے اندر ہے سے زیادہ محبوب ہوتا۔ (یعنی وہ موئے مبارک میرے لئے کائنات کے تمام خزانوں سے بڑھ کر ہوتا)۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد، بیہقی اور ابن سعد نے روایت کیا ہے۔

’’امام ذہبی اپنی کتاب سیر اعلام النبلاء میں فرماتے ہیں : میں کہتا ہوں حضرت عبیدہ رضی اللہ عنہ کا یہ قول کمال محبت کا انتہائی اعلیٰ معیار ہے اور وہ یہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک موئے مبارک کو ساری دنیا کے لوگوں کے پاس پائے جانے والے خزانوں پر بھی ترجیح دی جائے اور یہ قول اس امام کا ہے جو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صرف پچاس سال بعد ہوئے ہیں۔ پھر ہم اپنے اس زمانے میں کیا کہیں گے جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض موئے مبارک کو صحیح سند کے ساتھ پا لیں۔ یا کوئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت والی چیز خواہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک ہوں یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناخن مبارک کا تراشہ یا اس برتن کا ٹکڑا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیا ہو۔ پس اگر کوئی امیر آدمی ان چیزوں کے حصول میں اپنا بہت زیادہ مال صرف کر دے تو کیا تم اسے فضول خرچ یا بے وقوف خیال کرو گے؟ ہرگز نہیں۔ بس تم بھی اپنا مال (اس مقصد کی خاطر) خرچ کرو (اور اگر اور کچھ نہیں) تو اس مسجد کی زیارت ہی کر لو جسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دستِ اقدس سے تعمیر کیا۔ (اسی طرح تم اپنا مال) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرہ مبارک کے قریب، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شہر میں اور وہاں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب پہاڑ اُحد تک، سلام عرض کرنے کے لئے خرچ کرو۔ پس حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے (اُحد پہاڑ سے) محبت فرماتے تھے، اور (اے زائر!) تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اطہر اور مسند شریف کی جگہ حاضری کی سعادت حاصل کر اور تم ہرگز مومن نہیں ہو سکتے یہاں تک کہ یہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں تمہاری ذات، تمہاری اولاد اور تمہارے اموال اور تمام لوگوں سے محبوب تر نہ ہو جائیں۔ اور تو اور تُو اس بزرگی والے پتھر (یعنی حجر اسود ) کو بھی چوم لے جو جنت سے نازل ہوا۔ اور اپنے منہ سے اس جگہ کا بوسہ لینے کی سعادت حاصل کر جس جگہ سے یقینی طور پر سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بوسہ لیا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ تیرے لیے اس امرکو باعث مسرت بنائے رکھے جو اس نے تجھے عطا کیا ہے اور جو اس سے زیادہ ہے وہ قابل فخر ہے۔ اور اگر ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عصا مبارک کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں جس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کی طرف اشارہ فرمایا اور پھر اسے چوما، تو ہمارے لیے یہ چیز واجب ہے کہ ہم اس عصا مبارک کے ارد گرد (حصولِ برکت کے لیے) ہجوم بنا لیں اور اسے چومیں اور اس کی (بے پناہ) تعظیم بجا لائیں، اور ہم بالضرورت جانتے ہیں کہ بے شک حجرِ اسود کا چومنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عصا مبارک اور نعل مقدس سے ارفع و افضل ہے۔ اور حضرت ثابت بنانی رضی اللہ عنہ نے جب حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ (کے دستِ اقدس) کو (حصولِ برکت کے لئے) مس کیا تھا (کیونکہ ان ہاتھوں سے انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دستِ اقدس کو مس کیا تھا)۔ پس ہم کہتے ہیں کہ اگر ہم اس عظیم الشان حجرِ اسود جس کی حرمت اس زمین میں اﷲتعالیٰ کی قسم کی طرح ہے اور جسے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کا فوری لبوں نے چھوا ہو اسے چومتے ہوئے، اور (اگر) تمہیں خود حج کی سعادت نصیب نہ ہو سکے اور تو کسی ایسے وفد سے مل لو جو حج (اور اس کے روضہ اقدس کی حاضری) کی سعادت حاصل کرکے لوٹا ہو۔ تو تم (اس وفد میں سے) کسی حاجی کے ہی منہ (اور لبوں) کو بوسہ دے لو یہ سوچ کر کہ یہ وہ لب ہیں جنہوں نے اس حجرِ اسود کا بوسہ لینے کی سعادت حاصل کی ہے (جسے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کافوری لبوں نے بوسہ دیا تھا)۔‘‘

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved