محسنِ تحریک، حاملِ معارِف و اَسرار، عارفِ اَسرارِ اَزل، حاملِ فراستِ رحمانی، فریدِ ملّت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کثیر الجہات، جامع الکمالات اور مجموعۂ صفات و حسنات شخصیت تھے۔ آپ کی شخصیت اَوصاف و خصائص کی کہکشاں، محامد و محاسن کی دھنک، خوبیوں کا مرقّع اور للٰہیت کا پیکر تھی۔
حضرت فریدِ ملّتؒ ایک وسیع المطالعہ، راسخ العقیدہ اور فکری واضحیت کی حامل یگانۂ روزگار شخصیت تھے۔ علوم و فنون میں آپ کی دِقّت نظری اور پختگی کا عالم یہ تھا کہ اُس عہد کے اَجل علماء کسبِ فیض کے لیے آپ کے درِ علم پر نیاز مندانہ حاضری دیتے۔
اولیاء کرام اور صلحاء عظام منازِل سلوک طے کرنے کے لیے علمی و روحانی اور زیارتی اَسفار اِختیار فرماتے تھے۔ حضرت فریدِملّت ڈاکٹر فریدالدین قادریؒ نے بھی صالحینِ عظام کے طریق پر تقریباً چھ مختلف اَدوار میں علمی و روحانی اور زیارتی اَسفار کیے ہیں۔ آپ نے طویل مسافتیں طے کر کے اکابر اولیاء کرام کی صحبتوں سے فیض یاب ہونے کے ساتھ ساتھ علمی و روحانی اِکتساب بھی خوب کیا۔
آپ کے انہیں اسفار ميں سے ایک اہم سفر نامہ جو آپ نے ایران، عراق، ترکی اور شام کے اہم مقامات کی زیارت کے لیے کیا، نظرِ قارئین کیا جا رہا ہے۔ یہ سفر نامہ قبل ازیں بھی شائع ہو چکا ہے۔ یہ اس کا جدید اور اضافہ شدہ ایڈیشن ہے جس میں حضرت فرید ملتؒ کا تفصیلی تعارف اور اس موضوع پر جامع مقدمہ بھی شامل ہے۔
Minhaj-ul-Quran Sales & Marketing, 365 M Model Town Lahore, Pakistan
WHATSAPP📞 92-322-438-4066+
PHONE NUMBER92-423-516-5338+
EMAIL ADDRESSsalespk@minhaj.biz
Markazi Sale Center MQI
ADDRESS172 M (EXT) Model Town, Lahore
WHATSAPP📞 +92-309-741-7163
PHONE NUMBER+92-423-516-8514
EMAIL ADDRESSsales@minhaj.biz
INDIA
ADDRESSMinhaj Publications India Forum
PHONE NUMBER91-98989-63623+ | 91-97256-21001+
EMAIL ADDRESSminhaj.gujarat@gmail.com
WEBSITEhttps://www.minhajpublicationsindia.com
Minhaj-ul-Quran Overseas Sales & Marketing
WHATSAPP📞 +92-300-434-1946
EMAIL ADDRESSsosdfa@minhaj.org
UK Office:30 Brindley Road, Manchester, M16 9HQ, UK
Contact: +44 (0) 208 534 5243
US Office: P.O. Box 700551, Dallas, Texas 75370-0551, USA
Contact: +1 877-MINHAJ-1
Book Stores
United Kingdom
Europe
United States
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved
ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے
کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے