پیغمبر انقلاب سے مراد خاتم الرسل علیہ التحیۃ والتسلیم ہیں اور صحیفۂ انقلاب سے مراد قرآن حکیم ہے۔ زندگی کے انفرادی، اجتماعی اور بین الاقوامی شعبوں میں انقلاب طلب پہلوؤں کو - جن کا ادراک انسان خود نہ کر سکتا تھا - قرآنی وحی کی روشنی میں واضح کر دیا گیا اور جس جس نصب العین کے حوالے سے یہ پہلو انقلاب پذیر ہو سکتے تھے ان مطامع نظر کو متعین کر کے ان کے حصول کے حتماً، قطعاً اور یقیناً نتیجہ خیز لائحہ عمل کے سہارے پیغمبرانہ قیادت کے ذریعے اکیس برس کے قلیل عرصے میں ہمہ گیر انقلاب بپا کر دیا گیا۔
اس لیے پیغمبر انقلاب ’’خاتم الرسل‘‘ ہوئے اور صحیفۂ انقلاب ’’حجۃ بعد الرسل‘‘ جن کی رہنمائی میں پیغمبرانہ انقلاب کی جدوجہد حضور نبی اکرم ﷺ کی بعثت سے لے کر حجۃ الوداع تک اپنے تمام مضمرات کے ساتھ اتمام کو پہنچی۔ یہی وجہ ہے کہ انسانیت کو ابدالآباد تک کسی بھی صحت مند انقلاب کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کے بعد نہ تو کسی اور پیغمبرانہ قیادت کی ضرورت ہے اور نہ قرآن کے بعد کسی دیگر الہامی ہدایت کی حاجت۔ چنانچہ قیادت محمدی ﷺ اور ہدایت قرآنی اپنے اندر انقلاب کے مطلوبہ نتائج پیدا کرنے کی ضمانت آج بھی اسی طرح رکھتی ہیں جس کا قرون اولیٰ میں مظاہرہ ہو چکا ہے۔
Minhaj-ul-Quran Sales & Marketing, 365 M Model Town Lahore, Pakistan
WHATSAPP📞 92-322-438-4066+
PHONE NUMBER92-423-516-5338+
EMAIL ADDRESSsalespk@minhaj.biz
Markazi Sale Center MQI
ADDRESS172 M (EXT) Model Town, Lahore
WHATSAPP📞 +92-309-741-7163
PHONE NUMBER+92-423-516-8514
EMAIL ADDRESSsales@minhaj.biz
INDIA
ADDRESSMinhaj Publications India Forum
PHONE NUMBER91-98989-63623+ | 91-97256-21001+
EMAIL ADDRESSminhaj.gujarat@gmail.com
WEBSITEhttps://www.minhajpublicationsindia.com
Minhaj-ul-Quran Overseas Sales & Marketing
WHATSAPP📞 +92-300-434-1946
EMAIL ADDRESSsosdfa@minhaj.org
UK Office:30 Brindley Road, Manchester, M16 9HQ, UK
Contact: +44 (0) 208 534 5243
US Office: P.O. Box 700551, Dallas, Texas 75370-0551, USA
Contact: +1 877-MINHAJ-1
Book Stores
United Kingdom
Europe
United States
Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved
ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے
کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے