دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور (تعارف اور خصوصیات)

دستورِ مدینہ کے آرٹیکلز کا جدید دستوری اُصولوں کے ساتھ تقابلی جائزہ

اِس کتاب کے تیسرے باب میں دستورِ مدینہ کی شقوں (articles) کا علمی جائزہ اور ان کی تشریح کی گئی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ صحیفۂ مدینہ سے آئینی اور دستوری اُصول اَخذ کیے گئے ہیں جو ہر لحاظ سے آج کے جدید آئینی اُصولوں سے برتر اور اعلٰی ہیں۔ نیز اِن آرٹیکلز کا جدید دستوری اُصولوں کے ساتھ تقابلی جائزہ اس دقتِ نظری سے پیش کرنے کی سعیِ جمیل کی گئی ہے کہ اِن کے درمیان مشترک اور مختلف فیہ اُمور کی وضاحت ہو سکے۔ اِس تقابلی جائزے کے لیے امریکی اور برطانوی دساتیر (constitutions)، اَقوامِ متحدہ (UN) کے چارٹر اور یورپ کے معاہدات کو بطور نظیر پیش نظر رکھا گیا ہے، تاکہ ان کے نظامِ حکمرانی اور عہدِ نبوی ﷺ کے نظامِ حکمرانی کے درمیان مشترکات و تناقضات کو اُجاگر کیا جا سکے۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved