زمرہ : اعتقادیات (اصول و فروع)
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
زبان : اردو
صفحات : 519
قیمت : 600 روپے
بائنڈنگ : Hard
ہمارے ہاں عام طور پر ایک خاص نقطۂ نظر اور مذہبی پس منظر رکھنے والے طبقے کی طرف سے ”شرک“ اور ”بدعت“ کی دو اصطلاحات کو بہت زیادہ، بےمحل اور غلط طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔ بغیر سوچے سمجھے ناجائز، غیر مستحسن، غیر ثابت، مکروہ اور حرام، غرض قسم کے امور پر لفظ شرک اور بدعت کو منطبق کر کے امت کی بھاری اکثریت کو مشرک، بدعتی اور گمراہ قرار دے دیا جاتا ہے، اور وہ آیات مقدسہ اور احادیث مبارکہ جو کفار و مشرکین کی مذمت میں نازل ہوئیں انہیں بڑی بےباکی سے امت مسلمہ پر چسپاں کر دیا جاتا ہے۔ یہ ایک نہایت ہی ظالمانہ اور جاہلانہ طرز عمل ہے۔
”کتاب البدعۃ“ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی نے تصور بدعت پر وارد ہونے والے تمام اعتراضات کا جواب کتاب و سنت، آثار صحابہ اور اقوال ائمہ و محدثین کی روشنی میں ایسےمحققانہ اور مجتہدانہ انداز میں دیا ہے کہ طویل مدت سےتصور بدعت پر پڑی ہوئی ابہام و تشکیک کی گرد ہمیشہ کے لیے چھٹتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ”کتاب البدعۃ“ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے ان خطبات و دروس کی محققہ و مرتبہ صورت ہے جو آپ نے مختلف علمی و فکری مجالس میں ارشاد فرمائے۔
اس کتاب میں قرآن و حدیث، آثار صحابہ اور اکابر ائمہ و محدثین کے دلائل کی روشنی میں بدعت کے صحیح تصو کو واضح کیا گیا ہے اور مستند دلائل و براہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ ہر بدعت ناجائز اور حرام نہیں ہوتی بلکہ صرف وہ بدعت ناجائز ہوتی ہے جس کی کوئی اصل، مثال یا نظیر کتاب و سنت میں موجود نہ ہو اور وہ شریعت کے کسی حکم کے واضح طور پر مخالف اور متضاد ہو۔ لیکن اس کے برعکس جو نیا کام احکام شریعت کےخلاف نہ ہو بلکہ ایسے امور میں داخل ہو جو اصلًا حسنات و خیرات اور صالحات کے زمرےمیں آتے ہیں تو ایسے جملہ نئے کام محض لغوی اعتبار سے ”بدعت“ کہلائیں گے کیونکہ ”بدعت“ کا لغوی معنی ہی ”نیا کام“ ہے، ورنہ وہ شرعًا نہ تو مذموم ہوں گے اور نہ باعثِ ضلالت ہوں گے، بلکہ وہ مبنی بر خیر ”امور حسنہ“ تصور ہوں گے۔
Minhaj-ul-Quran Sales & Marketing, 365 M Model Town Lahore, Pakistan
WHATSAPP📞 92-322-438-4066+
PHONE NUMBER92-423-516-5338+
EMAIL ADDRESSsalespk@minhaj.biz
Markazi Sale Center MQI
ADDRESS172 M (EXT) Model Town, Lahore
WHATSAPP📞 +92-309-741-7163
PHONE NUMBER+92-423-516-8514
EMAIL ADDRESSsales@minhaj.biz
INDIA
ADDRESSMinhaj Publications India Forum
PHONE NUMBER91-98989-63623+ | 91-97256-21001+
EMAIL ADDRESSminhaj.gujarat@gmail.com
WEBSITEhttps://www.minhajpublicationsindia.com
Minhaj-ul-Quran Overseas Sales & Marketing
WHATSAPP📞 +92-300-434-1946
EMAIL ADDRESSsosdfa@minhaj.org
UK Office:30 Brindley Road, Manchester, M16 9HQ, UK
Contact: +44 (0) 208 534 5243
US Office: P.O. Box 700551, Dallas, Texas 75370-0551, USA
Contact: +1 877-MINHAJ-1
Book Stores
United Kingdom
Europe
United States
Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved
ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے
کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے