اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الخامس

مجموعہ مضامین قرآن

Al-Mawsuat al-Quraniyya: Quranic Encyclopedia [Vol. 5]

اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقُرْآنِیَّۃ: قرآنی انسائیکلوپیڈیا - المجلد الخامس

مجموعہ مضامین قرآن

زمرہ‎ : القرآن و علوم القرآن

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

زبان : اردو

صفحات : 824

قیمت : 1250 روپے

جلد پنجم: حکومتی و سیاسی نظام، نظامِ عدل، اقتصادیات، جہادیات، غزوات اور اَبجدی اشاریہ

اِس جلد میں زندگی کے معاشرتی آداب کا ذکر شامل ہے۔ نیز حکومت اور سیاست کے ذیل میں اِسلامی اور دیگر طرز ہائے حکومت، ریاست کی ذمہ داریاں، نظامِ عدل اور اُس کے تقاضے جیسے مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ اقتصادی و مالی معاملات میں اصولِ تجارت و صنعت، سُود کی حرمت و مذمت، اِسلامی معیشت میں محصولات (taxes) کا تصور، علم الاعداد و الحساب (گنتی کے اعداد) جیسے کئی مضامین ماہرینِ معاشیات کی توجہ کا مرکز ہیں۔

انسانی فطرت، اس کےاحوال و کیفیات، اقوامِ عالم اور اُن کے احوال، قلبِ انسانی کے مختلف اَحوال و کیفیات، دنیوی زندگی کی بے ثباتی، سیر و سیاحت اور دعوت و تبلیغ کے اصول و ضوابط سے متعلق موضوعات، قوموں کے عروج و زوال کے اسباب و محرکات، جہاد و دفاع کے احکامات، امن و صلح کے احکام، غزوات اور اُن کی مصلحتوں سے متعلق خصوصی موضوعات اس جلد میں درج کئے گئے ہیں۔

اس جلد کے آخر میں موضوعات کا ابجدی اشاریہ اس انسائیکلو پیڈیا سے قارئین کے استفادہ کو مزید سہل و آسان بنا دیتا ہے۔ یہ اشاریہ در اصل بیان ہونے والے ہر موضوع کی یک لفظی فہرست ہے جسے حروفِ تہجی کی ترتیب سے تشکیل دیا گیا ہے۔ قاری صرف ایک لفظ کو دیکھ کر اپنے متعلقہ موضوع تک رسائی کر سکتا ہے، مثلاً کوئی شخص تخلیق ِکائنات کو اس انسائیکلوپیڈیا میں تلاش کرنا چاہتا ہے تو وہ حرفِ تؔ کے تحت تخلیق کا لفظ دیکھ سکے گا۔ اور یوں متعلقہ مضامین تک پہنچ جائے گا۔

 
 

مصنف

  • شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 551 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 449 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نوٹ

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام تصانیف اور خطبات و لیکچرز کے ریکارڈ شدہ آڈیو/ ویڈیو کیسٹس اور CDs سے حاصل ہونے والی جملہ آمدنی اُن کی طرف سے ہمیشہ کے لئے تحریکِ منہاجُ القرآن کے لئے وقف ہے

رابطہ کریں

  • پتہ

    365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور

  • فون نمبر

    +92-423-516-5338

  • واٹس ایپ

    +92-322-438-4066

  • ای میل اڈریس

    salespk@minhaj.biz

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved