زمرہ : شخصیات
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
زبان : اردو
صفحات : 528
قیمت : 960 روپے
تاریخ اشاعت : دسمبر 2018ء
پیغمبر اسلام علیہ التحیۃ والسلام نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں ہی ایسے افراد کی ایک وقیع اور قابلِ ذکر جماعت تیار کر لی تھی جس نے آگے جا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دائمی اور ابدی تعلیمات کے فروغ کے لیے خدمات سر انجام دینا تھیں۔ اس خوش بخت طبقے کو چونکہ حالتِ ایمان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنگت و معیت میسر آئی تھی اس لیے انہیں صحابہ (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لطفِ صحبت سے مستفید ہونے والے) کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید نے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ ط وَالَّذِیْنَ مَعَهٗٓ فرما کر انہیں مجالست و مصاحبت اور رَضِیَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ فرما کر مقامِ رضا کا شرف بخشا ہے۔ یہ نفوسِ قدسیہ علمِ نبوی کے وارث ہونے کی وجہ سے اُمت کے لیے حجت اور منبع و مصدر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اب کوئی شخص ان سے بے نیاز ہو کر دین کے چشمۂ صافی سے سیراب نہیں ہو سکتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مَکَانَةُ الصُّحْبَة وَحَقِیْقَةُ الْخِلَافَة کے عنوان سے کتاب میں انہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسی عظیم المرتبت شخصیات کے تذکار، اَفکار اور اَنوار کی تجلیات کو علمی و تحقیقی انداز سے قلم بند کیا ہے۔ اس تصنیفِ لطیف میں آپ نے واضح فرما دیا ہے کہ رسولِ مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد خلافتِ راشدہ علی منہاج النبوۃ قائم رہی۔ آپ نے مشاجراتِ صحابہ (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے باہمی اِختلافات) کو ایسے حکیمانہ انداز میں بیان کیا ہے کہ نفسِ مسئلہ بھی واضح ہو جاتا ہے اور عصمتِ صحابہ پر بھی کوئی تعریض واقع نہیں ہوتی۔
یہ تحقیقی کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم تاریخی کاوش ہے۔ اس اعتبار سے انہوں نے اِفراط و تفریط سے بالاتر اور وابستگی و تعصب کو پسِ پشت ڈال کر حقائق کو روایت و درایت کی کسوٹی پر پرکھتے ہوئے اسلام کے حقیقی نظریے کو واضح کیا ہے۔ اس حوالے سے یہ تاریخی کاوش بالخصوص نسلِ نو کی نظریاتی آب یاری کرے گی۔
Minhaj-ul-Quran Sales & Marketing, 365 M Model Town Lahore, Pakistan
WHATSAPP📞 92-322-438-4066+
PHONE NUMBER92-423-516-5338+
EMAIL ADDRESSsalespk@minhaj.biz
Markazi Sale Center MQI
ADDRESS172 M (EXT) Model Town, Lahore
WHATSAPP📞 +92-309-741-7163
PHONE NUMBER+92-423-516-8514
EMAIL ADDRESSsales@minhaj.biz
INDIA
ADDRESSMinhaj Publications India Forum
PHONE NUMBER91-98989-63623+ | 91-97256-21001+
EMAIL ADDRESSminhaj.gujarat@gmail.com
WEBSITEhttps://www.minhajpublicationsindia.com
Minhaj-ul-Quran Overseas Sales & Marketing
WHATSAPP📞 +92-300-434-1946
EMAIL ADDRESSsosdfa@minhaj.org
UK Office:30 Brindley Road, Manchester, M16 9HQ, UK
Contact: +44 (0) 208 534 5243
US Office: P.O. Box 700551, Dallas, Texas 75370-0551, USA
Contact: +1 877-MINHAJ-1
Book Stores
United Kingdom
Europe
United States
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved