زمرہ : اخلاق و تصوف
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
زبان : اردو
صفحات : 32
قیمت : 35 روپے
بائنڈنگ : Paper
انسانی فطرت دو چیزوں سے مرکب ہے ’ارادۂ خیر اور ارادہ شر‘ ان دونوں قوتوں میں تصادم جاری رہتا ہے۔ اگر ارادہ شر کی قوتیں غالب آ جائیں تو انسان اسفل السافلین کی منزل تک جا پہنچتا ہے اور اگر ارادۂ خیر کی قوتیں غالب و فائق ہو جائیں تو وہ انسان، انسان مرتضیٰ بن جاتا ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ افراد جو ان دونوں خلقی و جبلی قوتوں کی کش مکش میں خیر و نیکی کی قوتوں کے نفس انسانی پر تغلب کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ محروم و خاسر ہیں وہ لوگ جو برائی و شر کی قوتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ اس کشمکش میں اسلام نیکی و خیر کی قوتوں کے فروغ و ترویج کیلئے تحریک پیدا کرتا ہے، برائی و شر، گناہ و خطا، معصیت و نافرمانی سے مائل بتنفر کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اسلام گناہگار و خطاکار سے نہیں گناہ و خطاء سے نفرت کا درس دیتا ہے، مظلوم سے نہیں ظلم سے تعلق خاطر منقطع کرنے کی تعلیم دیتا ہے، محکوم سے نہیں ظالم و مستبد حاکم سے دوبدو پنچہ آزمائی کیلئے ابھارتا ہے، مجبور مقہور سے نہیں، جابر و ستم شعار سے تذلیل و تحقیر آمیز سلوک کیلئے کرتا ہے، مجرم سے نہیں، جرم سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ کتاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سنٹر جیل فیصل آباد میں قیدیوں سے کئے گئے خطاب پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب روحانی و اخلاقی اور تربیتی لحاظ سے ہر خاص و عام کیلئے بالعموم اور جیل کی زندگی بسر کرنے والوں کیلئے بالخصوص ’’ایک نایاب نسخے‘‘ کی حیثیت رکھتی ہے۔ باری تعالیٰ ہمیں صدق دل اور کامل اخلاص کے ساتھ اس سے استفادہ کرنے اور اپنے تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کی طرف متوجہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
Minhaj-ul-Quran Sales & Marketing, 365 M Model Town Lahore, Pakistan
WHATSAPP📞 92-322-438-4066+
PHONE NUMBER92-423-516-5338+
EMAIL ADDRESSsalespk@minhaj.biz
Markazi Sale Center MQI
ADDRESS172 M (EXT) Model Town, Lahore
WHATSAPP📞 +92-309-741-7163
PHONE NUMBER+92-423-516-8514
EMAIL ADDRESSsales@minhaj.biz
INDIA
ADDRESSMinhaj Publications India Forum
PHONE NUMBER91-98989-63623+ | 91-97256-21001+
EMAIL ADDRESSminhaj.gujarat@gmail.com
WEBSITEhttps://www.minhajpublicationsindia.com
Minhaj-ul-Quran Overseas Sales & Marketing
WHATSAPP📞 +92-300-434-1946
EMAIL ADDRESSsosdfa@minhaj.org
UK Office:30 Brindley Road, Manchester, M16 9HQ, UK
Contact: +44 (0) 208 534 5243
US Office: P.O. Box 700551, Dallas, Texas 75370-0551, USA
Contact: +1 877-MINHAJ-1
Book Stores
United Kingdom
Europe
United States
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved
ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے
کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے