تاریخ فقہ میں ہدایہ اور صاحب ہدایہ کا مقام

The Status of al-Hidaya and its Author in the History of Jurisprudence

تاریخ فقہ میں ہدایہ اور صاحب ہدایہ کا مقام

زمرہ‎ : فقہیات

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

زبان : اردو

صفحات : 48

قیمت : 50 روپے

بائنڈنگ : Paper


پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

اسپانسسر View in English

امام مُرْغَیْنَانِی جو صاحبِ ہدایہ کے لقب سے معروف ہیں، اَطراف و اَکنافِ عالم میں انتہائی قدر و منزلت اور مسلمہ حیثیت کے حامل فقیہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ آپ اپنے علمی تجربہ اور فقہی ثقاہت و بصیرت کی بنا پر متأخر علماءِ احناف میں سرخیل کا درجہ رکھتے ہیں۔ آپ نے فقہ و قانون کی دنیا میں بڑی نادر الوجود اور شاہکار تصانیف بطور یادگار چھوڑی ہیں، جو اپنے استناد اور افادیت کی وجہ سے کوئی نظیر نہیں رکھتیں؛ لیکن فقہ حنفی کی شہرہ آفاق کتاب ’الھدایۃ‘ نے آپ کی علمی عظمت و جلالت کو ایسی لازوال حیثیت عطا کی ہے کہ عوام و خواص آج تک المرغینانی کو ان کے اصل نام کے بجائے ان کی کتاب ’الھدایۃ‘ کی نسبت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کا اصل نام برہان الدین ابو الحسن علی بن ابی بکر بن عبد الجلیل بن الخلیل بن ابی بکر الفرغانی المرغینانی ہے۔ آپ کا مولد و مسکن مرغینان ہے جو ماوراء النہر کے علاقے میں واقع ولایتِ فرغانہ کا ایک شہر ہے۔ وادی فرغانہ میں سے ایک روسی دریا سیحون گزرتا ہے اور شہر مرغینان اس کے مشرق میں واقع ہے۔

صاحبِ ہدایہ اسی شہر کی نسبت سے مرغینانی کہلاتے ہیں۔ آپ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔

امام مرغینانی کی ولادت 511ھ میں ماہ رجب کی 8 تاریخ کو بروز پیر بعد نماز عصر ہوئی۔

بعض علماء نے مرغینانی کا سن ولادت 530ھ/1135ء بھی بیان کیا ہے۔ جب کہ عمر رضا کحّالہ (صاحبِ ’معجم المؤلفین‘) اور بعض دیگر علماء امام مرغنیانی کے سنِ ولادت کے بارے میں خاموش ہیں۔ ان کی وفات 593ھ/1197ء میں مورخہ 14 ذی الحجہ منگل کی شب کو ہوئی۔ سنِ وفات پر اکثر محققین کا اتفاق ہے لیکن بعض علماء نے 596ھ بھی بیان کیا ہے۔ امام مرغینانی کا مزار سمر قند کے ایک قبرستان میں ہے جس میں تقریباً 400 ایسے افراد مدفون ہیں جن میں سے ہر ایک کا نام محمد ہے۔

امام مرغینانی نے 544ھ میں حج اور زیارتِ روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم مرغینان کے علاوہ دیگر بلادِ اسلامیہ کی سیاحت کے دوران حاصل کی۔ اس زمانے تک مسلمانوں کے ہاں تحصیل علم کا یہی طریقہ عام طور پر مروّج تھا۔ مسلم فنِ تعلیم کی تقریباً ہر کتاب میں’رحلۃ لطلب العلم (حصولِ علم کے لیے سے سفر)‘ کے موضوع پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ اُس زمانے میں علم کا حصول تعلیمی سفر کے بغیر نامکمل سمجھا جاتا تھا اور مشہور اساتذہ سے درس و استفادہ علمی کمال کے لیے ضروری گردانا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ مسلم صوفیا کے نزدیک بھی روحانی تربیت کے لیے سفر انتہائی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا رہا ہے اور جلیل القدر علماء و مشائخ اپنی تعلیم و تربیت کی تکمیل کے لیے زندگی کا بیشتر حصہ سفر و سیاحت میں صرف کرتے رہے ہیں۔ مرغینانی نے اپنے والد سے بھی تعلیم حاصل کی تھی۔

کتب کی اشاعت میں مالی معاونت کیجیے

ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے

کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے

PAKISTAN

Only for Wholesale Dealer

Minhaj-ul-Quran Sales & Marketing, 365 M Model Town Lahore, Pakistan

WHATSAPP

📞 92-322-438-4066+

PHONE NUMBER

92-423-516-5338+

EMAIL ADDRESS

salespk@minhaj.biz

Markazi Sale Center MQI

ADDRESS

172 M (EXT) Model Town, Lahore

WHATSAPP

📞 +92-309-741-7163

PHONE NUMBER

+92-423-516-8514

EMAIL ADDRESS

sales@minhaj.biz


OVERSEAS

INDIA

ADDRESS

Minhaj Publications India Forum

PHONE NUMBER

91-98989-63623+ | 91-97256-21001+

EMAIL ADDRESS

minhaj.gujarat@gmail.com

WEBSITE

https://www.minhajpublicationsindia.com

ADDRESS

Minhaj-ul-Quran Overseas Sales & Marketing

WHATSAPP

📞 +92-300-434-1946

EMAIL ADDRESS

sosdfa@minhaj.org



UK Office:30 Brindley Road, Manchester, M16 9HQ, UK

Contact: +44 (0) 208 534 5243

US Office: P.O. Box 700551, Dallas, Texas 75370-0551, USA

Contact: +1 877-MINHAJ-1



Book Stores

United Kingdom

  • London | 292 Romford Road, E7 9HD
    Contact: 020-8257-1786
  • Birmingham | 14 Naseby Road, B8 3HE
    Contact: 07949596219
  • Bradford | 187 Manningham Lane, BD8 7HP
    Contact: 1274 720 760
  • Glasgow | 46 Greenhill Rd, Rutherglen, G73 2SS
    Contact: 0141-647-7483

Europe

  • Denmark | Bispevej 25, 2400 København NV,
    Contact:+45 88 42 95 95
  • Norway | Enebakkveien 36b, 0657, Oslo,
    Contact: +47 221 919 83
  • Netherlands | Houtzagerssingel 63, 2512 XH Den Haag
    Contact: +31 70 305 0189
  • France | 1 Rue Prévoté, 93120, La Courneuve, Paris
    Contact:+33 148 362 929

United States

  • Dallas | Dallas/Houston, Texas; New Jersey
    Contact:+1 877-MINHAJ-1

مصنف

  • شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 640 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 400 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نوٹ

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام تصانیف اور خطبات و لیکچرز کے ریکارڈ شدہ آڈیو/ ویڈیو کیسٹس اور CDs سے حاصل ہونے والی جملہ آمدنی اُن کی طرف سے ہمیشہ کے لئے تحریکِ منہاجُ القرآن کے لئے وقف ہے

رابطہ کریں

  • مرکزی سیل سنٹر

    +92-423-516-8514

  • واٹس ایپ

    +92-309-741-7163

Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved