Namaz (Masnun Tariq-e-Namaz awr Duaon ki Behtarin Kitab)

نماز کے بعد کی دعائیں

اِستِغفار

اَسْتَغْفِرُاﷲَ رَبِّيْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ.

’’میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے جو میرا پروردگار ہے ہر گناہ سے اورمیں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘

دعائے اوّل

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ وَاِلَيْکَ يَرْجِعُ السَّلَامُ حَيِنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ وَاَدْخِلْنَا دَارَ السَّلَامِ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ.

’’اے اللہ تو ہی سلامتی دینے والا ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے اور سلامتی تیری ہی طرف لوٹتی ہے۔ اے ہمارے پروردگار! ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ اور سلامتی کے گھر میں داخل فرما۔ اے ہمارے پروردگار!تو بڑی برکت والا اور بہت بلند ہے۔‘‘

دعائے دوم

رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار.

’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور آخرت میں (بھی) بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ.‘‘

ذکرِاوّل

ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ سُبْحَانَ اﷲِ، 33 مرتبہ اَلْحَمْدُِﷲِ اور 34 مرتبہ اَﷲُ اَکْبَرُ پڑھے اور ایک بار یہ کہے:

لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْر.

’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت اوراسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘

ذکرِدوم

لَآ اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ وَهُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْر. اَللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَآ اَعْطَيْتَ وَلَامُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا رَآدَّ لِمَا قَضَيْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ.

’’اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں وہ ہر شے پر قادر ہے۔اے اللہ جو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور تیری قضا کو کوئی پھیر نے والا نہیں اور تیرے مقابل کسی مالدار کو اس کا مال نفع نہیں دے گا۔‘‘

آیۃ الکرسی

اَﷲُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَج الْحَيُ الْقَيُوْمُ ج لَا تَاْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ ط لَهُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ط مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهُ اِلَّا بِاِذْنِهِ ط يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ج وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْئٍ مِّنْ عِلْمِهِ اِلَّا بِمَا شَآءَ ج وَسِعَ کُرْسِيُهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ج وَلَا يَؤُوْدُهُ حِفْظُهُمَا ج وَهُوَ الْعَلِيُ الْعَظِيْمُ.

(البقرة، 2: 255)

’’اﷲ، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے (سارے عالم کو اپنی تدبیر سے) قائم رکھنے والا ہے، نہ اس کو اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند، جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے، کون ایسا شخص ہے جو اس کے حضور اس کے اِذن کے بغیر سفارش کر سکے، جو کچھ مخلوقات کے سامنے (ہو رہا ہے یا ہو چکا) ہے اور جو کچھ ان کے بعد (ہونے والا) ہے (وہ) سب جانتا ہے، اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جس قدر وہ چاہے، اس کی کرسئ (سلطنت و قدرت) تمام آسمانوں اور زمین کو محیط ہے، اور اس پر ان دونوں (یعنی زمین و آسمان) کی حفاظت ہرگز دشوار نہیں، وہی سب سے بلند رتبہ بڑی عظمت والا ہے۔‘‘

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved