Namaz (Masnun Tariq-e-Namaz awr Duaon ki Behtarin Kitab)

وضو کی دعائیں

کلی کرتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَعِنِّيْ عَلٰی تِلَاوَةِ الْقُرْاٰنِ وَذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! تلاوتِ قرآن، اپنے ذکر، شکر اور اچھی طرح عبادت پر میری مدد فرما۔‘‘

ناک میں پانی ڈالتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَرِحْنِيْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ وَلَا تُرِحْنِيْ رَائِحَةَ النَّار.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! مجھے جنت کی خوشبو عطا کر اور جہنم کی بدبو سے محفوظ کر۔‘‘

چہرہ دھوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ بَيِضْ وَجْهِيْ يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوْهٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْهٌ.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! اس دن میرا چہرہ سفید رکھنا جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اوربعض چہرے سیاہ ہوں گے۔‘‘

دایاں بازو دھوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَعْطِنِيْ کِتَابِيْ بِيَمِيْنِيْ وَحَاسِبْنِيْ حِسَابًا يَسِيْرًا.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! میرا نامۂ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا اور میرا حساب آسان کرنا۔‘‘

بایاں بازو دھوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ لَا تُعْطِنِيْ کِتَابِيْ بِشِمَالِيْ وَلَا مِنْ وَّرَآءِ ظَهْرِيْ.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! میرا نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ ہی پسِ پشت سے۔‘‘

سر کا مسح کرتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَظِلَّنِيْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ يَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلُّ عَرْشِکَ.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! اس دن مجھے اپنے عرش کے سائے میں رکھنا جس دن تیرے عرش کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔‘‘

کانوں کا مسح کرتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهُ.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! مجھے ان لوگوں میں سے کر دے جو تیری بات غور سے سنتے ہیں اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔‘‘

گردن کا مسح کرتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَعْتِقْ رَقَبَتِيْ مِنَ النَّار.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد رکھنا۔‘‘

دایاں پاؤں دھوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِيْ عَلَی الصِّرَاطِ يَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَامُ.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! اس دن پل صراط پر مجھے ثابت قدم رکھنا جب (کچھ لوگوں کے) قدم پھسلیں گے۔‘‘

بایاں پاؤں دھوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ ذَنْبِيْ مَغْفُوْرًا وَّسَعْيِيْ مَشْکُوْرًا وَّتِجَارَتِيْ لَنْ تَبُوْر.

’’اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! میرے گناہ بخش دے، میری کوشش قبول فرما اور میری تجارت میں نقصان نہ ہو۔‘‘

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved