بعض لوگوں کا خیال ہے کہ آفات و مصائب محض بد انتظامی کا نتیجہ ہیں اور وہ اس کو عذاب تصور نہیں کرتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ برے منتظم بھی عذاب الٰہی کی ایک صورت ہیں پھر بھی ہمارا ان سے سوال ہے کہ :
دوسرا سوال یہ کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ گنداپانی ہو تو ملیریا کا مچھر پروان چڑھتا ہے اور لوگوں کو بیمار کرتا ہے، اگر صاف پانی ہو تو ڈینگی مچھر پلتا ہے اور انسانوں کی جان لے لیتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے؟
جن قوموں پر عذاب آئے ہیں ان کے مدبرین نے بھی بہت سے انتظامی اقدامات کیے تھے مگر ذہن نشین رہے کہ جب اﷲ تعالیٰ کی طرف سے گرفت ہوتی ہے تو انسانی سوچ ختم کر دی جاتی ہے۔ کثیر سرمایہ خرچ کرنابھی بے فائدہ ہو جاتا ہے۔ تمام مشینری بھاگتی دوڑتی ہے مگر رزلٹ نہیں نکلتا اور ایک چھوٹا سا مچھر کروڑوں لوگوں کو لاچار اور حکومتوں کو بے بس کر دیتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ تمام قدرتی آفات ہمارے اَعمال کا نتیجہ اور اﷲ تعالیٰ کی گرفت ہیں۔
Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved