134: 1. عَنْ أَبِي هُرَیْرَةَ رضی الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوْءَ لَهٗ، وَلَا وُضُوْءَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللهِ تَعَالٰی عَلَیْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه وَالْحِاکِمُ. وَقاَلَ: ھٰذَا حَدِیْثٌ صَحِیْحُ الْإِسْنَادِ.
أخرجہ أحمد بن حنبل في المسند، 2: 418، الرقم: 9408، وأبو داود في السنن، کتاب الطہارۃ، باب في التسمیۃ علی الوضوء، 1: 25، الرقم: 101، وابن ماجہ في السنن، کتاب الطہارۃ وسننھا، باب ما جاء في التسمیۃ علی الوضوء، 1: 139، الرقم: 399، وأبو یعلی في المسند، 11: 293، الرقم: 6409، والبیھقي في السنن الکبری، 1: 41، الرقم: 183، والحاکم في المستدرک، 1: 246، الرقم: 519
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کی نماز نہیں ہوگی جس کا وضو نہیں ہے اور اس کا وضو (کامل) نہیں ہے جو اس پر اللہ کا نام نہ لے۔
اس حدیث کو امام احمد، ابوداود، ابن ماجہ اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ امام حاکم نے کہا ہے: اس حدیث کی اسناد صحیح ہے۔
135: 2. عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ یَقُوْلُ: إِذَا تَطَهَّرَ أَحَدُکُمْ فَلْیَذْکُرِ اسْمَ اللهِ، فَإِنَّهٗ یُطَهِرُ جَسَدَهٗ کُلَّهٗ، وَإِنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللهِ فِي طُهُوْرِهٖ لَمْ یَطْهُرْ مِنْهُ إِلَّا مَا مَرَّ عَلَیْهِ الْمَاءُ.
رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَالْبَیْهَقِيُّ.
أخرجہ الدارقطني في السنن 1: 51، الرقم: 228، والبیہقي في السنن، 1: 44، الرقم: 199، والصیداوي في معجم الشیوخ، 1: 292.
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول الله ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جب تم میں سے کوئی طہارت (یعنی وضو) کرنے لگے تو بسم الله پڑھے، یہ اس کے سارے جسم کو پاک کر دے گی اور جو بسم الله نہیں پڑھے گا تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہو گا جس پر سے پانی گزرے گا اور جب وضو سے فارغ ہو تو أشهد أن لا إله إلا الله وأَن محمداً عبده ورسوله پڑھے تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔
اِسے امام دارقطنی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔
136: 3. عَنْ أَبِي هُرَیْرَةَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: مَنْ تَوَضَّأَ وَذَکَرَ اسْمَ اللهِ تَطَهَّرَ جَسَدُهٗ کُلُّهٗ، وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللهِ لَمْ یَتَطَهَّرْ إِلَّا مَوْضِعُ الْوُضُوْءِ.
رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَالْبَیْهَقِيُّ.
أخرجہ الدار قطني في السنن، 52، الرقم: 229، والبیہقي في السنن الکبری، 1: 45، الرقم: 201.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا ہے: جس نے وضو کیا اور بسم الله پڑھی تو اس کا سارا جسم پاک ہو گیا اور جس نے وضو کیا اور بسم الله نہ پڑھی تو صرف اعضائِ وضو ہی پاک ہوئے۔
اِسے امام دارقطنی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔
137: 4. عَنْ عَائِشَةَ رضی الله عنها قَالَتْ: کَانَ النَّبِيُّ ﷺ یُحِبُّ التَّیَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهٖ کُلِّهٖ فِي طُهُوْرِهٖ وَتَرَجُّلِهٖ وَتَنَعُّلِهٖ.
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.
أخرجہ البخاري في الصحیح، کتاب الصّلاۃ، باب التمین في دخول المسجد وغیرہ، 1: 165، الرقم: 416، وأحمد بن حنبل في المسند، 6: 147، الرقم: 25187، وأبو داود في السنن، کتاب اللباس، باب في الانتعال، 4: 70، الرقم: 4140، والنسائي في السنن، کتاب الغسل والتیمم، باب التیمن في الطہور، 1: 205، الرقم: 421.
حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا نے فرمایا ہے: حضور نبی اکرم ﷺ حتی الامکان اپنے تمام کاموں میں دائیں جانب سے ابتدا کرنے کو پسند فرماتے، حتیٰ کہ وضو کرنے، کنگھی کرنے اور جوتے پہننے میں بھی۔
اِسے امام بخاری، احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved