Mukhtalif Mahinon awr Dinon ky Fazail-o-Barakat

ماہ شوال کی فضیلت

فَضْلُ شَهْرِ شَوَّالٍ

اَلْقُرْآن

﴿ٱلۡحَجُّ أَشۡهُرٞ مَّعۡلُومَٰتٌۚ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ ٱلۡحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي ٱلۡحَجِّۗ وَمَا تَفۡعَلُواْ مِنۡ خَيۡرٖ يَعۡلَمۡهُ اللهُ وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيۡرَ ٱلزَّادِ ٱلتَّقۡوَىٰۖ وَٱتَّقُونِ يَٰٓأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ﴾

[البقرة، 2: 197]

حج کے چند مہینے معیّن ہیں (یعنی شوّال، ذوالقعدہ اور عشرۂ ذی الحجہ) تو جو شخص ان (مہینوں) میں نیت کر کے (اپنے اوپر) حج لازم کر لے تو حج کے دنوں میں نہ عورتوں سے اختلاط کرے اور نہ کوئی (اور) گناہ اور نہ ہی کسی سے جھگڑا کرے، اور تم جو بھلائی بھی کرو الله اسے خوب جانتا ہے، اور (آخرت کے) سفر کا سامان کرلو بے شک سب سے بہتر زادِ راہ تقویٰ ہے اور اے عقل والو! میرا تقویٰ اختیار کرو۔

قَالَ ابْنُ عُمَرَ رضی الله عنهما: أَشْهُرُ الْحَجِّ شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحَجَّةِ.

رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَالدَّارَ قُطْنِيُّ.

أخرجه البخاري، كتاب الحج، بَاب قَوْلِ اللهِ تَعَالَى: (الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ)، 2: 565 (ذكره في ترجمة الباب)، والدار قطني في السنن، كتاب الحج، 2: 226، الرقم: 42، وابن أبي شيبة في المصنف، 3: 221، الرقم: 13629.

حضرت (عبد الله) بن عمر رضی الله عنهما نے فرمایا کہ حج کے مہینے شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن ہیں۔

اسے امام بخاری اور دار قطنی نے روایت کیا ہے۔

اَلْحَدِيْث

184. عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رضی الله عنه أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ، كَانَ كَصِيَامِ الدَّهْرِ.

رَوَاهُ مُسْلِمٌ وأَبُوْ دَاودَ.

أخرجه مسلم في الصحيح، كتاب الصيام، باب استحباب صوم ستة أيام من شوال إتباعا لرمضان، 2: 822، الرقم: 1164، وأبو داود في السنن، كتاب الصوم، باب في صوم ستة أيام من شوال، 2: 324، الرقم: 2433، والترمذي في السنن، كتاب الصوم، باب ما جاء في صيام ستة أيام من شوال، 3: 132، الرقم: 759، وابن ماجه في السنن، كتاب الصيام، باب صيام ستة أيام من شوال، 10: 547، الرقم: 1716.

حضرت ابو ایوب انصاری رضی الله عنه سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص رمضان المبارک کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے، گویا اس نے عمر بھر کے روزے رکھے۔

اِسے امام مسلم اور ابوداود نے روایت کیا ہے۔

185. عَنْ ثَوْبَانَ رضی الله عنه أَنَّهُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ: جَعَلَ اللهُ الْحَسَنَةَ بِعَشْرٍ فَشَهْرٌ بِعَشْرَةِ أَشْهُرٍ، وَسِتَّةُ أَيَّامٍ بَعْدَ الْفِطْرِ تَمَامُ السَّنَةِ.

رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ.

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 5: 280، الرقم: 22465، والنسائي في السنن الكبرى، 2: 163، الرقم: 2861، والدارمي في السنن، 2: 34، الرقم: 1755، والبيهقي في السنن الكبرى، 4: 293، الرقم: 8216، وأيضًا في شعب الإيمان، 3: 349، الرقم: 3736.

حضرت ثوبان رضی الله عنه سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول الله ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ ایک نیکی کو دس گنا زیادہ کر دیتا ہے۔ رمضان کا ایک مہینہ (ثواب کے اعتبار سے) دس مہینے کے برابر ہے اور عید الفطر کے بعد چھ دن (روزہ رکھنے سے ساٹھ دن کے صیام کا ثواب ملا، اور یوں) پورا سال (روزہ رکھنے) کا ثواب مل جاتا ہے۔

اِسے امام احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور مذکورہ الفاظ نسائی کے ہیں۔

186. وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ رضی الله عنه أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ قَالَ: صِيَامُ شَهْرِ رَمَضَانَ بِعَشْرَةِ أَشْهُرٍ، وَصِيَامُ سِتَّةِ أَيَّامٍ بِشَهْرَيْنِ، فَذَلِكَ صِيَامُ سَنَةٍ.

رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ خُزَيْمَةَ وَالطَّحَاوِيُّ.

أخرجه النسائي في السنن الكبرى، 2: 162، الرقم: 2860، وابن خزيمة في الصحيح، 3: 298، الرقم: 2115، وأبو جعفر الطحاوي في شرح مشكل الآثار، 6: 125.

حضرت ثوبان رضی الله عنه سے مروی ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا: رمضان کے روزے دس مہینوں کے روزوں کے برابر ہے (کہ ایک نیکی کا اجر دس گنا تک ملتا ہے) اور ( شوال کے) چھ روزے، دو مہینوں کے برابر ہیں۔ لہٰذا یہ کل ملا کر پورے سال کے روزے ہو گئے۔

اسے امام نسائی، ابنِ خزیمہ اور طحاوی نے روایت کیا ہے۔

187. وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عُمَرَ رضی الله عنهما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.

رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 8: 275، الرقم: 8622، وذكره الهيثمي في مجمع الزوائد، 3: 184، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2: 67، الرقم: 1515.

حضرت (عبد الله) بن عمر رضی الله عنهما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جس شخص نے رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو گیا جیسے اپنی پیدائش کے دن تھا۔

اِسے امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved