Huzoor Nabi Akram ﷺ Kay Khasail e Mubaraka

8. وَصْفُ نَعْلَیْهِ ﷺ

﴿حضور ﷺ کے نعلین پاک﴾

آقاے کائنات ﷺ کے نعلین پاک اس قدر محترم اور مقدس ہیں کہ مملکتوں اور ریاستوں کے حکمرانوں اور تاج داروں کی بھی خواہش رہی ہے کہ وہ اگر انہیں مل جائيں تو انہیں چوم کر اپنے سروں کی زینت بنا لیں اور مرصع تاجوں کو پرے پھینک دیں۔ شاہِ شہاں، مالک ہر جہاں اور سرور کون و مکاں ﷺ کے نعلین مبارک صاف چمڑے کے ہوتے تھے۔آپ ﷺ کے پاس تسموں والے نعلین مبارک بھی تھے۔ ان پر دوہرے تسمے لگے ہوتے تھے اور یہ درمیان سے پتلے، چوڑی ایڑھی اور آگے سے قدرے نوک دار ہوتے۔ آپ ﷺ کی عادت شریفہ تھی کہ آپ ﷺ کنگھی کرنے، نعلین مبارک پہننے اور وضو کرنے میں دائیں طرف سے ابتدا کرنا پسند فرماتے تھے۔ آپ ﷺ دایاں پاپوش بائیں پاپوش مبارک سے پہلے پہنتے اور اُتارتے وقت بایاں پاپوش مبارک دائیں سے پہلے اُتارتے تھے۔

107. كَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ یَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِي لَیْسَ فِیْهَا شَعَرٌ.

أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب الوضوء، باب غسل الرجلین في النعلین ولا یمسح علی النعلین، 1/ 73، الرقم/ 164، ومسلم في الصحیح، كتاب الحج، باب الإهلال من حیث تنبعث الراحلة، 2/ 844، الرقم/ 1187، وأحمد بن حنبل في المسند، 2/ 66، الرقم/ 5338، وأبو داود في السنن، كتاب المناسك، باب في وقت الإحرام، 2/ 150، الرقم/ 1772، والنسائي في السنن، كتاب الطهارة، باب الوضوء في النعل، 1/ 80، الرقم/ 117.

رسول اللہ ﷺ (چمڑے کے) ایسے نعلین مبارک پہنتے جن پر (بالکل) بال نہیں ہوتے تھے (یعنی صاف چمڑے کے جوتے پہنتے)۔

108. وَكَانَ یَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِیَّةَ.

أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب اللباس، باب النعال السبتیة وغیرها، 5/ 2199، الرقم/ 5513، ومسلم في الصحیح، كتاب الحج، باب الإهلال من حیث تنبعث الراحلة، 2/ 844، الرقم/ 1187.

رسول اللہ ﷺ بالوں سے صاف چمڑے کے جوتے پہنا کرتے تھے۔

109. كَانَ لَهُ ﷺ نَعْلَانِ جَرْدَاوَانِ، لَهُمَا قِبَالَانِ.

أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب فرض الخمس، باب ما ذكر من درع النبي ﷺ وعصاه وسیفه وخاتمه، 3/ 1131، الرقم/ 2940، والترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب ما جاء في نعل النبي ﷺ ، 4/ 242، الرقم/ 1772-1773، وأيضًا في الشمائل المحمدیة/ 83، الرقم/ 78.

حضور نبی اکرم ﷺ کے پاس بالوں سے صاف تسموں والے نعلین مبارک تھے۔

110. كَانَ لِنَعْلِ النَّبِيِّ ﷺ قِبَالَانِ مَثْنِيٌّ شِرَاكُهُمَ.

أخرجه البخاري في الصحیح، كتاب فرض الخمس، باب ما ذكر من درع النبي ﷺ وعصاه وسیفه وخاتمه، 3/ 1131، الرقم/ 2940، والترمذي في السنن، كتاب اللباس، باب ما جاء في نعل النبي ﷺ ، 4/ 242، الرقم/ 1772-1773، وأيصا في الشمائل المحمدیة/ 83، الرقم/ 78.

حضور نبی اکرم ﷺ کے نعلین مبارک پر دو دوہرے تسمے لگے ہوتے تھے۔

111. كَانَ نَعْلُ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ مُخَصَّرَةً مُعَقَّبَةً مُلَسَّنَةً لَهَا قِبَالَانِ.

أخرجه ابن سعد في الطبقات الكبری، 1/ 478.

رسول اللہ ﷺ کے نعلین مبارک درمیان سے پتلے، چوڑی ایڑھی والے اور آگے سے قدرے نوک دار تھے، جن کے دو تسمے تھے۔

112. كَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ یُحِبُّ التَّیَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي تَرَجُّلِهِ، وَتَنَعُّلِهِ وَطُهُوْرِهِ.

أخرجه الترمذي في الشمائل المحمدیة/ 86-87، الرقم/ 86.

رسول اللہ ﷺ کنگھی کرنے، نعلین پہننے اور وضو کرنے میں حتی الامکان دائیں طرف سے ابتدا کرنا پسند فرماتے تھے۔

113. كَانَ يَلْبَسُ نَعْلَهُ الْيُمْنَى قَبْلَ الْيُسْرَى، وَيَنْزِعُ الْيُسْرَى قَبْلَ الْيُمْنَى.

أخرجه ابن الجعد في المسند، 1/ 435، الرقم/ 2964، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 347، الرقم/ 390، وابن عدي في الكامل، 2/ 446.

آپ ﷺ اپنا دایاں پاپوش مبارک بائیں پاپوش مبارک سے پہلے پہنتے تھے اور اُتارتے وقت بایاں پاپوش مبارک دائیں سے پہلے اُتارتے تھے۔

114. كَانَ لِرَسُوْلِ اللَّهِ ﷺ خُفَّانِ، أَهْدَاهُمَا لَهُ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ فَلَبِسَهُمَ.

أخرجه الطبراني في المعجم الكبير، 20/ 413، الرقم/ 991، وأبو حيان الأصبهاني في أخلاق النبي ﷺ وآدابه، 2/ 320، الرقم/ 374.

آپ ﷺ کے پاس دو موزے تھے جو حضرت دحیہ کلبی رضي الله عنهنے آپ کی بارگاہ میں تحفتاً پیش کیے تھے۔ آپ ﷺ وہ پہنا کرتے تھے۔

115. أَهْدَى النَّجَاشِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ خُفَّيْنِ أَسْوَدَيْنِ سَاذَجَيْنِ، فَلَبِسَهُمَا وَمَسَحَ عَلَيْهِمَ.

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند، 5/ 352، الرقم/ 23031، وأبو داود في السنن، كتاب الطهارة، باب المسح على الخفين، 1/ 39، الرقم/ 155، والترمذي في السنن، كتاب الأدب، باب ما جاء في الخف الأسود، 5/ 124، الرقم/ 2820، وابن ماجه في السنن، كتاب الطهارة وسننها، باب ما جاء في المسح على الخفين، 1/ 182، الرقم/ 549.

رسول اللہ ﷺ کو شاہِ حبشہ نجاشی نے دو سادہ سیاہ رنگ کے موزے بطور تحفہ پیش کیے تھے، جنہیں آپ ﷺ نے پہنا اور اُن پر (دورانِ وضو) مسح فرمایا۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved