Khidmat-e-Din ki Tawfiq

حرف آغاز

خدمتِ دین کی توفیق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کے احسان کی وجہ سے ہی نصیب ہوتی ہے۔ جس شخص سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے اس کو اپنے دین کی خدمت کے لئے منتخب فرما لیتا ہے۔

یہ کتابچہ دراصل۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

  • ایک تربیتی پیغام ہے ان کے لئے جو صدقِ دل سے تبلیغِ دین کی بھاری ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو رہے ہیں۔
  • ایک دعوتِ فکر ہے ان مصلحین و مجاہدین، علماء اور مفکرین کے لئے جنہیں مختلف محاذوں پر اللہ تعالیٰ نے دین کی سربلندی اور غلبۂ حق کی بحالی جیسے اہم فرائض کی بجا آوری کی توفیق عطا کر رکھی ہے۔
  • ایک نوید، مسرت اور انبساط ہے ان سعادت مند انقلابی، تحریکی نوجوانوں کے لئے جن کی علمی، فکری، جانی اور مالی خدمات مصطفویِ انقلاب کے لئے وقف ہیں۔

ذٰلِکَ فَضْلُ اللهِ يُوتِيْه مَنْ يَّشَآءُ.

علی اکبر قادری الازہری
خادم فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ
تحریک منہاج القرآن

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved