Dastoor e Madina awr Falahi Riyasat ka Tasawwur (Taaruf awr Khasusiyat)

حقوقِ انسانی اور دستورِ مدینہ

کتاب کے باب نمبر 6 میں انسانیت کو عطا کردہ حقوق کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے انسانیت کو ایک ایسا آفاقی اور اَبدی اَقدار کا حامل دستور دیا جو حقوقِ انسانی کو ہر سطح پر یقینی بناتا اور اِنہیں جامع تحفظ دیتا ہے۔ یہ حقوق کی فراہمی اور فرائض و واجبات کی انجام دہی کے اُصول پر مبنی ہے۔ اِس کے مطابق کوئی شہری اپنے فرائض کی بجا آوری کے بغیر اپنے حقوق کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔

اس باب ميں دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر میں عطا کردہ حقوقِ انسانی کا تقابل بھی کیا گیا ہے۔ اگر ان حقوق کے عملی نفاذ کے حوالے سے دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر میں موازنہ کیا جائے تو دستورِ مدینہ اِن سب پر امتیازی حیثیت کا حامل ہے۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved