Dastoor e Madina awr Falahi Riyasat ka Tasawwur (Taaruf awr Khasusiyat)

نبوی دستور سے اُصولِ حکمرانی کا اِستنباط

اسلامی سیاست کی وہ علمی میراث جس میں بے شمار ایسی کتب موجود ہيں جن میں حکومت، خلافت، انتظامیہ (administration)، حکمران کی خصوصیات اور فرائض و اِختیارات اور اُمراء و وُزراء کے اوصاف وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کتب میں حکمرانی کا معاملہ بھی زیرِ بحث لایا گیا ہے، جس کو علم الکلام کے علماء نے بھرپور طریقے سے اپنی تحقیق کا حصہ بنایا۔ ان کتب کے ذریعے فقہاء نے خلفاء اور اُمراء کی توجہ ان کے منفی احکامات کی طرف مبذول کروائی اور ان کے لیے عمدہ طرِز حکومت کے اُصول و قواعد مرتب کیے، مگر ان تالیفات میں عمومًا نبوی دستور اور اس سے مستنبط حکمرانی کے اُصول و قواعد کو زیرِ بحث نہیں لایا گیا۔ زیرِ بحث کتاب کی یہ خصوصیت اور اِمتیاز ہے کہ فاضل مصنف نے نبوی دستور کی روشنی میں اصول حکمرانی پر سیر حاصل اور پر مغز بحث کی ہے۔

Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved