اِسلامی نظامِ حکومت کے اُصول حضور نبی اکرم ﷺ کے عطا کردہ دستورِ مدینہ اور نظامِ خلافتِ راشدہ کی روشنی میں وضع کیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں دستورِ مدینہ کا جدید دستوری اُصولوں کے ساتھ تقابل کرکے ان کا جدید پیرائے میں عصری ضروریات اور مقتضیات کے مطابق کماحقہ جائزہ لیا گیا ہے۔ مزید برآں مغربی دنیا پر اس اَمر کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسلامی سیاسی نظام نہ ہی سخت گیر ہے اور نہ ہی حد سے زیادہ لچک دار، بلکہ اعتدال پر مبنی یہ نظام رہتی دنیا تک ہر زمان و مکاں کے انسان کے لیے قابلِ عمل اور انسانی فلاحی نظام کا ضامن ہے۔ اس کتاب میں دستورِ مدینہ کے جدید دستوری اِصطلاحات کے تحت 63 آرٹیکلز درج کیےگیے ہیں۔
Copyrights © 2025 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved