Pillars of Islam
Category : Science of Faith and Worship
Author : Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Book Language : Urdu
Pages : 554
Price : Rs.920
Binding : Hard
یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ اسلام کے علاوہ دوسرے کسی بھی انسان ساختہ مذہب کے ہاں عبادات کا ایک ایسا عظیم اور جامع تصور نہیں ملے گا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسلام صرف عقائد کا مذہب نہیں آفاقی دین اور مستقل ضابطہ حیات ہے۔ اس کا ہر رکن بنی نوع انسان کے لئے روحانی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی زندگی کا بہترین اور قابل عمل جزو ہے۔ نماز کو ہی لیجئے، اس کی شرائط اور جملہ واجبات کا اطلاق انسان کی روز مرہ عملی زندگی پر بھی ہوتا ہے۔ اس میں انسانی سیرت و کردار کی تشکیل اور ظاہری و باطنی طہارت کے جملہ اصول موجود ہیں۔
اسی طرح تزکیہ نفس کے حوالے سے اخلاقِ حسنہ کے حصول جیسے اعلیٰ نصب العین کی تکمیل کے لئے اسلام کے روحانی نظام میں روزے کی منفرد افادیت نکھر کر واضح ہوتی ہے۔ انسانی زندگی میں معاشی ضروریات کی قطعی اور بنیادی اہمیت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں اور یہ حقیقت ہے کہ اسلام میں مادی اور روحانی نظام کے تقاضے باہم متعارض نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نماز کے حکم کے ساتھ تقریباً بیاسی مرتبہ ایتائے زکوٰۃ کا حکم ہوا ہے۔ اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ اسلام انسان کی مادی ضروریات سے اعراض کا نام نہیں بلکہ تنگدست اور مفلوک الحال لوگوں کو ان کی ضروریاتِ زندگی مہیا کرنا ہی عبادت کی بہترین شکل ہے۔
اب حج کو دیکھئے اگر اس کی حقیقت پر غور کیا جائے تو یہ محبت کی ایسی عجیب داستان ہے جس کا ہر باب محبت کا نقطۂ عروج ہے جہاں عقل و خرد اور علم و تحقیق کے سارے پیمانے توڑ کر انسان دیوانہ وار کبھی دوڑتا ہے، کبھی پتھر چومتا ہے، کہیں ستونوں پر کنکریاں پھینکتا ہے اور اس کا واحد مقصد محبوب ِ حقیقی کی رضا و خوشنودی ہوتا ہے۔
الغرض ارکانِ اسلام کا یہ پانچ نکاتی لائحہ عمل دنیوی و اخروی زندگی کے ہر پہلو پر محیط ہے۔
📗 باب 1: حقیقت توحید و رسالت
📗 باب 2: فلسفہ نماز
🔹 نماز کی فرضیت و اہمیت
🔹 نماز کا فلسفہ اجتماعیت
🔹 فلسفہ نماز اور نظام مرکزیت
🔹 نماز جامع العبادات و نظام الاوقات
🔹 نماز کا فلسفہ معراج
🔹 آداب صلوٰۃ
🔹 ارکان صلوٰۃ کے آداب
📗 باب 3: فلسفہ حج
🔹 حج ۔۔۔۔ مظہر محبت
🔹 حج کا تاریخی پس منظر
🔹 بیت اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مرکزی حیثیت کیوں
🔹 مناسک حج کی حقیقت
🔹 مسائل حج و عمرہ
📗 باب 4: فلسفہ صوم
🔹 روزے کی فرضیت
🔹 رمضان المبارک احادیث نبوی کی روشنی میں
🔹 روزے کی حکمتیں
🔹 جسم اور روح کی حقیقت
🔹 روزہ کی اقسام (طبقات انسانی کے حوالے سے)
🔹 رمضان المبارک میں معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
🔹 رمضان المبارک میں اکابر اسلاف کے معمولات
🔹 روزہ کے احکام و مسائل
🔹 چند نفلی روزوں کی فضیلت
🔹 حقیقت اعتکاف
🔹 شب قدر اور اس کی فضیلت
📗 باب 5: فلسفہ زکوۃ
🔹 زکوۃ کی فرضیت و اہمیت
🔹 مسائل زکوۃ کا بیان
🔹 صدقہ فطر کا بیان
Book Sponsorship Scheme: the Best Sadaqa-e-Jaria
Please pay 50 euro for annual sponsorship of this book.
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved
PAKISTAN
Minhaj-ul-Quran Publications
365-M, Model Town Lahore, Pakistan
WHATSAPP+92-322-438-4066
PHONE NUMBER+92-423-516-5338
EMAIL ADDRESSsalespk@minhaj.biz
WEBSITE ADDRESSwww.minhaj.biz
INDIA
ADDRESSMinhaj Publications India
PHONE NUMBER+91-98989 63623 | +91-97256 21001
EMAIL ADDRESSminhaj.gujarat@gmail.com
WEBSITEhttps://www.minhajpublicationsindia.com
OVERSEAS
Minhaj-ul-Quran Overseas Sales & Marketing
WHATSAPP0300-434-1946
EMAIL ADDRESSsosdfa@minhaj.org
UK Office:30 Brindley Road, Manchester, M16 9HQ, UK
Contact: +44 (0) 208 534 5243
US Office: P.O. Box 700551, Dallas, Texas 75370-0551, USA
Contact: +1 877-MINHAJ-1
Book Stores
United Kingdom
Contact: 020-8257-1786
Contact: 07949596219
Contact: 1274 720 760
Contact: 0141-647-7483
Europe
Contact:+45 88 42 95 95
Contact: +47 221 919 83
Contact: +31 70 305 0189
Contact:+33 148 362 929
United States
Contact:+1 877-MINHAJ-1