The Glorious Quran

English Translation of Irfan-ul-Quran

The Glorious Quran

The Glorious Quran

English Translation of Irfan-ul-Quran

زمرہ‎ : English Books

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

زبان : انگريزی

صفحات : 1100

قیمت : 850 روپے

 

 

بحمد اﷲ تعالیٰ ہمارے عظیم قائد، شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے قرآن حکیم کا اُردو ترجمہ ”عرفان القرآن“ کے نام سے شروع کیا، جس کے 22 پارے شائع ہو چکے تھے۔ مؤرّخہ 20 جولائی 2005ء کو کینیڈا میں دوران قیام حضرت شیخ الاسلام نے بقیہ آٹھ پاروں کا ترجمہ بھی مکمل کر لیا ہے۔ اس عظیم و مدتِ مدید سے منتظر ترجمہ قرآن حکیم کی طباعت کےلیے FMRi کا اسٹاف دن رات کوشاں ہے، اِن شاء اﷲ اس رمضان المبارک میں یہ مکمل مطبوعہ شکل میں دستیاب ہوگا۔

”عرفان القران“ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ترجمہ ہے جو کئی جہات سے دیگر تراجمِ قرآن کے مقابلہ میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ اِس کی درج ذیل خصوصیات اسے دیگر تراجم پر فوقیت دیتی ہیں:

  • ہر ذہنی سطح کےلیے یکساں قابلِ فہم اور منفرد اُسلوبِ بیان کا حامل ہے، جس میں بامحاورہ زبان کی سلاست اور روانی ہے۔
  • ترجمہ ہونے کے باوجود تفسیری شان کا حامل ہے اور آیات کے مفاہیم کی وضاحت جاننے کےلیے قاری کو تفسیری حوالوں سے بے نیاز کر دیتا ہے ۔
  • یہ نہ صرف فہمِ قرآن میں معاون بنتا ہے بلکہ قاری کے ایقان میں اضافہ کا سامان بھی ہے ۔
  • یہ تاثیر آمیز بھی ہے اور عمل انگیز بھی۔
  • حبّی کیفیت سے سرشار اَدبِ اُلوہیت اور ادبِ بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایسا شاہکار ہے جس میں حفظِ آداب و مراتب کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
  • یہ اِعتقادی صحت و ایمانی معارِف کا مرقع ہے۔
  • تجدیدی اہمیت کا حامل دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین اُردو ترجمہ ہے، جس میں جدید سائنسی تحقیقات کو مدِ نظر رکھا گیا ہے ۔
  • یہ علمی ثقاہت و فکری معنویت سے لبریز ایسا شاہکار ہے، جس میں عقلی تفکر و عملیت کا پہلو بھی پایا جاتا ہے۔
  • روحانی حلاوت و قلبی تذکر کا مظہر ہے۔
  • اِس میں نہ صرف قرآنی جغرافیہ کا بیان ہے بلکہ سابقہ اقوام کا تاریخی پس منظر بھی مذکور ہیں۔

قرآن حکیم کی تفسیر جو عصری مسائل اور ضروریات کی تکمیل کرسکے جدید دور کی اہم ترین دینی ضرورت ہے اس رمضان المبارک سے اس کی تحریر کا آغاز ہوچکا ہے اور ان شاء اللہ العزیز 4 سال میں مکمل ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کے طفیل حضرت شیخ الاسلام کو اس کی تکمیل کےلئے صحت و طاقت کی خصوصی نوازش سے نواز دے تاکہ وہ امت کو یہ قیمتی اثاثہ بھی دے سکیں۔

اسپانسر کا نام اسپانسر کی تاریخ
Mohammad Modassir 2018-03-11
Suffia ashrafi 2014-07-17
mr aamer chughtai 2012-10-29
SYED ABRAR 2012-03-10
Aamir Khan 2010-06-16
کتب کی اشاعت میں مالی معاونت کیجیے

ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے

کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے

مصنف

  • شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 570 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 430 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نوٹ

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام تصانیف اور خطبات و لیکچرز کے ریکارڈ شدہ آڈیو/ ویڈیو کیسٹس اور CDs سے حاصل ہونے والی جملہ آمدنی اُن کی طرف سے ہمیشہ کے لئے تحریکِ منہاجُ القرآن کے لئے وقف ہے

رابطہ کریں

  • پتہ

    365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور

  • فون نمبر

    +92-423-516-5338

  • واٹس ایپ

    +92-322-438-4066

  • ای میل اڈریس

    salespk@minhaj.biz

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved