اَربعین: حدیث ثقلین

دُرَرُ الْعِقْدَیْنِ فِي بَیَانِ حَدِیْثِ الثَّقَلَیْنِ

Arba‘in: Hadith Thaqalayn

اَربعین: حدیث ثقلین

دُرَرُ الْعِقْدَیْنِ فِي بَیَانِ حَدِیْثِ الثَّقَلَیْنِ

پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

اسپانسسر

اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کی محبت و اتباع نصوصِ شرعیہ سے ثابت ہے۔ اُم الکتاب قرآنِ مجید نے اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کی مودّت کو اجرِ رسالت قرار دے کر ایمان کا لازمی جزو قرار دیا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بے شمار احادیث میں اپنے اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کی فضیلت و عظمت اور شان و شوکت بیان فرمائی ہے۔ اِنہی فرامین مبارکہ میں سے ایک ’حدیثِ ثقلین‘ ہے۔ ثقلین یعنی دو انتہائی قیمتی چیزیں: قرآن مجید اور اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن مجید اور اَہلِ بیتِ اَطہار علیہم السلام کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ میں تم میں دو عظیم چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں: قرآنِ مجید اور میرے اَہلِ بیت۔ جب تک تم ان کی محبت اور اتباع کو مضبوطی سے تھامے رکھو گے تب تک گم راہ نہیں ہو سکتے۔ گویا دنیا و آخرت میں کامیابی اور ہدایت کا ذریعہ ان ثقلین کو قرار دیا گیا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ’حدیثِ ثقلین {دُرَرُ الْعِقْدَیْنِ فِي بَیَانِ حَدِیْثِ الثَّقَلَیْنِ}‘ نامی اربعین میں اس ایمان افروز حدیثِ مبارک کو اِکتالیس (41) مختلف طرق سے بیان کیا گیا ہے۔ گویا یہ اِکتالیس (41) یش قدر جواہر سے آراستہ نور کے ہالہ پر مبنی ایک روحانی اور نورانی مالا ہے۔ کتاب کے آخر میں قارئین کی آسانی کے لیے نفس مضمون کی وضاحت سے متعلق بعض ضروری توضیحات بھی شامل کی گئی ہیں۔

کتب کی اشاعت میں مالی معاونت کیجیے

ابلاغِ علم بہترین صدقہ جاریہ ہے

کتاب ہٰذا کی سالانہ اسپانسرشپ کے لیے 50 یورو کا تعاون کیجیے

مصنف

  • شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی اب تک 551 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مختلف موضوعات پر آپ کی 449 سے زائد کتابوں کے مسودات طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔

نوٹ

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام تصانیف اور خطبات و لیکچرز کے ریکارڈ شدہ آڈیو/ ویڈیو کیسٹس اور CDs سے حاصل ہونے والی جملہ آمدنی اُن کی طرف سے ہمیشہ کے لئے تحریکِ منہاجُ القرآن کے لئے وقف ہے

رابطہ کریں

  • پتہ

    365 ایم، ماڈل ٹاؤن لاہور

  • فون نمبر

    +92-423-516-5338

  • واٹس ایپ

    +92-322-438-4066

  • ای میل اڈریس

    salespk@minhaj.biz

Copyrights © 2019 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved