17/1. عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی الله عنهما قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ یُصَلِّي فِي رَمَضَانَ عِشْرِیْنَ رَکْعَةً وَیُوْتِرُ بِثَـلَاثٍ.
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَیْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَیْدٍ وَاللَّفْظُ لَهٗ وَالطَّبَرَانِيُّ.
أخرجه ابن أبي شیبۃ في المصنف، 2: 164، الرقم: 7692، وعبد بن حمید في المسند: 218، الرقم: 653، والطبراني في المعجم الأوسط، 5: 324، الرقم: 5440، وأیضًا في المعجم الکبیر، 11: 393، الرقم: 12102، وذکره ابن عبد البر في التمھید، 8: 115، والهیثمي في مجمع الزوائد، 3: 172، والعسقلاني في المطالب العالیۃ، 4: 425، الرقم: 598.
حضرت (عبد اللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ رمضان المبارک میں بیس رکعات نمازِ(تراویح) اور تین وتر پڑھا کرتے تھے۔
اِسے امام ابن ابی شیبہ، عبد بن حمید اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مذکورہ الفاظ عبد بن حمید کے ہیں۔
18/2. وَفِي رِوَایَةٍ عَنْهُ رضی الله عنه، قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ کَانَ یُصَلِّي عِشْرِیْنَ رَکْعَةً سِوَی الْوِتْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 1: 243، الرقم: 798.
حضرت (عبد اللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما سے ہی مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ رمضان المبارک میں وتر کے علاوہ بیس(20) رکعات نمازِ (تراویح) پڑھتے تھے۔
اِسے امام طبرانی نے روایت کیا ہے ۔
19/3. وَفِي رِوَایَةٍ عَنْهُ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ ﷺ یُصَلِّي فِي شَهْرِ رَمَضَانَ فِي غَیْرِ جَمَاعَةٍ بِعِشْرِیْنَ رَکْعَةً وَالْوِتْرِ.
رَوَاهُ الْبَیْهَقِيُّ.
أخرجه البیهقي في السنن الکبری، 2: 496، الرقم: 4391.
ایک اور روایت میں حضرت (عبد اللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ ماہِ رمضان المبارک میںجماعت کے بغیر بیس (20) رکعات نمازِ (تراویح) اور وتر پڑھتے تھے۔
اسے امام بیہقی نے روایت کیا ہے۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved