اس کتاب میں تحقیقی انداز میں اُن باطل تصورات کی تردید کی گئی ہے جن کے مطابق اسلام اور سیاست دو متناقض و متخالف نظریات ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ تاریخِ انسانیت کی وہ پہلی اور عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے دساتیر کی توضیع و تشکیل کے لیے بہترین اُصول وضع فرمائے، جن میں مساوات، اظہارِ رائے کی آزادی، عدل و انصاف، امن و سلامتی اور نظامِ شوریٰ شامل ہیں۔ اس تناظر میں آپ ﷺ کی ہستی اور ذاتِ اعلیٰ صفات کو تاریخ اولین آئین ساز کا درجہ دیتی ہے۔ آپ ﷺ نے نہ صرف یہ اُصول وضع فرمائے بلکہ اپنی زندگی میں ہی اِنہیں عملی جامہ بھی پہنایا۔ یہ اُمور حضور نبی اکرم ﷺ کی دور اندیشی، عدیم المثال فہم و اِدراک اور فقید النظیر فراست و بصیرت کو ظاہر کرتے ہیں۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved