24. عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَکِ، قَالَ: عَنْ أَبِي حَنِیْفَةَ قَالَ: لَا بَأْسَ إِذَا قَرَأَ الْعِلْمَ عَلَی الْعُلَمَاءِ فَأَخْبَرَ بِهٖ، لَا بَأْسَ أَنْ یَقُوْلَ أَخْبَرَنَا.
رَوَاهُ الْخَطِیْبُ الْبَغْدَادِيُّ.
أخرجہ الخطیب البغدادي في الکفایۃ في علم الروایۃ: 303
حضرت عبد اللہ بن مبارک سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: امام ابو حنیفہ سے مروی ہے، آپ نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں اگر کوئی شخص علماء کے سامنے علم (حدیث) کی قرأت کرے، پھر اسے آگے روایت کر دے، نیز اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ وہ (روایت کرتے وقت) أَخْبَرَنَا کہے کہ ہمیں فلاں شیخ نے بتایا ہے۔
اسے خطیب بغدادی نے روایت کیا ہے۔
25. عَنْ خَالِدِ بْنِ خَدَّاشٍ، قَالَ: لَمَّا وَدَّعْتُ مَالِکَ بْنَ أَنَسٍ، قَالَ لِي: اتَّقِ اللهَ، وَانْظُرْ مِمَّنْ تَأْخُذُ هٰذَا الشَّانَ.
رَوَاهُ الْخَطِیْبُ الْبَغْدَادِيُّ.
25: أخرجہ الخطیب البغدادي في الکفایۃ في علم الروایۃ: 124
خطیب بغدادی نے خالد بن خداش سے روایت کیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: جب میں نے حضرت مالک بن انس کو الوداع کیا تو انہوں نے مجھے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اس چیز پر دھیان رکھو کہ یہ شان یعنی (علمِ حدیث) کس سے لے رہے ہو۔
اسے خطیب بغدادی نے روایت کیا ہے۔
Copyrights © 2024 Minhaj-ul-Quran International. All rights reserved